تہران میں سالانہ تین روزہ عالمی اسلامی وحدت کانفرنس شروع ہو گئی، 50اسلامی ممالک کے نمائندوں کی شمولیت

09 فروری 2012

Iranتہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژادکے خطاب سے عالمی اسلامی وحدت کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے اس کانفرنس میں 50 اسلامی ممالک کے نمائندے شریک ہیں اور یہ کانفرنس پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقد کی جا رہی ہے اورتین دن تک جاری رہیگی۔ کانفرنس میں تقریب مذاہب کونسل کی بیس سالہ کارکردگی ، علاقہ میں جاری اسلامی بیداری اور اسلامی بیداری کی پشت پناہی کے با حوالے سے غور و خوض کیا جائیگا۔ عالمی اسلامیوحدت کانفرنس

ہر سال پندرہ تا سترہ ربیع الاول منعقد کی جاتی ہے۔ عالمی اسلامی وحدت کانفرنس میں کویت، امریکہ،سعودی عرب، آذربائیجان،سینیگال،انگلینڈ ، ترکی، عراق، انڈونیشیا، اردن ، گامبیا، قطر، سویڈن، الجزائر، سوڈان، افغانستان، مصر، لبنان، ہندوستان، ڈنمارک، چین، فرانس،، روس، یمن اور دیگر ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree