روضہ ہائے اہل بیت ؑ ہماری ریڈ لائن ہیں، امریکی صدر کا بیان بزدلی پر مبنی ہے، علامہ اقتدار نقوی

09 جنوری 2020

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے ہم محب وطن پاکستانی ہیں اور ہمیں اس ملک کی سالمیت عزیز ہے، امریکہ اور اس کے حواری پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ ہیں، امریکہ خطے میں بدامنی پھیلا کر پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں علامہ قاضی نادر حسین علوی، سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی، سید ندیم عباس کاظمی، ثقلین نقوی اور دیگر شریک تھے۔

علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ خانہ خدا اور روضہ رسول جس طرح ہمارے لیے ریڈلائن ہے اسی طرح اہلیبیت اطہار کے روضہ ہائے مقدسہ بھی ہماری ریڈ لائن ہے، امریکی صدر کی جانب سے روضہ امام رضا علیہ السلام پر حملے کا بیان بزدلانہ ہے اور پاکستانی حکومت کا اس حوالے سے موقف افسوسناک اور شرمناک ہے، ہم حکومت پاکستان پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم کسی بھی صورت پاکستان کو امریکی کالونی نہیں بننے دیں گے، اس وقت عالمی طاقتیں پاکستان کی فوج اور ایٹم بم سے خوفزدہ ہے، امریکہ ایک ایسا بزدل ہے جس سے ڈریں گے تو وہ پیچھے بھاگتا ہے اور اگر اس کا مقابلہ کریں گے تو بھاگ جائے گا، آج اُمت مسلمہ میں ایران نے ثابت کردیا کہ وہ امریکہ کو ناکوں چنے چبواسکتا ہے۔

انہوںنے مزید کہاکہ امریکہ اور اس کے حواری کبھی بھی پاکستان سمیت دنیا کے اسلامی ممالک کو یکجا نہیں ہونے دیں گے، حالیہ عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے بیان سے واضح ہوگیا کہ جنرل قاسم سلیمانی ایران ، عراق اور سعودی عرب کے درمیان امن کوششیں کررہے تھے جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو قبول نہیں، امریکہ کبھی بھی نہیں چاہے گا کہ ایران اور سعودی عرب متحدہوجائیں ، جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت امریکہ کی نابودی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، مجلس وحدت مسلمین ہر ظالم کے خلاف اور مظلوم کے حق میں ہے ،آج دنیا بھر میں شہید قاسم سلیمانی کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، فلسطینی مسلمان ، یمنی مسلمان شہید قاسم سلیمانی کو یاد کررہے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آج ملک بھر میں احتجاج مظاہرے اور ریلیاں نکالے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree