وحدت نیوز(کراچی) عالم اسلام میں انسانی حقوق کے کا اصل علمبردار اور قائد اگر کوئی ذات ہے تو وہ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب (ع) کی ہے ، اسلامی معاشرے میں انسانی حقوق کی ادائیگی حاکم اسلامی کی شرعی ذمہ داری ہے ، آج معاشروں میں بےتفاودگی کا اصل محرک عدل و انصاف کی شفاف فراہمی کا نہ ہونا ہے،  الہٰی معاشرے کی تشکیل میں انسانی حقوق کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہمارے معاشرے میں بگاڑ کا ایک سبب انسانی حقوق کا استحصال بھی ہے ،  ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما سید علی حسین نقوی  مختلف مکاتب فکر اور مذاہب (شیعہ ، سنی ، ہندو ، سکھ ) نے شرکت کی، اجلاس میں مجلس وحدت مسلین نےگزشتہ 6 ماہ کے دوران شیعیان حیدر کرار کے قتل عام پر مشتمل تفصیلی  رپورٹ بھی پیش کی ۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ اورعمائدین کا مشترکہ اجلاس امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی نے کی۔ اجلاس میں انجمن لائسنسداران کے صدر سید اصغر عباس نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں جاوید عباس، سید دلاور عباس زیدی، شبر رضا زیدی، ثقلین نقوی، الطاف حسین، سید نیرعباس شمسی، مہر سخاوت علی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملتان کی امن ومان کی صورتحال کا بغورجائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد عباس صدیقی اور سید اصغر عباس نقوی نے کہا کہ ملتان امن کا گہوارہ تھا جسے چند شرپسندوں نقصان پہنچایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملتان عزاداری سید الشہداء کے حوالے سے برصغیر کا قدیمی شہر ہے جو کہ دشمن کی آنکھ کا کانٹا بن چکا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ جو لوگ عزاداری سید الشہداء اور مجالس کا محدود کرنے کی باتیں کررہے ہیں وہ لوگ کل 12ربیع الاول کے جلوسوں پر بھی پابندی لگانے کی مطالبہ کریں گے۔ اور عین ممکن ہے وہ لوگ نماز جمعہ اور عیدین کے اجتماعات پر پابندی لگانے جیسے مطالبات بھی کریں گے۔ لہذاحکومت کو چاہیے کہ اُن لوگوں کو اعتماد میں لے جن کا معاشرے میں اثر رسوخ ہے۔ بدقسمتی ہے امن کمیٹی اور دیگر انتظامی کمیٹیوں میں من پسند افراد کو رکھا جاتا جو کہ سب اچھا ہے کی رپورٹ دیتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملتان کاامن جتنا ہمیں عزیز ہے شاید کسی کو نہیں لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ اُنہوں نے کہا ملتان میں ہونے والی امن کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ طور پر اعلامیہ جاری کیا جائے۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا ایک اہم اور خصوصی اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں جی بی کے سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئر عباس مصطفوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی، ڈویژنل، ضلعی عہدیداران اور یوتھ نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں 3 نومبر کو ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام گلگت شہر میں منعقد ہونے والے "دفاع وطن کنوشن" کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور پروگرام کی کامیابی کیلئے مشاورت اور اہم فیصلہ جات کئے گئے۔

وحدت نیوز ( لاہور ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی سینٹرل پولیٹیکل کونسل کا اہم اجلاس صوبائی پولیٹیکل سیکریٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کی ،جبکہ چاروں صوبوں ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی کونسل کے اراکین نے شرکت کی ، اجلاس میں طویل بحث و مشاورت کے بعد ایم ڈبلیو ایم کے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ سامنے آیا ، مرکزی وحدت میڈیا سیل کو جاری اپنے بیان میں سیاسی شعبے کے سربراہ ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کہا کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جنرل پالیسی ترتیب دے دی گئی ہے ، ایم ڈبلیو ایم ہم خیال ، معتدل اور وطن دوست جماعتوں کو اکھٹا کر کے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی تاکہ پورے پاکستان میں بہترین نتائج سامنے آسکیں ، قومی سطح پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے الائنس یا گروپس کی تشکیل کا فیصلہ سینٹرل پولیٹیکل کونسل کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کے حکومتی فیصلے کو یکسر مسترد کر تے ہی ، اور اس فیصلے کے خلاف عدالتی دروازے پر جانے کا آئینی اور جمہوری حق بھی محفوظ رکھتی ہے ،انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے گذشتہ دنوں بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس پر شدید تحفظات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ اے پی سی ایک قومی سطح کی سازش تھی جس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ دیگر جماعتیں بھی شامل ہو ئیں ، طالبان سے مذاکرات اس بات کی دلیل ہیں کہ اے پی سی میں شریک تمام جماعتیں طالبان کو پاکستان کی سیاسی و عسکری قوت تسلیم کر تی ہیں ، طالبان سے مذاکرات چالیس ہزار بیگناہ شہید پاکستانیوں کے خون ناحق سے غداری کے مترادف ہیں ، حکومت اور اے پی سی میں شامل دیگر جماعتوں کو جلد طالبان سے مذاکرات کے سنگین نتائج بھگتا پڑیں گے ، اور اس کے اثرات تمام پاکستانی عوا م پر بھی آئیں گے ۔

اس اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کے علاوہ علامہ شفقت شیرازی ، ناصر شیرازی ایڈووکیٹ ، رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا،علامہ ابوزر مہدوی ، علامہ اقبال بہشتی ،علامہ مختار امامی ، علامہ عبد الخالق اسدی علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی ، علامہ تصور جوادی ، مولانا ارشاد حسین ، رائے علی رضا بھٹی ، سجاد حسین میکن ، اخلاق بہشتی ، ظفر چشتی ، اخلاق بخاری ، عبداللہ مطہری ، طارق بدوی ، فدا حسین ایڈووکیٹ ، اسد عباس نقوی اور باقر حسین ایڈووکیٹ شریک تھے ۔

وحدت نیوز ( اسلام آباد ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی سینٹرل پولیٹیکل کونسل کا اہم اجلاس کل 15ستمبر کو لاہور میں منعقد ہو گا ، مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے وحدت میڈیاسیل کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر قیادت ہو نے والے اس اجلاس میں موجودہ قومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے ساتھ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ جات متوقع ہیں ، اس اہم اجلاس میں ملک بھر سے پو لیٹیکل کونسل کے عہدیداران شرکت کریں گے ، ناصر شیرازی کاکہنا تھا کہ سینٹرل پولیٹیکل کونسل بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کی شمولیت کے حوالے سے انتہائی اہم مشاورت بھی کرے گی ، جس کی تفصیلات جلد نشر کر دی جائیں گی ۔

وحدت نیوز ( رانی پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کا پہلا صوبائی شوریٰ کا اجلاس اما م بارگاہ مسافر شام رانی پور میں منعقد ہوا ، اجلاس کی صدارت صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کی ، اس موقع پر سندھ کے 26اضلاع کے سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹری جنرلز صاحبان سمیت صوبائی کابینہ کے اراکین علامہ صادق رضا تقوی ،مولانا نشان حیدر ساجدی ، برادر عالم کر بلائی ، برادر عبد اللہ مطہری ، برادر یعقوب حسینی ، حیدر زیدی ، ناصر حسینی اور آصف صفوی اور شفقت لانگا بھی اجلاس میں شریک تھے ۔جبکے مرکز کی نمائندگی مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت شیرازی اور مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی نے کی ۔

علامہ محتار امامی نے اپنی نومنتخب صوبائی کابینہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا اور اراکین شوریٰ سے نومنتخب اراکین صوبائی کابینہ کی منظوری لی ، جب کے سالانہ پروگرامات کا اعلان بھی کیا گیا ، اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے علامہ مختار امامی نے کہا کہ 8ستمبر کو اسلام آباد میں منعقدہ سالانہ قومی اجتماع بمناسبت برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (ر ہ) بعنوان دفاع وطن کنونشن میں شرکت کے لئے کاروان دفاع وطن5ستمبر کو کراچی سے روانہ ہو گا جب کے اندرون سے علیحدہ قافلے روانہ ہو ں گے ، اور انشاء اللہ وادی مہران سے غیور فرزاندان توحید ہزاروں کی تعداد میں دفاع وطن کنونشن میں شرکت کر کے شہید قائد کے مقدس خون سے تجدید عہد کریں گے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree