ایم ڈبلیوایم ملتان کے وفد کی شہادت امام حسن مجتبیٰ کی مناسبت سے نکلنے والے جلوس میں شرکت

27 ستمبر 2022

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے وفد کے ہمراہ شہادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی مناسبت سے نکلنے والے مرکزی جلوس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی کابینہ کے رہنما غلام حسنین انصاری، انجینیئر سخاوت علی سیال، سید عاصم رضا نقوی، عون رضا انجم ایڈووکیٹ، عاشق حسین، ناصر عباس، جہانزیب حیدر اور دیگر موجود تھے۔

 ایم ڈبلیو ایم ملتان کے وفد نے امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کے منتظم شجر عباس کھوکھر سے بھی ملاقات کی۔ مرکزی جلوس کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عزادار موجود تھے۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

 ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام نے سیاسی تدبر اور حکمت عملی سے اپنے محبین کو ان کی جانوں اور ناموس کا تحفظ فراہم کیا۔ امام ع کی سیرت سے ہمیں درس ملتا ہے کہ اپنی قوم کی جانوں کا دفاع ہر عہدے اور ہر اختیار پر مقدم ہے۔ صاحبان اقتدار کے ہر تعلق کو قربان کیا جا سکتا ہے لیکن قوم کے حقوق کی پاسداری سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree