وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کہا کہ امام خمینی ؒ نے پوری میں حقیقی اسلام کا چہرہ پیش کیا، ہمارا سلام ہو شہید عارف حسین الحسینی ؒ پر جنہوںنے امام خمینیؒ کی انقلابی جدوجہد کو ملت پاکستان کے سامنے مترف کروایا۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جوانان امامیہ کو امام خمینیؒ اور شہید حسینیؒ کے راستے پر گامزن رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ہمیں مختلف مسائل کا سامنا ہے، شہید حسینیؒ کا راستہ آپسی اختلافات کو ختم کرنا ہے،ہمیں تشیع کے خلاف ہونے والی سازشوں کے مقابل متحد ہونا ہوگا یہی شہید حسینیؒ کی خواہش تھی، عزاداری سید الشہداء کے خلاف پابندی لگائی جارہی ہیں۔شہید حسینی ؒ کے پیروکاروں پر واجب ہے کہ وہ ان سازشوں کے مقابل اکھٹا ہوجائیں،عزاداری کی بقاء کی خاطرعلماء وزعمائے ملت سے اپیل کرتا ہوں کہ قوم وملت کو متحد کرنے کی کوشش کریں، علماء و ذاکرین ، ماتمی ونمازی اختلاف کو کسی صورت کامیاب نہ ہونے دیں۔
انہوں نے کہا کہ آنے والا محرم الحرام بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ، ہمیں بیداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے، امریکی واستعماری سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے میدان میں حاضر رہنا ہوگا، ہم محب وطن قوم ہیں ، مجلس وحدت مسلمین کی قیادت اور تمام کارکنان کو شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی برسی پراس عظیم الشان اجتماع کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس اجتماع کے توسط سے ملک بھر کے عزاداروں، بانیان مجالس و جلوس ، علماء وذاکرین کو پیغام دیتا ہوں کے مل کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔