وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں جناح ایونیوپر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدرعلی مہدی نے کہا کہ شہید قائد نے استعماری اور استکباری قوتوں کے خلاف ملک میں سب سے پہلے نعرہ بلند کیا اور امریکی و اسرائیلی ایجنڈے سے امت مسلمہ کوآگاہ کیا۔امت مسلمہ کے درمیان خصوصاًمومنین ومسلمین کے درمیان اتحاد اور اتفاق ان کی دلی آرزو تھی،استعماری قوتوں کو شکست دینے کیلئے الٰہی اور ولائی جماعتیں شہید قائد علامہ عارف الحسینی کے مشن کی تکمیل کیلئے اکھٹاہو جائیں۔