ملتان، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی جانب سے ضلع ملتان کی کابینہ کے اعزاز میں استقبالیہ

23 مارچ 2022

وحدت نیوز(ملتان )مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل اور نومنتخب ضلعی کابینہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، ندیم عباس کاظمی، علی رضا بخاری، ثقلین نقوی موجود تھے جبکہ ضلع ملتان کی جانب سے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ وسیم عباس معصومی، مولانا ہادی حسین، مرزا وجاہت علی، غلام حسنین انصاری، غلام رضا عابد، تیمورحیدر، سید عاصم رضا، محمد رضا مومن، عون رضا انجم موجود تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے، جب تک ہم بحیثیت قوم طاقتور نہیں ہوتے ہمارا استحصال ہوتا رہے گا۔ ماضی میں ایسے کئی مواقع آئے جہاں ہمیں بحیثیت قوم اگنور کیا گیا، اب وقت آگیا کہ ہم اپنی بیداری کا ثبوت دیں اور میدان میں رہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree