وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس مسجد ولی العصر ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کی۔ مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور بزرگ عالم دین علامہ سید غلام شبیر بخاری نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا ساجد رضا اسدی، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا غدیر شیرازی، سلیم عباس صدیقی، غلام اصغر تقی، سید زعیم زیدی، دلاور عباس زیدی، ندیم کاظمی، فہیم جعفر ایڈووکیٹ، سید انعام حیدر زیدی، رضوان حیدر کاظمی، مزمل خان، صفدر خان بلوچ، سید اجمل شاہ، فخر نسیم صدیقی، مسیب نقوی سمیت دیگر صوبائی رہنمائوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملتان، مظفر گڑھ، بہاولپور، رحیم یار خان، وہاڑی، خانیوال، لیہ، بھکر، علی پور اور راجن پور کے سیکرٹری جنرلز اور نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر علامہ اقتدار حسین نقوی نے مذمتی قراردادیں پیش کیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کالعدم جماعتوں کی جانب سے فرقہ وارانہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، قرارداد میں افغانستان میں نماز جمعہ کے موقع پر شیعہ مسلمانوں کی مسجد پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں اربعین حسینی کی جلوس نکالنے پر جو مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں، ان کی مذمت کرتے ہیں۔