ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کی جانب سے جشن عید غدیر کا انعقاد

28 جون 2024

وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سے جشن عید غدیر کا انعقاد تفصیلات کے مطابق 25 جون 2024 کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سے مسجد حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا میں جشن عید غدیر کا انعقاد ہوا جس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے اراکین نے بھرپور شرکت کی، جشن عید سعید غدیر میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے مسئول نے سب کو یوم غدیر کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی۔

جشن عید سعید غدیر میں برادر محمد حسین ،بردر سید کمیل عباس موسوی، برادر میرزا محمد ، برادر فرقان حیدر ، برادر  فرحان حیدر اور بلبل اصفہان برادر غلام علی بلتستانی  نے اپنے مخصوص انداز میں مولا امیر المومنین علی ع کی شان میں مدح سرائی کی۔جشن میں یوم غدیر کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔اور برادر سید اسرار عباس نے دعائیہ کلمات سے پروگرام کا اختتام کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree