کرم یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام 20 ویں روز بھی اسلام آباد میں علامتی دھرنا جاری رہا

10 ستمبر 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)کرم یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام 20 ویں روز بھی علامتی دھرنا جاری رہا، دھرنے سے کرم عمائدین اور رہنماؤں نے خطاب کیا۔کرم یکجہتی کے رہنما اور تحریک حسینی کے صدر علامہ تجمل حسین الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 20 ویں روز بھی پرامن دھرنے کا مقصد صرف اور صرف ضلع کرم میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہے، ہمارے مسائل کے حل تک یہ احتجاج جاری رہے گا، ہم زمینوں کے تنازعات پر کمیشن اور منصفانہ ٹقسیم کا مطالبہ کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کاغذات مال کے مطابق زمینوں کے تنازعات کو حل کیا جائے کیونکہ انہی مسائل کی وجہ سے علاقے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ ضیغم عباس نے کہا کہ کرم کے محب وطن شہری خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ 20 ویں روز بھی آپ استقامت کے ساتھ پرامن احتجاج کی راہ پر گامزن ہیں، مجلس وحدت مسلمین آپ کے تمام مطالبات کو جائز اور انکی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔پاراچنار ایک عرصے سے لڑائی یا قتل غارت میں مبتلا ہے حکومت کو چاہییے کہ ان مسائل کو فوری حل کرے تاکہ دیر پا امن کے لئے راہ ہموار ہوسکے۔ضلع کرم کے مشر سید محمد حسین شیرازی نے کہا کہ اس وقت آپ کی موثر آواز کی وجہ سے حکومت بھی رابطے کررہی ہے۔ ہمارے مسائل حل بھی ہورہے ہیں اس دھرنے کی وجہ سے ہمارے ضلع کو کے دیرینہ مسائل کی جانب توجہ مبذول ہوئی ہے۔دھرنے سے بشیر بنگش، کاظم حسین و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree