دہشتگردی اور تکفیریت کسی بھی شکل میں ہو قابل مذمت ہے، صاحبزادہ حامد رضا

10 اپریل 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہمارے بارے میں اداروں نے منفی رپورٹنگ کی اور ہمارے خلاف آپریشن ہوتے رہے اور جن اداروں میں دہشتگرد تیار کئے جاتے ہیں، انہیں تحفظ فراہم کیا جاتا رہا۔ اگر حکومتی سطح پر نیک نیتی سے کوشش کی جاتی تو شیعہ سنی قتل عام پر آغاز سے ہی قابو پا لیا جاتا، لیکن اسے دانستہ طور پر کھلے عام چھوٹ دی گئی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ’’وحدت اسلامی و استحکام پاکستان‘‘ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حامد رضا کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کا ساتھ نواز شریف کی مخالفت میں نہیں دیا تھا بلکہ یہ ظلم کے خلاف تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی قابل مذمت ہے، چاہے وہ کسی امام بارگاہ میں ہو، مسجد میں ہو، خانقاہ میں ہو یا پھر اقلیتوں کی کسی عبادت گاہ میں دہشتگردی ہو۔ ملک میں بہت سارے خطباء غیر ملکی ایجنسیوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے مسلمانوں میں اشتعال پیدا کر رہے ہیں۔ ایسے عناصر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ وطن عزیز کی بقاء صرف اور صرف نظام مصطفٰے میں ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree