سردار قاسم سلیمانی نے شعائراللہ کی حفاظت کی، داعش جیسی سفاک دہشتگرد تنظیم کا خاتمہ کیا، علامہ اقتدار نقوی

04 جنوری 2020

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام سپاہ پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈ کے سربراہ حاج قاسم سلیمانی پر بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملے کے خلاف نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین نیو ملتان سے چوک کمہاراں والا احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، علامہ قاضی نادر حسین علوی، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہر یار حیدر، مولانا عمران ظفر، مولانا غلام جعفر انصاری، سلیم عباس صدیقی، مرزا وجاہت علی اور دیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے پرچم، پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

ریلی کے شرکاء نے امریکہ، اسرائیل اور داعش کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور ایک ایسے مجاہد جانباز اور شیر دلاور کو شہید کیا ہے، جس نے شعائراللہ کی حفاظت کی، داعش کو ناکوں چنے چبوائے اور اسی غم میں امریکہ کو مبتلا کر دیا، آج انسانی حقوق کے عالمی ادارے امریکہ کی اس حماقت پر کیوں خاموش ہیں، امریکہ اس خطے میں آگ لگانا چاہتا ہے، امریکہ ایک بار پھر اپنی حماقتوں کی وجہ سے دنیا میں خون کی ہولی کھیلنا چاہتا ہے، امریکہ سن لے، ہم اس کی ناپاک سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے یہ حقیقت عیاں ہوگئی ہے کہ امریکہ عالمی دہشت گرد ہے اور عراق میں داعش، القاعدہ اور امریکہ کے مفادات و عزائم یکساں ہیں، عالم اسلام کو درپیش تمام مشکلات کا ذمہ دار امریکہ ہے، اب وقت آگیا ہے کہ مسلم حکمران قومی حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ سے قطع تعلقی کا اعلان کریں اور مسلم ممالک میں امریکی سفارت خانوں کو بند کرنے کا حکم صادر کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنی نابودی کی بنیاد اپنے ہاتھوں سے رکھ دی ہے۔ آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہریار حیدر نے کہا کہ طاقت اور رعونت کے نشے میں مدہوش امریکہ کے جارحانہ عزائم پوری دنیا کے امن کو تہس نہس کر دیں گے، امریکہ جس آگ سے کھیل رہا ہے، وہ آگ اس کے اپنے دامن سے لپٹ سکتی ہے۔ عراق پر امریکہ نے حملہ کرکے اس کی داخلی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے، عالمی قوانین ایسے کسی اقدام کی اجازت نہیں دیتے، امریکی حملے نے امت مسلمہ کے دلوں امریکہ کے خلاف نفرت اور غصے میں اضافہ کیا ہے۔

علامہ غلام مصطفیٰ انصاری نے خطاب کرتے ہوئے شہید قاسم سلیمانی کو خراج تحسین پیش کیا اور گذشتہ روز کبیروالا میں امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں ہونے والی گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے خانیوال انتظامیہ سے گستاخوں کے خلاف فی الفور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ علامہ انصاری نے کہا کہ خانیوال انتظامیہ لیت و لعل سے کام لے رہی ہے اور ابھی تک اس گستاخ کے خلاف کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا گیا، ہم حکومت پنجاب اور خانیوال انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ فی الفور اس گستاخ اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے، ورنہ حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، ریلی کے اختتام پر امریکی اور اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree