ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری عزاداری اور ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینیئر سخاوت علی کی کمشنر ملتان سے ملاقات

27 جولائی 2022

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری عزاداری سیل انجینئر سخاوت علی سیال نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو، خاور حسنین بھٹہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

قبل ازیں ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انجینئر سخاوت علی نے کہا کہ محرام الحرام کے موقع پر مثالی انتظامات کی انتظامیہ سے توقع رکھتے ہیں اس حساس موقع پر معاشرے کا ہر فرد قیام امن کیلئے انتظامیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

انجینیئر سخاوت علی نے مسائل و مطالبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ روٹس پر تجاوزات آپریشن اور صفائی کے موثر اقدامات کرنے ناگزیر ہیں، انہوں نے یقین دلایا کہ انتظامیہ کی جانب سے جاری لا اینڈ آرڈر کی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

دوران ملاقات کمشنر ملتان نے کہا کہ انشاء اللہ اولیا کی سرزمین پر مجالس، جلوس اور عزاداری کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ ملتان ڈویژن میں کسی بھی شرپسند کو اپنا ایجنڈا نافذ نہیں کرنے دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree