علامہ سید ساجد علی نقوی،سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور علامہ جواد نقوی کی خوشگوار ملاقات

06 نومبر 2024

وحدت نیوز (اسلام آباد) شیعیان حیدرکرارؑ کی دلی آرزو کی تکمیل ، پاکستانی شیعہ قائدین آپس میں مل بیٹھے، اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ سید ساجد علی نقوی، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس اور سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ علامہ سید جواد نقوی کی خوشگوار ملاقات، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ، پیروان مکتب اہل بیتؑ کا مسرت کا اظہار ۔

تفصیلات کےمطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورہ پاکستان کے موقع پر سفیر جمہوری اسلامی ایران آقائی رضا امیری مقدم کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں وہ مناظر دیکھنے میں آئے جن کی شیعہ قوم برسوں سے متمنی تھی۔

تقریب کے دوران سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی غیرمعمولی اندازمیں سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ سید ساجد علی نقوی اور سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ علامہ سید جواد نقوی سے علیحدہ علیحدہ اور مشترکہ ملاقات اور مصافحہ نے تمام شرکاءخصوصاً کیمرہ مین حضرات کی توجہ مبذول کروالی۔

کیمرے میں محفوظ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہمان خصوصی وزیر خارجہ جمہوری اسلامی کے ایران عباس عراقچی کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوانے کے بعد علامہ راجہ ناصرعباس اور علامہ سید جواد نقوی نے خاص طور پر علامہ سید ساجدعلی نقوی سے سلام علیک کیا اور مصافحہ بھی کیا۔

تصاویر گواہ ہیں کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری علامہ سید ساجدعلی نقوی کا ہاتھ انتہائی محبت بھرے اندازمیں اپنے دونوں ہاتھوں سے تھام کر سینے سے لگائے ہوئے ہیں اور دوران گفتگوعلامہ ساجد نقوی علامہ راجہ ناصرعباس کے ساتھ مسکراہٹوں کا تبادلہ کررہے ہیں۔

دوسری جانب ضیافت کے دوران علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اپنی نشست سے اٹھ کر خاص طور پرعلامہ سید جواد نقوی سے معانقہ کرنے ، رازونیاز کی باتیں کرنے کیلئے خاص ان کی جانب تشریف لائے، علامہ سید جوادنقوی نے بھی نشست سے اٹھ کر ان کا استقبال کیااور دونوں شخصیات نے ایک دوسرے کے ہاتھ تھام کر کافی دیرسرگوشیاں بھی کیں۔ اس دوران سفیر محترم جمہوری اسلامی ایران نے دونوں بزرگان سے خوشکوار انداز میں بات چیت کی۔

اس دیرینہ ملاقات کی شاندار تصاویرتیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور صارفین ان ملاقاتوں اور محبتوں کی تقسیم کو خون شہداءخصوصاً سردار مقاومت شہید سید حسن نصراللہ ؒ کے پاکیزہ خون کی برکت قرار دے رہے ہیںاور اس امید کا اظہار کررہے ہیں کہ انشاءاللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور شیعہ قائدین قومی مسائل پر مشترکہ حکمت عملی وضع کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree