امت مسلمہ میں اتحاد کے لئے رسول اکرم ؐکی ذات اقدس سے بڑا کوئی نکتہ نہیں ہو سکتا،مفتی گلزار نعیمی

30 دسمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی نے مجمع جہانی اہلبیتؑ کے سیکرٹری جنرل آیت للہ ڈاکٹر حمید شہریاری، ان کے ہمراہ آنے والے مجلس خبرگان کےاہل سنت ممبر مولانا نذیر احمد سلامی اور ڈاکٹر محسن کے اعزاز میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں آیت اللہ شہریاری کے خطاب کی تعریف کرتے ہوئے اس نکتے کی بھرپور تائید کی کہ ہمیں رسول اللہ ص کی ذات کے ساتھ مربوط ہونا چاہئے۔ اتحاد کے لئے اس سے بڑا کوئی نکتہ نہیں ہو سکتا۔دنیا میں اسلامی بیداری کو منظم کرنا بہت ضروری ہے۔ استعماری قوتیں کچھ اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اسلام کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں۔ایسے حالات سے آگہی کے لیے وحدت و اخوت کے عملی اظہار پر مبنی ایسی تقریبات کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree