ساہیوال میں شیعہ رہنماؤں کا قتل قابل مذمت ہے، صاحبزادہ حامد رضا

11 فروری 2017

وحدت نیوز (لاہور) لاہور میں میڈیا سیکرٹری راؤ حسیب کی رہائش گاہ پر عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قوم پاناما کیس کا میرٹ پر فیصلہ سننے کیلئے بے تاب ہے، ٹرمپ نے مسلمانوں کیخلاف نئی صلیبی جنگ شروع کر دی ہے، اپوزیشن کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، بھارت کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی سے باز آ جائے۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے آئندہ الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، اہلسنّت کو متحد کرکے بڑی سیاسی قوت بنائیں گے، سیکولر قوتوں کے مقابلہ کیلئے نظام مصطفی کی حامی قوتوں کا اتحاد ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب اور امریکہ کی ذہنی غلامی میں مبتلا حکمرانوں کو نظام مصطفی وارا نہیں کھاتا، ریلوے کے کھلے پھاٹکوں پر جلد از جلد گیٹ تعمیر کئے جائیں، ساہیوال میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں ڈاکٹر خالد بٹ اور ڈاکٹر قاسم کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے، ان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، ہر غریب گھر میں کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے نجات کی دعائیں مانگی جارہی ہیں، غریب و محروم عوام آئندہ الیکشن میں حکمرانوں سے عوام دشمن پالیسوں کا بدلہ لیں گے، ن لیگ کی حکومت نے 4 سال کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدؤں میں ضائع کر دیئے ہیں۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیئے تھا وہ ایوانوں میں بیٹھے ہیں، نیشنل ایکشن پلان کو سرد خانے میں پھینک دیا گیا ہے، حکومت بھارت کی آبی دہشتگردی کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائے، بھارت آبی ناکہ بندی کرکے پاکستان کو ریگستان بنانا چاہتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree