دخترامام حسینؑ جناب سکینہ ؑ کی شان میں بدترین گستاخی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

20 جون 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) حضرت سکینہ بنت الحسین علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے کرم ایجنسی کے رہائشی بدبخت سلطان گل کے خلاف شیعہ سنی محبان اہلبیت اطہار علیہم السلام کے سینکڑوں افراد نے  اسلام آباد پریس کلب سے چائنہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔شرکاء  واقعہ کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے معلون کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ اہل بیت علیہم السلام کی شان میں گستاخی دین اسلام کی توہین ہے۔ اس واقعہ میں ملوث شخص عرب امارت میں ہے۔اسے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا جائے۔ جب تک اس شخص کو گرفتار کر عبرت ناک سزا نہیں سنائی جاتی اس وقت تک محبان اہلبیت ع کے اضطراب میں کمی نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا شدت پسند تکفیری عناصر ارض پاک کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔اہلبیت ع کی توہین کرنے والے  اسلام کے دشمن اور ریاست کے  بدترین مجرم ہیں۔ ایسے عناصر جو ملک میں تفرقہ بازی کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں ان کے ساتھ معمولی سی رعایت ملک و قوم کے ساتھ دشمنی ہو گی۔ایسے گستاخان کو کیفر کردار تک پہچانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔اگر حکومت اور متعلقہ اداروں نے مذکورہ شخص  کے خلاف فوری کارروائی نہ کی پھر حالات کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔

مقررین میں علامہ ظہیر الحسن کربلائی، علامہ سبطین حسینی، علامہ مرتضی علوی، شبیر ساجدی اور ایم پی اے اقبال میاں کے علاوہ دیگر شخصیات بھی شامل تھے۔احتجاجی ریلی کے شرکاء نے چائنہ چوک سے واپس پریس کلب تک مارچ کیا اور پرامن انداز میں منتشر ہو گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree