ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ناموس رسالت ریلی، بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

11 جون 2022

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام بھارتی چینل پر حضرت محمد (ص) کی شان میں ہونے والی گستاخی کیخلاف نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین نیو ملتان سے گلشن مارکیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی رہنماء ایم ڈبلیو ایم و ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بھارتی حکومت، بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ بھارتی میڈیا، سرکار اور بی جے پی مسلمان اور اسلام دشمنی میں حد سے زیادہ بڑھ چکے ہیں، پاکستانی حکومت کو چاہیئے کہ عالمی سطح پر بھارتی ہرزہ سرائیوں کو بے نقاب کرے، او آئی سی اور اقوام متحدہ اسلام مخالف اقدامات کا نوٹس لیں، بھارتی جنتا پارٹی کا ماضی اسلام دشمنی سے بھرا پڑا ہے۔

علامہ نادر حسین علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عالم اسلام کے دل زخمی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، ہماری جانیں حرمت رسول پر قربان ہیں، پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو بھارتی اشیاء کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے، ریلی سے مولانا عمران ظفر، سید قمر عباس نقوی، عاطف حسین، سید ندیم عباس کاظمی، نعیم عباس کاظمی اور دیگر نے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree