وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام حزب اللہ کے متوقع سربراہ سید ہاشم صفی الدین اور حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی اسرائیلی دردندوں کے حملے میں شہادت پر احتجاجی ریلی امام بارگاہ ابوالفضل العباس تا چوک کمہاراں والا تک نکالی گئی۔ جس میں عاشقان اہلبیت ع و عاشقان بیت القدس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی صدر ملتان فخر نسیم، ڈویژنل صدر آئی ایس ا ملتان حسن رضا اور مولانا غلام جعفر انصاری نے ریلی کی قیادت کی اور شرکاِ ریلی سے خطاب کیا۔ صوبائی سیکرٹری فںانس حسنین انصاری، ضلعی سیکرٹری میڈیا فیضان الحسینی اور ضلعی آفس سیکرٹری عقیل عباس نے شرکت کی۔ ریلی کا اختتام دعائے سلامتی امامِ زمانہ عج سے کیا گیا۔