علماءوذاکرین کانفرنس ،متنازعہ بل کے خلاف یکم ربیع الاول کو اسلام آباد کے گھیراؤ کا اعلان

16 اگست 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) شیعہ قومی و ملی تنظیمات کے سربراہوں، ذاکرین اور علمائے کرام کی طرف سے مشترکہ طور پر یکم ربیع الاول کو اسلام آباد کی کال دی گئی ہے۔

سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بزرگ علماء و قائدین کی مشاورت سے ملت تشیع کے جانب سے متنازع بل کے خلاف 1 ربیع الاول کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے گھیراؤ کا اعلان۔

پوری قوم اپنے اپنے انتظامات پر یکم ربیع الاول کو اسلام آباد آئے گی اس وقت تک رہیں گے جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں منعقدہ قومی علماء وذاکرین کانفرنس سے خطاب کے دوران چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ امین شہیدی سمیت دیگر علماء و ذاکرین کی جانب سے قومی لائحہ عمل اور حتمی اعلان کے مطالبے کیا گیا تھا۔

علامہ سید ساجد نقوی نے حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس متنازعہ بل کومنسوخ نا کیئے جانے کی صورت میں پوری قوم کو یکم ربیع الاول بروز اتوار کے دن اسلام آباد میں جمع ہونے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے گھیراؤ کی دعوت دے دی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree