وحدت نیوز (کراچی) سندھ حکومت کی جانب سے شہداء سانحہ شکارپور کے ورثاء سے کئے گئے 22 نکاتی ایجنڈے کی تکمیل عدم توجہی کا شکار ہے، حکومتی کمیٹی نے سانحہ شکار پور کے شہداء کے لواحقین سے کئے جانے والے وعدوں کو پورا نہیں کیا، شکار پور سانحہ کے لواحقین کی جانب سے مطالبات عوامی اور سندھ دھرتی کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے اہم ہیں، مگر سندھ حکومت دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات کرنے میں سنجیدہ نہیں دکھائی دیتی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن نے وحدت ہاؤس میں جاری تنظیمی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر مولانا احسان دانش، مولانا صادق جعفری، علامہ علی انور جعفری، اصغر عباس زیدی، ناصر حسینی، انجینئر رضا نقوی، ڈاکٹر مدثر حسین، علی حسین نقوی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ سانحہ شکار پور و سانحہ صفورا سندھ کی تاریخ بلکہ پاکستان کی تاریخ کے المناک سانحات ہیں، ریاستی ادارے دہشت گردی کے تربیتی مراکز اور ان کے معاونین کے خلاف کارروائی کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ دریں اثناء علامہ مبشر حسن نے ایم ڈبلیو ایم کراچی کابینہ اور کمیٹی کے ممبران کو 22 مئی سانحہ شکار پور شہداء کمیٹی کی شکار پور سے کراچی آمد اور ان کے شیڈول سے آگاہ کیا۔

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی کا دورہ شغرتھنگ،شغر تھنگ کے عوام کے لئے امدادی رقوم کی تقسیم،عمائدین اور شغرتھنگ کے عوام کا مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ہمارے لئے امید کی کرن ہے،عوام سے خطاب کرتے ہوئے یعقوب حسینی کا کہنا تھا کہ شغرتھنگ کے عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کا 8 جون کے بعد احتساب شروع ہوگا،یہاں پر بسنے والے باعزت اور مخلص عوام انسانی بنیادی حقوق سے محروم ہیں،لوگ پتھروں کے دور میں زندگی گذار رہے ہیں،اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندے محلوں میں بیٹھے پر تعیش زندگی گذار رہے ہیں،روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں کے لئے شغرتھنگ کے عوام کی پسماندگی ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے،ان شااللہ مجلس وحدت مسلمین شغر تھنگ کے ان محرومین کے ساتھ ہیں،ہم ان کی خدمت کو عین عبادت سمجھ کر کریں گے،اور یہاں کی پسماندگی کو ختم کر کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے،اس دورے کے موقع پر حلقہ 2 سکردو سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کاچو امتیاز حیدر اور علامہ شیر علی انصار ی موجود تھے۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان معدنی وسائل اور باصلاحیت نوجوانوں سے مالامال ہے۔ہم ان وسائل کو بروئے کار لا کر اس علاقے کے ٹیلنٹ سے استفادہ کریں گے۔یہ نوجوان قوم و ملت کاسرمایہ ہے۔انہیں ماضی میں دانستہ طور پرنظر انداز کیا جاتا رہا ۔مگر اب اس مشق کو دوہرانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ ۴ سکردو کے علاقے تلو برق میں ایم ڈبلیوایم کے امیدوار راجہ ناصرعلی خان کی انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے لیے ہم نے جامع پالیسی مرتب کر رکھی ہے علاقے میں آئینی اصلاحات کے نفاذ سمیت یہاں کے معدنی وسائل سے استفادہ اور نوجوانوں کے باوقار روزگار مہیا کرنا ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔گلگت بلتستان کے انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم واحد تنظیم ہے جس نے پڑھے لکھے باشعور نوجوانون کو کردار و اہلیت کی بنا پر اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا موقع فراہم کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں بے بہا معدنی وسائل ہیں مگر ماضی کے حکمرانوں کی نالائقی اور خودغرضی اس علاقے کی ترقی کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹ بنی رہی۔مفاد پرست سیاستدان اس علاقے کے لوگوں کو ہمیشہ پسماندہ دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بنا کسی روک رکاوٹ کے اقتدار کے مزے لوٹتے رہیں۔ لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔اب یہاں پر حکمرانی آپ لوگوں کی ہوگی۔ آٹھ جون کے دن ان کرپٹ مفاد پرست سیاستدانوں کی خوش فہمی جھاگ کی طرح بیٹھ جائے گی۔ نوجوانوں کے وفود نے انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ علامہ ناصر نے یہاں کے لوگوں کو یکجا کر کے قائد وحدت ہونے کا حقیقی معنوں میں حق ادا کیا ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے نئے صوبائی سیکریٹریٹ واقع کینال ویو ہاؤسنگ سوسائٹی نزد ٹھوکر نیاز بیگ کا افتتاح مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کیا ۔اس موقع پر جشنِ بعثتِ رسول ؐ وافتتاحی تقریب نئے صوبائی آفس میں علامہ عبدالخالق اسدی صوبائی سیکرٹری جنرل کی زیر صدارت منعقد ہوئی ، تقریب میں ضلع بھر سے تنظیمی عہداداران عمائدین لاہور اور مرکزی و صوبائی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد امین شہیدی نے یمن جنگ اور آل سعود کے مستقبل اور گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آلِ سعود نے اپنی تباہی کی بنیاد رکھ دی ہے اور اپنا کردار عالم اسلام میں مجرمانہ ثابت کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ امام کعبہ نے اپنے حالیہ دورہ میں مخصوص دہشت گرد گروہ ریالوں کی بوریاں تقسیم کی ہیں۔گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین پہلی دفعہ اس طرح انتخابات کے میدان میں وارد ہوئی ہے اور عوام کی طرف سے پزیرائی حوصلہ افزاء ہے انشاء اللہ مجلس وحدت گلگت بلتستان میں ایک بڑی اور قائدانہ جماعت بن کر اُبھرے گی ،اس کے علاوہ تقریب سے علامہ عبدالخالق اسدی ، علامہ احمد اقبال رضوی مرکزی سیکرٹری تربیت ، علامہ سید امتیاز علی کاظمی نے بھی خطاب کیا اس کے علاوہ تقریب میں آئی ایس او کے مرکزی صدر برادرتہور عباس حیدر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔



وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ظالموں نے پینتالیس معصوم لوگوں کی جان لے کر سانحہ پشاورکے غم تازہ کردیے ہیں۔ کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قوم کے قتل عام کی یاد تازہ کردی کہ جہاں کوئی گھر ایسا نہیں ہے کہ جہاں ایک یا ایک سے زیادہ افراد موت کا شکار نہ ہوچکا ہو۔ یہ حملے ایسے لوگوں پر کیے جاتے ہیں جو سب کے سب پرامن ، ہمدرداور منکسر مزاج ، اپنے کام سے کام رکھنے والے لوگ یہ کسی فرد یا گروہ کے رنج ، غصے یا انتقام کا مسئلہ نہیں یہ خالصتاً تخریبکاری اور دہشت گردی کا خوفناک وار ہے۔ان کاروائیوں کامقصد ملک میں انتشار پھیلانا اور قوم کو عدم تحفظ میں مبتلا کرنا ہے۔ حکومتوں کی طرف سے ہر ورادات کے بعد مذمت کا بیان ، نوٹس لے لیا کی تکرار ، ہلاک شدگان کے ورثاء کے لیے پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان اور اب زیادہ سنگین واردات پر ایک روزہ سوگ اور جھنڈا سر نگوں کرنے کی ذمہ داری بھی ان کے نازک کاندھوں پر آن پڑی ہے۔ پاکستان میں عوام نہ اپنی مرضی کی زندگی جی سکتے ہیں اور نہ ہی اپنی مرضی کی موت مر سکتے ہیں۔ کوئی دہشت گردوں کے ہاتھوں مرتا ہے اور کوئی گھٹ گھٹ کر مرتا ہے۔ دہشت گردوں نے اس ملک کے لوگوں کو جو دکھ دیے ہیں سو دیے ہیں لوگوں کو اس سے زیادہ دکھ قومی سیاسی قیادت کی بے حسی پر ہوتا ہے۔ 13مئی کی صبح صفورہ گوٹھ میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کا ایسا واقعہ رونما ہوا جس نے پوری دنیا کو جھنجوڑ کر کے رکھ دیا۔لیکن ہماری قومی سیاسی قیادت اسلام آباد میں کانفرنس منعقد کرتی رہی اس کانفرنس میں دہشت گردوں کے اس وحشیانہ اقدام کی اطلاع مل چکی تھی لیکن پوری قوم ٹی وی چینلز پر دیکھتی رہی کہ ہمارے قائدین اس کانفرنس میں بیٹھ کر قہقہے بھی لگاتے رہے اور پرتکلف کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے اور یہ بھی تاثر دیتے رہے کہ جیسے کوئی واقعہ رونما ہوا ہی نہیں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پوری قومی سیاسی قیادت اس کانفرنس سے اٹھ کر فوراً کراچی کے لیے روانہ ہو جاتی لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ سیاسی قیادت نے اب تک اپنے رویے سے یہ تاثر دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے مسئلے کو نہ تو حل کرنا چاہتی ہے اور نہ ہی اس کے پاس اس مسئلے کا کوئی حل ہے۔ سیاسی قائدین دہشت گردی کے ہر واقعے پر صرف بیانات دیتے ہیں جو ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں ایم ڈبلیوایم کے کونسلرکربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ آج ہمارے زوال کی بڑی وجہ خود غرضی اور مفاد پرستی ہے جب معاشرے کا کم و بیش ہر فرد خود غرضی اور مفاد پرستی کا رویہ اپنائے گا تو بلا آخر یہ معاشرہ اور اسکی منفی اور تخریبی اقدار خود ہمارے لئے تکلیف دہ اور تباہ کن ہو جائیں گے یہ معاشرہ رہنے سہنے کے اعتبار سے خود ہمارے لئے نا قابل برداشت ہو جائے گا کونسی ایسی اخلاقی بیماری ہے جو ہم میں موجود نہیں خود غرضی ، بد عنوانی ، حرص و حوس ، مفاد پرستی ، عیاری و چالاکی ،بے عملی غرض ساری اخلاقی برائیاں ہم میں پائی جاتی ہیں بد عنوانی اور رشوت ستانی ایک قبیح بیماری ہے لیکن یہ سرکاری ملازم سے لے کر سیاست دانوں اور وزیروں میں دیکھ سکتے ہیں یہاں تک کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قانون ساز ادارے بھی اس سے مستثنیٰ نہیں فرد کی اخلاقی حالت کو سدھارے بغیر محض قانون سازی اور جمہوری اداروں کی بحالی اور بالا دستی سے ہم اپنی قومی اور اجتماعی حالت کو تبدیل نہیں کر سکتے ، ظلم و استحصال اور طرح طرح کے زمینی و آسمانی مصائب و آفات ایسے ہی معاشرے کا مقدر بنتے ہیں جہاں ہر فرد کا کردار بگڑ جائے اور اعلیٰ اخلاقی اقدار و صفات سے محروم ہو جائے آج ہمارے معاشرے کا وہ کونسا طبقہ ہے جو بلحاظ علم و تجربہ اور بلا امتیاز رنگ و نسل و عقیدہ ایسے اخلاقی امراض میں گرفتار ہیں کہ نہ انکا علم نا فع رہا اور نہ انکی کوششیں نتیجہ خیز ہیں ۔ ہم دوسروں کا احتساب تو چاہتے ہیں لیکن خود اپنا احتساب کرنے کیلئے تیار نہیں اگر سوچنے اور تجزیے کا انداز ایسا ہو جائے تو معاشرے کے عمومی صورتحال یہ ہو جاتی ہے کہ سب ایک دوسرے کو مورو الزام ٹھہراتے ہیں اور ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھاتے ہیں لہٰذا ہمیں چاہئے کہ قومی مفاد کو زاتی مفاد پر قربان کر دیں اس ایثار و قربانی کے نتیجے میں رفتہ رفتہ معاشرے اور ملک کی حالت سدھرتی جائے گی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree