وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے شہریوں کو کورونا وائرس جیسے مہلک مرض سے بچاؤ کیلئےمہم تیزی سے جاری ہے،اس سلسلے میں ملتان کے مختلف مقامات پر ڈیٹول سینیٹائزر سے لوگوں کے ہاتھ دہلوائے گئے اور مسجد میں ماسک تقسیم کیے گئے اس موقع پر ضلعی سیکرٹری سیاسیات اور انچارج انٹی کرونا مہم ایم ڈبلیوایم ملتان برادر حسنین کربلائی کا کہنا تھا کہ قائد وحدت ناصرِ ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہدایت پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی بھر پور آگاہی مہم جاری ہے ۔جس کے تحت ملتان بھر کی مسجد میں اسپرے کے ساتھ ساتھ ماسک کی تقسیم اور ڈیٹول اور سینیٹائزر سے چوکوں پر لوگوں کے ہاتھ دہلوانےکاسلسلہ بھی جاری ہے اورعوام کو ہاتھ بار بار دھونے کی ترغیب بھی دلائی جا رہی ہے۔