وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کا ضلعی شوریٰ اجلاس صوبائی سیکرٹری روابط فدا عباس لاڑک کی زیر صدارت مرکزی امام بارگاہ کربلا معلی شکارپور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار، ضلعی کابینہ و یونٹس اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ ضلعی صدر نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ صوبائی سیکرٹری روابط فدا عباس لاڑک نے یونٹس کی فعالیت اور ملت کو منظم کرنے کے امور پر گفتگو کی، اراکین شوریٰ نے بھی اپنی آراء و تجاویز پیش کی اور یونٹ اور تحصیل میں حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ اور کپڑے تقسیم کیئے گئے۔