مولانا وسیم عباس معصومی مجلس وحدت مسلمین ملتان کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب،علامہ احمد اقبال رضوی نے حلف لیا

29 نومبر 2021

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں ملتان کے تمام یونٹ کے اراکین سمیت آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل صوبائی سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید دلاور عباس زیدی، انجینئر سخاوت علی سیال، مولانا وسیم عباس معصومی سمیت دیگر صوبائی رہنما بھی شریک تھے۔

 اجلاس میں اکثریتی رائے سے مولانا وسیم عباس معصومی کو ایم ڈبلیو ایم ملتان کا ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ مولانا وسیم عباس معصومی سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے حلف لیا۔ نو منتخب ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کمزوروں اور مستضعفین کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی، یہ ملک لاالہ کی بنیاد پر قائم ہوا لیکن آج ملک کو مغربی یلغار تباہ کر رہی ہے، غریب کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا، حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے، اسلام، پاکستان دشمن اور ہزاروں فوجی جوانوں کے قاتل طالبان کے لیے نرم گوشہ افسوسناک ہے، حکومت ایسی حرکتوں سے باز رہے، ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں اتحاد بین المسلمین کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر علامہ امیر حسین ساقی، عاشق حسین، مولانا غلام جعفر انصاری،فخر نسیم صدیقی، شہباز حیدر گرمانی، محمد رضا مومن سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree