قرآن واہل بیتؑ کانفرنس کا تاریخی اجتماع کرکے مجلس وحدت مسلمین اور علامہ راجہ ناصرعباس نے شہداء کی وارث جماعت ہونے کا حق ادا کیا ہے ، صاحبزادہ حامد رضا

02 اگست 2021

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ شہید عارف حسینی ؒ کی برسی کی پروقار تقریب میں شرکت سعادت ہے اسی لیئے طبیعت کی ناسازی کے باوجود شریک ہوا ہوں، شہید عارف حسین الحسینیؒ ایک عظیم مقصد کی راہ کے شہید ہیں، اب پھر وہ وقت آرہا ہے کہ وطن عزیز میں فتنہ وفساد سراٹھائے، حسینی اور یزیدی کا فرق واضح ہونا ضروری ہے ، مارنے ، لوٹنے اور کاٹنے والا یزیدی اور مرجانے ، شہید ہوجانے اور ہمیشہ حق و سچ کہنے کا دعویٰ کرنے والا ہمیشہ حسینی ہوتا ہے ۔ عمران خان صاحب سے کہنا چاہتا ہوں کیا آپ کو کشمیرجیسی اولیاء کی سرزمین پر ایک کالعدم جماعت کا دہشت گرد ہی ملا ہے جسے آپ مخصوص نشست کا ٹکٹ دے رہے ہیں؟تکفیریت اور طالبان نوازی کسی صورت تسلیم نہیں کی جائے گی، طالبان آج بھی پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کررہے ہیں، ہم نے اس وطن میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔

تحریک طالبان پاکستان نے آج تک کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے اظہار و اعلان لاتعلقی نہیں کیا، طالبان طالبان ہیں ان میں کوئی گڈ یا بیڈ طالبان کی تفریق نہیںیہ صرف سر کاٹنا جانتے ہیں، نعرہ تکبیر پر گلے کاٹنے والےقاتل فسادی تو ہوسکتے ہیں جہادی نہیں، ہم حسینؑ کے در کے کتے ہیں نعرہ رسالت ؐ کسی صورت لگانا نہیں چھوڑ سکتے، ہم ریاست اور اداروں کی رٹ کو تسلیم کرنے والے لوگ ہیں لیکن طالبان کو قبول کرنے کی کسی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، ہمارے حکمران ان بھیڑیوں کے فریب میں نہ آئیں، مجلس وحدت مسلمین اور علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اس عظیم الشان اجتماع کاانعقاد کرکے شہداء کی وارث جماعت ہونے کا حق ادا کیا ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree