عراق میں علامہ باقرالحکیم اور پاکستان میں علامہ عارف حسینیؒ کے خون میں ایک ہی ہاتھ ملوث ہے،سربراہ مجلس اعلیٰ اسلامی عراق، الشیخ حمام حمودی

02 اگست 2021

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے بذریعہ ملٹی میڈیا خطاب کرتے ہوئے مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ الشیخ حمام حمودی نے کہا کہ آج ہم اس شخصیت کو یاد کررہے ہیں جس نے اپنے خدا سے کیئے ہوئے وعدے کو پورا کردیا ، وہ فنا فی اللہ کی منزل پر فائز تھے، وہ عاشق قرآن تھے، وہ مکتب اہل بیت ؑ کے عظیم فرزند تھا، وہ سید الشہداء ؑ کا سچا عاشق تھا، لوگ امام حسین ؑ کی زیارت کیلئے تین تین روز کا سفر کرتے ہیں لیکن یہ ایسا عاشق حسینؑ تھا جو اپنے معشوق کی زیارت کی خاطر یہ سفر ایک ہی دن میں طے کرتا تھا، یہ وہ شخصیت تھی جس نے پاکستان کی سرزمین پر امت مسلمہ کے درمیان اتحاد یکجہتی کیلئے عظیم قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ شہید عارف حسینی ؒ امام خمینی کے سچے عاشق تھے جنہوں نے انقلاب کے پیغام کی ترویج کیلئے بڑی مشکلات کا سامنا کیا، ان کے قتل میں وہی عالمی استکبار ملوث تھا کہ جس کے اشارے پر آج بھی کئی حکومتیں ناچتی ہیں، جنہوںنے عراق کےمجاہد فرزند علامہ باقر الحکیم کے خون سےاپنے ہاتھ رنگے ہیںبلکہ وہی ہاتھ شہید عارف حسینی کے قتل میں ملوث ہیں جن کا کینہ بغض مکتب اہل بیت کے تمام فرزندوں کیلئے ایک جیسا ہے مگر ہم نے اتحاد وحدت کے ساتھ ان کا مقابلہ کرنا ہے ، مجلس وحدت مسلمین اور اس کی مجاہد قیادت الشیخ راجاناصرعباس جعفری کو اس عظیم شخصیت کی یاد میں اس پرشکوہ اجتماع کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اس عظیم کی پاک دوح کی شادمانی کیلئے دعا گو ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree