وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 29ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں منعقدہ مہدی برحق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء پیر عثمان نوری نے کہا کہ شیعہ سنی قوتوں نے مل کر اس ملک کی حفاظت کرنی ہے، پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، ایک طرف بیرونی دشمن قوتیں ہماری سرحدوں پر یلغار میں مصروف ہیں دو سری جانب خارجی دہشت گرد اور کرپٹ اور سکیولرحکمران وطن عزیز کی سالمیت کے خلاف متحد ہو چکے ہیں، ان سفاک دشمنوں کا مقابلہ شیعہ سنی اتحاد کے بغیر نا ممکن ہے۔