وحدت نیوز (گلگت) مکمل آئینی صوبے کے علاوہ گلگت بلتستان کیلئے کوئی دوسرا فیصلہ قبول نہیں،کشمیر طرز کا سیٹ اپ کا اس خطے کے عوام کی جانب سے کوئی مطالبہ نہیں۔کشمیر کے نام خطے کو 68 سالوں قربانی کابکرا بنایا گیاخطے کے عوام سے بدنیتی اور تعصب کی بناء پر حکومت نے خود ہی اسے متنازعہ بنادیا ہے


مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ اگر یہ علاقہ متنازعہ ہے تو پھر نیب سمیت دیگر تمام وفاقی ادارے علاقے میں کیوں سرگرم عمل ہیں۔2% سے بھی کم لوگوں کی خواہش پر کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا گیا تو مزاحمت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ 68 سالوں کی محرومیوں کا ازالہ کسی سیٹ اپ یا پیکیج میں نہیں بلکہ آئینی صوبے کے تعین ہی سے ممکن ہے لیکن چند بد نیت افراد مخصوص سوچ کے مطابق آئینی صوبے کی راہ میں روڑے اٹکارہے ہیں۔گلگت بلتستان کا نہ تو کبھی کشمیر سے کوئی تعلق رہا ہے اور نہ ہی کشمیر کا حصہ ہے آزاد کشمیر کے نام نہاد رہنما ؤں کے اخباری بیانات سے یہ علاقہ کشمیر کا حصہ کبھی نہیں بنے گا اور اگر یہی روش برقرار رہی توحکمرانوں کے خلاف عوام کاغم و غصہ بڑھتا چلا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مارشل لاء کے دور میں گلگت بلتستان کو زون ای قرار دیا گیا اور اب نیب جو کہ پاکستان کا آئینی ادارہ ہے علاقے میں سر گرم عمل ہے حالانکہ متنازعہ خطے میں نہ تو مارشل لاء لگایا جاسکتا ہے اور نہ ہی وفاقی ادارے اپنے سرگرمیاں جاری رکھ سکتی ہیں۔اگر نیب متنازعہ علاقوں میں کام کرسکتا ہے تو آزاد کشمیر کے عدالتی فیصلے پر کشمیر سے کیوں واپس ہوا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا خطہ پاکستان کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ناعاقبت اندیش حکمرانوں کی علاقے کے حوالے سے کوئی بھی غلاط فیصلہ ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی متفقہ قرارداد کے بعد صوبے کے قیام میں کوئی امر مانع نہیں۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ برصغیر کے عظیم روحانی بزرگ حضرت شاہ شمس تبریزی سبزواری کے سجادہ نشین مخدوم سید نیئر عباس شمسی کے انتقال پر اُن کے بیٹے (موجودہ سجادہ نشین) اور معاون سجادہ نشین مخدوم سید طارق عباس شمسی سے تعزیت اور افسوس کا اظہار۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ بعدازاں دربار کے مخادیم کے ہمراہ مزار پر حاضری دی اور خصوصی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر مخدوم سید طارق عباس شمسی نے اُنہیں حضرت شاہ شمس کی تاریخ کے حوالے آگاہ کیا اور ان کی اس خطے کے حوالے سے خدمت پر بریف کیا۔ دربار کے سجادہ نشین اور مخادیم کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس کی دستار بندی کی گئی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پاک فوج کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔دہشت گردوں کے منظم گروہوں کے خلاف بھرپور آپریشن سے خاطر خواہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیاسی اور عسکری قوتوں کو ایک پیج پر آنا ہو گا۔ہمارا روزازل سے یہ موقف رہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کا واحدحل پورے ملک میں فیصلہ کن فوجی آپریشن ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ سے حاصل معلومات اور مصدقہ اطلاعات کے باوجود حکومتی وزرا ملک میں داعش کی موجودگی سے انکاری رہے ۔لیکن انٹیلی جینس بیورو کے سربراہ کی پریس کانفرنس نے اس حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔قومی سلامتی کے معاملے میں اگر حکومت اس طرح مصلحت پسندی اور بیرونی دباو کا شکار رہی تو پھر فوج کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہے وہ اجرتی قاتل ہیں ۔عالمی طاقتیں اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے انہیں اسلام کا نام لے کر استعمال کر رہی ہیں۔پاکستان میں موجود ان مذموم عناصر کی جڑیں کاٹنا ہوں گی۔تمام وہ ادارے جہاں تکفیر اورفرقہ واریت کا نصاب پڑھایا جاتا ہے دہشت گرد ساز فیکٹریاں ہیں۔دہشت گردی کے خاتمے ان کا تدارک انتہائی ضروری ہے۔ملکی سالمیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ یہ دہشت گرد طاقتیں ہیں جن مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اسلامی ممالک میں متحرک کیا گیا ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے تحت صوبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار میں بسلسلہ چہلم شہیدآیت اللہ باقر النمر وشہدائے ملت جعفریہ کی درجات بلندی کیلئے مجلس ترحیم منعقد ہوئی جس میں قومی وملی تنظیموں کے نمائندے علمائے کرام اور کارکنان نے شرکت کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اظہر حسین نقوی نے کہا کہ شہید آیت اللہ باقر النمر، شہید قائد علامہ عارف الحسینی ، شہید منیٰ علامہ غلام محمد فخرالدین ، شہید علامہ حسن ترابی، علامہ آفتاب جعفری مولانا غلام محمد امینی ، شہید علامہ دیدار علی جلبانی ، مجاہد اسلام شہید مظفر کرمانی ، شہید نظیر عباس،شہید استاد سبط جعفرزیدی،شہید ڈاکڑ حیدر عباس ، شہید ایڈوکیٹ وقار مرزا ، شہید خادم حسین مزایوسف ودیگر شہدائے ملت جعفریہ کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، جن مقاصد کیلئے ان شہداء نے اپنی جان قربان کی انکو پائی تکمیل تک پہنچایا جائیگاشہید کی موت قوم کیلئے حیات کا درجہ رکھتی ہے ،انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ پاک فوج اور سیکورٹی ایجنسیاں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں موجود سیاسی و مذہبی تنظیموں کے رہنماء اور دہشتگردوں کے سہولت کارافرا د نام نہاد مولویوں اور مدرسوں کے خلاف بھی ضرب عزب کی طرح آپریشن کرکے انکے سرپرستی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے اورا ٹھارہ کڑوڑعوام کے سامنے بے نقاب کرکے سزا دیجائے۔

وحدت نیوز (مشہد) ایران کے مقدس شہرمشہد میں بلدیہ مشہد کیطرف سے انقلاب اسلامی کی سینتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں مشہد مقدس میں رہنے والے اردو زبان والوں کو مدعو کیا گیا ۔اس جشن میں پاکستان اور ہندوستان کے علمائے کرام اور طلاب عظام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس جشن کےمہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ امور خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹرسید شفقت حسین شیرازی نے خطاب کیاجبکہ   اردو زبان کے پاکستانی اور ہندوستانی شعراءنے بہترین اشعار پڑھےاور سامعین سے خوب داد وصول کی،ایرانی چھوٹے بچوں نے بہترین انداز میں خوبصورت ترانہ پڑھ کر خوب داد وصول کی،محفل کے آخر میں بلدیہ مشہد  مقدس کے فرھنگ سرا زیارت کے مسئول جناب آقای کمیلی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قوم اس بات سے آگاہ ہے کہ ہماری پاک سر زمین کو نقصان پہنچانے والے کون ہیں اور ملت کا ہر فرد اپنے دشمن کو پہچانتا ہے ۔ یہی اس بات کی وجہ بنی ہے کہ آج دہشتگردوں ، دہشتگردانہ سوچ رکھنے والوں اور ان کے مددگاروں کے خاتمے کیلئے ہماری قوم متحد اور پر عزم ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژنل سیکریٹریٹ میں آئے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ، میٹنگ میں کامران حسین ہزارہ، حاجی ناصر علی ، کربلائی رجب ، سید مہدی اور کربلائی عباس سمیت ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

انہوں مزید کہا کہ اس بات سے ہرگز انکار نہیں کیا جا سکتا کہ کوئٹہ میں بحالیِ امن کی جد و جہدکے پس پشت اقتصادی راہداری منصوبے کا اہم کردار ہے۔ وفاقی حکومت کو جو اقدامات پہلے اٹھانے چاہئے تھے وہ اقدامات آج اٹھائے جا رہے ہیں، مگر ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ حکمرانوں کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی آنکھیں کھل گئی ہیں اور سب دہشتگردوں کے خلاف متحد ہو گئے ہیں جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ خطے سے جلد از جلد دہشتگردی کا نام و نشان مٹا کر خطے کو پر امن بنایا جائے گا، ہمارا اتحاد، نظم و ضبط اور ہمارا ایمان ہمیں ہماری منزل تک پہنچا دیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے حالات پر قابو پانے اور دہشتگردی مٹانے کے اس جنگ میں عسکری قیادت کے کاوشوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو آپریشن کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔آج ہم سب متحد ہیں، اپنے دشمن کو پہچان چکے ہیں اور اپنے وطن سے انکا نام و نشان مٹانے کا یہی بہترین وقت ہے۔ اگر دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں نہیں کی گئی، انہیں اور انکے سہولت کاروں کو سزائیں نہیں دی گئی اور اگر ان کو کھلی چھوٹ دینے سے ملک و قوم کو مزید نقصانات کا سامنا کرنا پڑ ا تو اس کے ذمہ دار ہم خود ہونگے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree