داعشی جیسی دہشتگردتنظیمیں پڑھے لکھے نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتی ہیں، جوان محتاط رہیں،آرمی چیف جنرل قمرباجوہ

18 اگست 2017

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں پڑھےلکھے نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتی ہیں داعش سے منسلک تنظیموں سے بہت زیادہ محتاط رہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں پڑھےلکھے نوجوانوں کو اپنی طرف جذب کرنا چاہتی ہیں  نوجوانوں کو چاہئے کہ داعش سے منسلک تنظیموں سے بہت زیادہ محتاط رہیں۔

 پاک فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملک  کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے اور اللہ نے پاکستان کو ذہین اور متحرک نوجوانوں سے نوازا ہے۔

انہوں نے کہا  مجھے پورا یقین ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیوں کا ادراک ہے اور نوجوان ملک کو امن و خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔

 (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ان کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے سربراہ  نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی اور کامیابی سے انٹرنشپ مکمل کرنے والے نوجوانوں کو مبارک باد دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو تشدد اور دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے فوج نے عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

 پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید نے پاکستانی نوجوانوں  سے کہا کہ کامیابی کے لیے شارٹ کٹس کی طرف نہ جائیں بلکہ میرٹ اور قانون کی حکمرانی پر عمل کریں

انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کامیابی و ترقی کے لیے اللہ پر ایمان، والدین کا احترام ، سخت محنت پرانحصار کریں۔

آرمی چیف نے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ پاک فوج انہیں محفوظ اور مستحکم پاکستان فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور فوج اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree