(ن) لیگ کے رہنماء محمد زبیر عمر نے 32 ویں گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

02 فروری 2017

وحدت نیوز (کراچی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر عمر نے سندھ کے 32 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے محمد زیبر سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں سمیت اہم سیاسی شخصیات، اعلیٰ سرکاری حکام اور معززین کے علاوہ ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ نئے گرور سندھ محمد زبیر عمر 23 مارچ 1956ء كو ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں حاصل كی، 1984ء میں کراچی کے معروف تعلیمی ادارے آئی بی اے سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز كی ڈگری حاصل كی، وہ امریكی كمپنی آئی بی ایم سے وابستہ رہے اور پیرس، روم، میلان اور دبئی میں تعینات رہے۔

حلف لینے کے بعد گورنر سندھ محمد زبیر نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر وزیر مملکت مریم اورنگزیب سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز، طارق فضل چودھری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مزار قائد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کے اعتماد پر ان کا شکرگزار ہوں، میرے اور میرے خاندان کیلئے یادگار دن ہے، جبکہ وزیراعظم اور عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے عہدے کا پورا حق ادا کرنے اور قائداعظمؒ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سندھ کی ترقی کیلئے کوشش کروں گا۔ واضح رہے 14 سال تک سندھ کے گورنر رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان کے بعد جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو سندھ کا 31 واں گورنر مقرر کیا گیا تھا، جنہوں نے 11 نومبر 2016ء کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، تاہم وہ خرابی صحت کی بنا پر زیادہ عرصے تک گورنر کی ذمہ داریاں نہ نبھا سکے اور 12 جنوری 2017ء کو انتقال کرگئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree