داعی اتحاد بین المسلمین ، مفکر، مدبر، ادیب و خطیب سید ثاقب اکبر نقوی خالق حقیقی سے جاملے

21 فروری 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) آج ایک اور چراغ گل ہو گیا، ملت پاکستان آج ایک علمی و اجتماعی شخصیت سے محروم ہو گئی،داعی اتحاد بین المسلمین ،سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور چیئرمین البصیرہ ٹرسٹ سید ثاقب اکبر نقوی مختصر علالت کے بعد اسلام آباد کے نجی اسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ ڈاکٹرز نے کچھ عرصہ قبل ان کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سید ثاقب اکبر کی وفات قوم و ملت کا بڑا نقصان ہے۔ ایک مدبر اور دانشمند بزرگوار جو مختلف مکاتب فکر خصوصا شیعہ سنی کے درمیان ایک مستحکم اور مضبوط پل تھے۔نفیس اورہردلعزیزشخصیت کے مالک تھے ذھین اور باخبر انسان تھے،آپ اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی ،محقق ،ادیب، شاعر، دانشور اور خطیب تھے۔

مرحوم زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سے وابستہ رہے، آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور رکن مرکزی نظارت کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں، آپ 1977تا1979تک آئی ایس او پاکستان کے دوبار مرکزی صدر رہے۔

مرحوم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ اور شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے قریبی رفقاء میں شمار کیئےجاتے تھے، انہوں نے پوری زندگی انقلابی جدوجہد میں صرف کی، روز اول سے امام خمینیؒ کے اسلامی انقلاب کا پیغام ہر پاکستانی تک پہنچانے کا عزم آخری سانس تک جاری رکھا۔  ایک متقی انقلابی شخصیت جنہوں نے دین اسلام کی خاطر اپنا تمام کیریئر داو پر لگا دیا الیکٹریکل انجینئر کی اعلی نوکری چھوڑ کر ملت تشیع کے کاموں کو ترجیح دی۔ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رح اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے ساتھ مل کر دن رات ملت تشیع کی بہتری کے لئے کام کیا۔

مرحوم قاضی حسین احمد سابق امیر جماعت اسلامی کے ہمراہ ملک بھرمیں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی تاسیس کیلئے شبانہ روز مصروف عمل رہے، ہمیشہ شیعہ سنی مکاتب فکر کے درمیان مکالمے اور مباحثے کے ذریعے مسائل کیلئے کوشاں رہے۔

ذرائع کے مطابق سید ثاقب اکبرنقوی مرحوم کی نماز جنازہ کل (بدھ) دن 1 بجے جامع امام الصادق ؑ جی نائن ٹو اسلام آباد کے گراونڈ میں ادا کی جائیگی جس میں سیاسی ، سماجی ومذہبی شخصیات سمیت عزیز واقارب کی بہت بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree