وحدت نیوز(اصفہان )مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کا ایک روزہ معلوماتی و زیارتی دورہ،اس دورے، میں امام زادہ سید محمد کی زیارت اور شھید محسن حججی کی قبر پر طلاب کے ہمراہ حاضری دی گئی۔
دورے کی ابتدا زیارت امام زادہ سید محمد سے کی گئی ، زیارت کے بعد نماز ظہرین ادا کی گئی جس کے بعد وہاں کے امام جماعت حجت الاسلام والمسلمین آقای محمد کمالی کے ساتھ خصوصی نشست رکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 17 جون 2024 مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے عید قربان اور شھید منیٰ فخرالدین کی برسی کی مناسبت سے ایک تفریحی و معلوماتی دورہ کا انعقاد کیا گیا۔
نشست میں طلباء کو حجت الاسلام والمسلمین آقای محمد کمالی نےاس عظیم امام زادے کی تاریخ اور تعلیمات سے آگاہ کیا۔ انہون نے طلباء سے مخاطب ہوکر کہا کے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم ان مقدس مقامات کی زیارت کریں اور ان کے توسل سے ہم خدا کے قریب ہو جائیں ، انہوں نے آیت اللہ بہجت کا حوالہ دے کر فرمایا کہ وہ کہتے تھے کے ہمیں اختیارا ان مقدسات کی زیارت کو ترک کرنا نہیں چاہئے ، اور انہوں نے طلباء کی کامیابی کے لئے بھی دعا کی۔
امام زادہ سید محمد کی زیارت کے بعد طلباء کے ہمراہ شھید محسن حججی کی قبر پر حاضری دی گئی اور وہاں پر شھید منیٰ فخر الدین کی برسی کے حوالے سے نشست کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اس نشست میں برادر سید اسرار عباس نے شھید کی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شھید راہ شھید حسینی کے پیرو تھے ،سر زمین پاکستان میں شھید عارف الحسینی کی بزرگ تمناؤں کا منارہ تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شھید منیٰ کی شھادت کاسبب برات مشرکین بنا اور مرحوم شھید، قائد وحدت ناصرملت کے دائیں بازو تھے۔
سر زمین گلگت بلتستان میں انقلابی روح نوجوانوں جوانوں میں شھید منیٰ کی مرہون منت ہے شھید منیٰ مجلس وحدت مسلمین کو مرکز مقاومت کا حصہ سمجھتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شھید منا پیرو نائب بر حق امام زمان علیہ السلام حضرت امام الخامنئی تھے شھید منیٰ ہمیشہ نظام ولایت فقیہ کی ترویج میں رہے نظریہ امامت پہ چلتے ہوئے سر زمین وحی و امن میں جام شھادت نوش کیا۔
ان کے بعد شھید محسن حججی کی زندگی کے حولے سے برادر محسن رضا نقوی نے گفتگو کی ،جس میں انہوں نے پہلے شھید کو مقدس مقامات کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی پیش کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ شھید کی سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی میں بھی یقین کامل کے درجے پر تھے ہے ،جس طرح شھید حججی کی وصیت میں ملتا ہے کہ وہ ولی فقیہ کو امام زمانہ کا نائب برحق مانتے تھے۔
نشست کے اختتام پر دورے میں شرکت کرنے والے طلباء نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے مسئول کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے دورے کے دوران ایک تفریحی مقام پر طلاب عزیز کے لئے دسترخوان کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔