وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے سیکٹریری امور خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید شفقت شیرازی نے سانحہ صفورہ چورنگی کراچی کی مزمت کرتے ہوے کہا کہ سعودی وزیر اور امام کعبہ کے دورہ اور کالعدم تنظیموں سمیت تکفیری مدارس اور مولویوں سے ملاقات کے فورا بعد کویٹہ پشاور اور کراچی میں ایس ایس پی اور آج 50بے گناہ مسلمانوں کی شہادت انتہائی تشویشناک امر ہے  نون لیگ ایک طرف دہشت گردی کے خلاف  آپریشن کا دعوی کررہی ہے جبکہ سعودی بادشاہوں کی خوشنودی کیلے ملک بھر میں کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں سے ناتے جوڑی ہوئی ہے فوجی عدالتوں کے قیام اور قومی ایکشن پلان مرتب ہونے کے بعد سانحہ صفورہ چورنگی جیسے المناک سانحات سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

نواز شریف سعودی نوازی کرتے ہوے یمن کے مظلوم عوام پر ظلم کرنے فوج بھجنے کی باتیں کررہا ہے جبلہ اپنے ملک کی حالت روز بہ روز ناگفتہ بہ ہوتی جارہی ہے  نواز شریف کو چاہیے کہ سعودی محلات کی سیکورٹی کی فکر کرنے سے پہلے اپنے ملک کی اندرونی سیکورٹی کی فکر کریں اور دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات ختم کرکے ملک کو بچائے ورنہ پاکستان کے شیعہ سنی مسلمان دہشت گرد تنظیموں اور مدارس سمیت انکے سیاسی ونگ نون لیگ کے خلاف اپنا لایحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہوجاینگے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کے واقعے میں اسماعیلی بھائیوں کے قتل عام کے شدیدمذمت کرتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے نام پر تکفیری مدارس دہشتگردوں کی آماجگاہ بنی ہوئے ہیں، مجلس وحدت مسلمین تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے، کراچی میں دہشتگردی کا واقعہ کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان ہے، اگر دہشتگردوں کی مرکز مدارس کے خلاف صحیح آپریشن کیا جاتا تو آج دہشتگردی کا واقعہ نہ ہوتا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جا نب سے صفورہ چورنگی پر ہونے والے واقعے کی بھرپور مذمت کی گئی اور قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ مرکزی کوآرڈینیٹر شعبہ خواتین مجلس و حدت مسلمین(خانم زہراء نقوی) نے اس افسوس ناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی سانحہ صفورہ چورنگی ظلم و ستم اور سفاقیت کی بد ترین مثال ہے آج حکمرانوں اور ایوانوں میں بیٹھنے والوں کے منہ پر تماچہ ہے اس درد ناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم اس پردرد لمحات میں اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔اسکے علاوہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل خواہر ہما مہدی نے بھی اس انسانیت سوز واقعے پر اپنے غم وغصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ لہر قانون نا فذ کرنے والے اداروں اور حکومت سندھکے بلند و بانگ دعوں پر سوالیہ نشان ہیں۔ہم اس سفاکانہ عمل فعل کی مذمت کرتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میں اسماعیلی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور کالعدم تنظیموں کے خلاف سخت آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔جب کہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین خیبر پختونخواہ کی سیکرٹری جنرل خانم راضیہ نے بھی کراچی میں ہونے والے واقعے کی شد ید مذمت کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ایک بار پھر ملک پاکستان کی شہ رگ ،اندھیرے میں ڈوبتے روشنی کے شہر کے کراچی کوبدترین دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیاہے جب تمام ملک پہلے سے پے در پے سانحات کا شکار ہے ہر روز لاشیں اٹھائیں جا رہی ہیں اور ہر رعز کہی نہ کہی صفِ ماتم بچھتی ہے ہم حکومت وقت سے مظالبہ کرتے ہیں کہ وقت کی ان یزیدوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کماحقہ سر عام پھانسی دی جائے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ڈپتی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے گزشتہ روز کراچی میں اسماعیلی برادی کی بس پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پرامن اور محب وطن شہریوں اور اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے بے گناہوں کا خون بہانا کھلی دہشت گردی، وطن سے غداری اور دشمنان وطن کے ناپاک عزائم کی تکمیل کی راہ میں ایک ناپاک جسارت ہے۔ بے گناہ انسانوں اور مسلمانوں کا قتل جہاں وحشت و درندگی کی بدترین مثال ہے، وہاں دنیا جہاں اور مہذب معاشروں میں پاکستانی امیج خراب کرنے کی مذموم کوشش بھی ہے۔ اسماعیلی برادری کے ساتھ غم میں برابر شریک ہیں۔ ایک سال سے جاری آپریشن، بھاری اخراجات اور حکومت کے کھوکھلے دعووں کے باجود روزانہ بے گناہ شہریوں کو قتل کرنا سوالیہ نشان ہے۔علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ جب تک ملکی افواج خیبر ون ٹو اور ضرب عضب کی طرح کراچی میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ اور بلاامتیاز کارروائی نہیں کرتی تب تک روشنیوں کے شہر کو روشنیاں لوٹا نے کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ شیعیان پاکستان کا پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں قتل عام رکوائے۔ دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہی ملکی استحکام کا ضامن ہے۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان فیصل آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید افتخار حسین نقوی نے سانحہ کراچی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں قیام امن کیلئے اقدامات کرے۔ واضح رہے کہ ایم دبلیو ایم کے علاوہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے دیگر سیاسی اور مذہبی رہنماوں نے بھی کراچی میں ہونے والے سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو درندگی سے قتل کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے، حکومت ملک میں قیام امن کیلئے عملی اقدامات کرے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے۔

وحدت نیوز ( ملتان) حلقہ پی پی196 ملتان میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں عروج پر ہیں، مختلف جماعتوں کے اُمیدوار اپنی الیکشن میں آئے روز جلسے، جلوس اور کارنر میٹنگز میں مصروف ہیں۔ اسی طرح مجلس وحدت مسلمین کے اُمیدوار مہر سخاوت علی بھی اپنی الیکشن مہم میں مگن ہیں اور اُنہیں مختلف علاقوں اور برادریوں کی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ مہر سخاوت علی نوجوان اور نو وارد ہیں۔ محلہ طوطل میں سادات برادری نے مجلس وحدت مسلمین کے اُمیدوار کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں اُنہوں نے چوک شاہ عباس میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن حلقے میں دھاندلی کا منصوبہ رکھتی ہے لیکن ملتان کی عوام 21 مئی کو اسے مسترد کردے گی۔ حکمران جماعت کی جانب سے الیکشن کمیشن کی جانب سے تیارکردہ ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اُڑائی جا رہی ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree