قائد کی ریذیڈنسی پر حملہ وجودِ پاکستان پر حملہ ہے، اطہر عمران

17 جون 2013

ather imranوحدت نیوز (لاہور)  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے قائداعظم کی ریذیڈنسی، سردار بہادر ویمن یونیورسٹی، بولان میڈیکل کمپلیکس پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یہ حملے اسلام، وطن اور علم دشمن قوتوں کی گھناونی سازش ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرکے عوام میں خوف و ہراس اور مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں مگر پاکستان کی محب وطن عوام کے حوصلے بلند اور عزائم پختہ ہیں، ہم اپنے وطن کے چپہ چپہ کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے۔

 اطہر عمران طاہر نے کہا کہ قائداعظم کے آخری دورِ حیات کی آرامگاہ قائداعظم ہاؤس زیارت پر حملہ اصلاً وجودِ پاکستان پر حملہ ہے اور یہ پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس پر حملے سے زیادہ اہم نوعیت کا حامل ایک سنگین ترین معاملہ ہے، جس پر ملک میں ہنگامی حالات کا نفاذ بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیارت ریزیڈنسی سانحہ المناک تاریخی اور قوم کو ہلا دینے والا واقعہ ہے جس پر پوری قوم کو نوٹس لینا چاہئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree