عزاداری پر پابندیوں، عزاداروں پر مقدمات اور شیڈول فور جیسے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ ہم قائد وحدت کی زیر قیادت ڈٹ کرکریں گے، علامہ اقتدارحسین نقوی

01 اگست 2021

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہاکہ آج کا یہ اجتماع قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی یاد کو زندہ رکھنےکیلئے منعقد کیا ہے، ہم عہد کرتے ہیں کہ ہر صورت شہید کی راہ کو زندہ رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ایوانوں اور ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں سازشوں کے جال بننے جاتے ہیں، اوچھےہتھکنڈے اختیار کیئے جارہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کا مطالبہ آج تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوا۔ موجودہ حکومت نے بھی جنوبی پنجاب کے عوام کو مایوس کیا ہے ۔ لودہراں کا ڈی پی او نے 100 سال پرانے جلوس عزا کو یہ کہہ کر بند کرنے کا م،مطالبہ کیا کہ چونکہ اس جلوس کا بانی فوت ہوگیا لہذٰا یہ جلوس بھی فوت ہوگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بابصیرت قیادت پر فخر ہے اور پورا اعتماد ہے ،جنہوںنے ہر لمحہ ملت جعفریہ کی درست سمت میں رہنمائی کی ہے ، امید ہے کہ عزاداری پر پابندیوں، عزاداروں پر مقدمات اور شیڈول فور جیسے اوچھے ہتھکنڈوںکا مقابلہ ہم قائد وحدت کی زیر قیادت ڈٹ کرکریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree