وحدت نیوز(گلگت)برمس پائین کے عوام نے گزشتہ روز عوامی ریفرنڈم کے ذریعے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار محمد الیاس صدیقی کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا ۔ علاقہ برمس پائین کے عوام کا اقدام لائق تحسین ہے ،مجلس وحدت مسلمین پر بھرپور اعتماد کرنے پر تہہ دل سے ممنون و مشکور ہیں ۔جوانوں اور بزرگوں کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ منتخب ہوکر علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان و نامزد امیدوار برائے جی بی ایل اے 1 گلگت 1 محمد الیاس صدیقی نے برمس پائین میں عوامی ر یفرنڈم کے کیلئے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے عوام کی آواز بن گئی ہے جس نے نہایت ہی کم عرصے میں عوام دوست پالیسیوں اور عملی جدوجہد کے نتیجے میں انتہائی مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہمارا مقابلہ کرپٹ اور دھوکے باز سیاست کاروں سے ہوگا جنہوں نے ہمیشہ عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی اندرونی خلفشار کا شکارہوکر کرپٹ اور نادھندگان کو ٹکٹ جاری کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔باریاں لینے والی ان جماعتوں کے نامزد امیدوار عوامی حمایت سے محروم ہیں جبکہ مسلم لیگ نواز جھوٹے وعدوں اور سرکاری مشینری کے استعمال سے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے ۔

وحدت نیوز(مظفرآباد،کوٹلی، میرپور، ہٹیاں ، نیلم،باغ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ریاست گیر سوگ، ضلعی ہیڈکوارٹرز پر عہدیداران و کارکنان نے شمعیں روشن کر کے سانحہ صفورہ چورنگی پر اسماعیلی برادری سے اظہار یکجہتی کیااورسانحہ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی، مظفرآباد میں علمدار چوک کے مقام پر شمعیں روشن کیں گئیں ,شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ ہم اسماعیلی برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، اسماعیلی برادری کی اس ملک کے لیئے بڑی خدمات ہیں ، انہوں نے اس ملک کی تعمیر و ترقی میں بڑا کردار ادا کیا ہے،محب وطن اسماعیلیوں کا قتل عام ، قانون نافذ کرنے والے اداروں تحقیقات کر کے عبرتناک انجام تک پہنچائیں ، کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی برائے نام نہیں انہیں پابندکیا جائے، گو کہ اس میں را ملوث ہے مگر را کے سہولت کاروں کو پکڑا جائے ، را کو کون سپورٹ کر رہا ہے اور کیوں سپورٹ کر رہا ہے دیکھا جائے، ملک پاکستان نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ، اس موقع پر مذہبی انتہا پسندی کو ہوا دینے والوں ، کفر کفر کا راگ الاپنے والوں ، آئے روز فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کو بھی پکڑا جائے ، پوچھا جائے کیوں کر رہے ہو، کس کی ایما پر کر رہے ہو؟ تکفیری دہشت گرد جو کہ را ، امریکہ و اسرائیل کے ایجنٹ ہیں سے پاک سرزمین کو پاک کیا جائے، جائے وقوعہ سے داعش کے پمفلٹ ملنا ، سیکورٹی اداروں کو اس جانب بھی متوجہ ہونا ہو گا۔ داعش کی پاکستان میں سرگرمیاں جو کہ والچاکنگ سے شروع ہوئیں ، اس وقت وفاقی وزیر داخلہ کہتے رہے کہ داعش کا کوئی وجود نہیں ، ٹھیک ہے داعش کا وجود نہیں ، تو داعش جیسے نظریات رکھنے والوں کو گرفت میں کیوں نہیں لایا جاتا؟ کیا پاکستان کو بھی شام، ایراق اور یمن بنانے کی سازش کی جارہی ہے، وہ ملک کہ جو وحدت کی شمع روشن کر کے وجود میں آیا ، وہ مملکت خداداد پاکستان کہ شیعہ سنی نے ملکر بنایا ، آج انہیں باہم دست و گریبان کرنے کے لیئے طرح طرح کے حربے استعمال کیئے جارہے ہیں ، ڈالر اور ریال کی چمک دھمک سے لوگوں کے منہ سے زہر اگلوایا جا رہا ہے، ایسے حالات میں ہم شیعہ سنی بھی یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان جیسے ملکر بنایا تھا ایسے ہی ملکر بچائیں گے، اغیار اور ان کے ایجنٹوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، داعش ہو یا کوئی لشکر ہماری اس وطن سے وفاداری کو چیلنج نہیں کر سکتا۔ اس ملک میں دیدہ نادیدہ ہاتھ ناامنی پھیلا کر بنیادیں کھوکھلی کر رہے ہیں ، ہم اس اجتماع کے توسط سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کہ جو خواب خرگوش کے مزے اقتدار کے ایوانوں میں آ کر لیتے ہیں وہ مستعفی ہوتے ہوئے گھر جا آرام کریں ، اپنی ناکامی کا اعتراف کریں ، وہ حق حکمرانی کھو چکے ہیں آئے روز شیعہ سنی نہتے عوام کی ٹارگٹ کلنگ ہوتی ہے ،وہ کہتے ہیں کہ یہ کام تو طالبان نے کیا ہے، ہم سوال کرتے ہیں کہ ان کو روکنے ، طالبان جیسے ناسوروں کو کچلنے کے لیئے ہی عوام نے آپ کو مینڈیٹ دیا تا کہ آپ ان کے بنیادی حق زندگی کے لیئے تو بہتر اقدام کر سکیں ، اب جبکہ آپ ایسا نہیں کر سکے آپ حق حکمرانی کھو چکے ہیں ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو بے نقاب کرتے ہوئے انجام سے دوچار کیا جائے۔اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔شرکاء سے ریاستی سیکرٹری یوتھ سید عمران حیدر، سیکرٹری تعلیم مولانا طالب ہمدانی، سیکرٹری تنظیم سازی مظفرآباد مولانا محبت کاظمی ، امامیہ آرگنائزیشن کے نمائندہ سید وقار کاظمی، ایم ڈبلیو ایم مظفرآباد کے رہنما سید شاہد کاظمی، ڈی ایس ایل وقار نقوی و دیگر نے بھی خطاب کیا، شرکاء نے ہاتھوں میں شمعیں اٹھا رکھیں تھیں جبکہ علمدار چوک میں چراغاں کر کے اسماعیلی برادری سے اظہار یکجہتی کیا۔قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ریاست بھر میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر چراغاں کر کے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسد ی کی چیئرمین عزادار سیل حاجی امیر عباس مرزا کے ہمراہ صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ سے پنجاب سیکرٹریٹ میں ملاقات،ملاقات میں علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی وزیر داخلہ کو پنجاب بھر میں بے گناہ شیعہ افراد خصوصا مجلس وحدت مسلمین کے بے گناہ کارکنان کو ہراساں کرنے کے واقعات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ نے دہشت گردی کی اس جنگ میں سب سے بری قربانیاں دی ہیں،اور ہم نے دشمن کے سازشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے صبر کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دیا،ملت جعفریہ نے ہمیشہ ملکی سلامتی واستحکام کے خاطر جانوں کا نذرانہ دیا،ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ الحمدللہ ہمارے دامن پر وطن دشمنی کا کوئی داغ نہیں اور نہ ہی ہمارے ہاتھوں سکیورٹی فورسسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کوئی نقصان پہنچا،ہم نے ہمیشہ وحدت اور اتحاد بین المسلمین کے لئے جدو جہد کی،فرقہ واریت اور دہشت گردی کو ہم حرام سمجھتے ہیں۔

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ ایک طرف شیعہ قوم دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں دوسری طرف پنجاب میں انتظامیہ ہمارے کارکنان اور جوانوں کو ہراساں کر رہے ہیں جو سراسر ظلم ہے جسے کبھی قبول نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ مجالس اور عزاداری کے محفلوں کو این او سی کے نام پر بانیان کو حراساں کرنے کا عمل سراسر انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،علامہ اسدی نے شرپسندوں کے ہاتھوں توہین رسالت ﷺ ایکٹ غلط استعمال کرنے کے واقعات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے غلط استعمال کرنے والوں کیخلاف پنجاب حکومت موثر کاروائی کرے ۔

وحدت نیوز (کشروٹ) مجلس وحدت مسلمین کے امید وار محمد مطہر عباس کا الیکشن کمپین کے سلسلے میں کشروٹ کا دورہ۔ عمائدین و نوجوان نے پر جوش انداز میں استقبال کیا۔عمائدینِ کشروٹ نے محمد مطہر عباس کے دورہِ کشروٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے امید وار حقیقی معنوں میں علاقے کی ترقی اور قیامِ امن کے لیئے کوشاں ہیں۔عمائدین کا کہنا تھا ہماری اولین ضرورت امن اور بھائی چارہ ہے آپ ہمارا سب کچھ لے لیں ہمیں ہمارا امن و محبت والا ماحول لٹا دیں۔محمد مطہر عباس نے عمائدین اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کی مجلس وحدت مسلین کا اولین مقصد گلگت کے عوام کو یکجا کر کے ان کو بنیادی ،آئینی اور سیاسی حقوق دلانا ہے اس مقصد کے لیئے جتنی بھی قربانیوں کی ضرورت ہو ،حاضر ہیں۔

وحدت نیوز(بشکریہ ڈان اخبار)نئی دہلی: فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کی بنیاد پر ہونے والی ہلاکتوں میں شیعہ فرقے کے افراد کی ہلاکتیں ہندوؤں اور عیسائیوں سے کہیں زیادہ ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے پاکستان ایک آفت زدہ ملک بن گیا ہے۔

جمعہ کے روز ہندوستانی روزنامہ ’دی ہندو‘ میں شایع ہونے والے ایک مضمون میں انہوں نے تحریر کیا کہ ’’متاثرین اور مجرمین دونوں ہی ہرجگہ موجود ہیں۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ اسماعیلی مسلمانوں کی ایک پُرامن برادری تھی، جو ملک کی شیعہ اقلیت سے قریب تر تھی، اور یہی وجہ ہے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔

فاطمہ بھٹو نے کہا ’’پاکستان کے 70 فیصد مسلمان سنّی ہیں۔ اور مسلم اکثریت کے حامل اس ملک میں قدامت پسند اور بنیاد پرست گروہوں کی جانب سے ہندوؤں اور عیسائیوں کو تشدد کے اس قدر بڑے خطرے کا سامنا نہیں ہے، جیسا کہ شیعہ مسلک کے لوگوں کو خطرے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ہم طویل عرصے تک لوگوں کو مرتے ہوئےنہیں دیکھ سکتے، محض اس لیے کہ مرنے والے ہمارے اپنے نہیں ہے۔ ہلاکتوں کی فہرست تیزی سے مخصوص سے عام لوگوں تک منتقل ہورہی ہے۔

فاطمہ بھٹو نے کہا کہ کیا آپ ہزارہ ہیں؟ آپ شیعہ ہیں؟ کیا آپ ایک احمدی ہیں؟ اگر آپ ان میں سے کوئی ہیں تو آپ کو قتل کردیا جائے گا۔

بنگلہ دیش میں متعدد بلاگرز کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد ہی یہ بھی پوچھا جاسکتا ہے کہ کیا آپ لبرل ہیں؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف کے حمایتی اور ملک کے اندر اور بیرون ملک مقیم نوجوان پاکستانی پہلے ہی انٹرنیٹ پر اپنی پوسٹنگ کے ذریعے کسی پر بھی حملہ کردیتے ہیں۔ جو بھی صحافی ان کی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتا ہے، وہ ان کی نظر میں ’لفافہ جرنلسٹ‘ ہے۔ یعنی عقل استعمال کرنے کے بجائے ان کے خلاف برے الفاظ ہی استعمال کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی بنگلہ دیش کی طرح آپ سے یہ بھی پوچھا جاسکتا ہے کہ کیا آپ ایک مصنف ہیں؟

فاطمہ بھٹو نے کہا کہ یہاں تشدد ہر جگہ موجود ہے، دھمکیوں کی صورت میں اور پُرتشدد کارروائیوں کی صورت میں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہولناک حملوں سے دوچار ہر صوبہ بھولنے کی بیماری کاشکار ہے۔ سندھ کی انتہائی بدعنوان حکومت 43 افراد کا تحفظ نہ کرنے کے جرم کا دفاع کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ دہشت گردی پورے ملک میں ہورہی ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی۔

فاطمہ بھٹو نے یاد دلایا کہ پاکستان میں دسمبر کےد وران سزائے موت پر پابندی ختم کردی گئی تھی۔ پچھلے چھ مہینوں کے دوران لگ بھگ 100 افراد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ پاکستان میں 8000 قیدی سزائے موت کے منتظر ہیں، ان میں سے ایک ہزار سے زیادہ کی تمام اپیلیں مسترد کی جاچکی ہیں۔

انہوں نے کہا ’’یہ پشاور اسکول پر سفاکانہ حملے کا ردّعمل تھا، کہ سزائے موت کے مجرموں کو پھانسی دینے سے ہم محفوظ ہوجائیں گے۔ لیکن اس کے بعد سے ہمیں کہیں زیادہ خونریزی دیکھنی پڑی ہے۔‘‘

وحدت نیوز (حیدرآباد) ایم ڈبلیو ایم وحدت یوتھ سندھ کے وفد نے اسماعیلی  جماعت خانہ میں اسماعیلی کمیونٹی کے صوبائی صدر اقبال علی اور کمری پرویز حیدرآبادکے موکھی جاوید ضلعی صدر عرفان علی سے مبارک کالونی حیدرآبادمیں ملاقات کی اورصفورہ واقعے پراظہار افسو س کیا اورتعزیت پیش کی وحدت یوتھ سندھ کے وفد میں صوبائی ڈپٹی سیکریٹری آغاندیم جعفری ایم ڈبلیوایم کے ضلعی ترجمان مولاناگل حسن مرتضوی ،مولانا ادیب علی آدابی ،ڈویزنل حیدرآبادکے سیکریٹری یوتھ سید دیباج حیدرجعفری بھی موجودتھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree