وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق محترمہ شیریں مزاری نے کہا کہ القدس سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے مسلمانوں کا اتحاد بنیادی شرط ہے۔ہمیں ایران کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے جس کی بدولت آج دنیا بھر میں القدس کو یاد رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن کے حوالے سے ہمارا موقف اور پالیسی بالکل واضح ہے کہ ہم نے اس جنگ میں فریق نہیں بننا۔او آئی سی کا نام بدل کر اس میں غیر مسلم ممالک کو حصہ بننے کا موقع فراہم کر دیا ہے جو اس تنظیم کوکمزور کرے گا۔امریکہ، اسرائیل اور بھارت ایک ٹرائیکا ہے جس کے مقاصد ایک جیسے ہیں۔ہم امت مسلمہ کی بات کرتے ہیں لیکن مجھے دنیا میں ا مہ نظر نہیں آتی۔مسلمان ایک دوسرے کا گلا کاٹنے میں مصروف ہیں۔