موجودہ حالات کی وجہ امریکہ اور آئی ایم ایف کی غلامی ہے، علامہ وسیم معصومی

12 جنوری 2023

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا ہے کہ حکومتیں اشرافیہ کو نواز رہی ہیں اور عوام کا کچومر نکال رہی ہیں۔ انہوں نے سندھ میں آٹے کے حصول پر بھگدڑ سے انسانی جان کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کے سامنے انسان کی کوئی اہمیت نہیں، موجودہ حکومت نے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کیا جو قابل تشویش ہے، موجودہ صورتحال سے محسوس ہو رہا ہے کہ حکومتیں اپنی ریٹنگ اور اشرافیہ کی قیمتیں بڑھانے کے لیے ہر سال آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اُُنہوں نے ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ وسیم معصومی نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ حالات کی ذمہ دار امریکہ اور آئی ایم ایف کی غلامی ہے، آج ملکی معیشت تباہ ہے، گیس اور بجلی کا بحران ہے، مفتاح اسماعیل، اسحاق ڈار ہوں یا شوکت ترین یا حفیظ شیخ ان سب کا قبلہ امریکہ اور آئی ایم ایف ہے، آئی ایم ایف نے مصر کی معیشت کو تباہ کیا یہ طاقتیں کسی صورت مسلمان ممالک کی معیشت کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتیں۔ مہنگائی کی صورتحال بتا رہی ہے کہ موجودہ حکومت نے سابقہ حکومت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ شہر میں توڑ پھوڑ ہے، جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کنٹرول سے باہر ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree