وحدت نیوز (نوشہرو فیروز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کے سیکریٹری جنرل اعجاز ممنائی سیکریٹری وحدت اسکاوٹ عبد الغفور راجپر اور تحصیل سیکریٹری اسد حسینی نے علی آباد لاکھا روڈ میں یونٹ کے دورہ جات کرتے ہوۓ کہا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کو نشان عبرت بنائے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا، پرتشدد سیاست اور انتہا پسندی نے ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں ہر محب وطن شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ملک دہشت گردوں اور ان کے مدد گاروں سے پاک ہو سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فرقہ واریت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے کے لئے پوری قوم کو متحد و متفق ہونا ہو گا۔ بسورت ملک مکمل طور پر تباہ ہو جاۓ گا اور ان کا ذمیوار حکمران ہونگے رہنماؤں نے اسکاوٹ کے شعبه کو مضبوط کرنے کے ساتھہ سیاسی پلیٹ فارم کے لیے کوشش  کرنے پر زور دیا اس موقعے پر یونٹ سیکریٹری جنرل رمز علی لاشاری اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجاہد حسین نے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کی یقین دھانی کروائی۔

وحدت نیوز(سکردو)حلقہ 2 سکر دو کے عوام سے ہونیوالی زیادتیوں کا گذشتہ دور کے نمائندوں کو حساب دینا ہوگا،مجلس وحدت مسلمین عوامی جماعت ہے ہم عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کر عوام کوحلقے کے عوام کو گمراہ کرنے والے احتساب کے لئے تیار رہیں،عوام کسم پرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں اور سابقہ نمائندوں نے ا پنے اثاثے بڑھانے کے سوا کچھ نہیں کیا آج وہ کس کارکردگی پر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار حلقہ 2 سکردو کاچو امتیاز حیدر خان نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم سیاست کو تجارت سمجھ کر نہیں عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،ہم سے غلطیاں تو سرزد ہو سکتی ہے لیکن عوام سے یہ وعدہ ہے کہ ہم خیانت نہیں کرینگے،ہمارے قائدین کا عمل سب پر واضح ہیں،مجلس وحدت مسلمین وہ واحد جماعت ہے کہ جس کے قائدیں مسلسل عوام کے درمیان موجود ہیں،پر فضا اور سیاحتی مقامات پر دو دن کے لئے یا الیکشن کے قریب سیر و تفریح کے لئے آنے والے جماعتوں کے لیڈران عوام کو لولی پوپ کے سوا کچھ نہیں دینگے،انشااللہ عوام 8 جون کو مجلس وحدت مسلمین کو گلگت بلتستان میں بھاری اکثریت میں کامیاب کرکے ثابت کرے گی کہ عوامی حقوق کے ترجمان جماعت مجلس وحدت مسلمین ہی ہیں۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی کور کمیٹی کے رکن سید اسد عباس نقوی،مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی اور سیکرٹری اطلاعات پنجاب مظاہر شگری کا دورہ شگر،مجلس وحدت مسلمین شگر کے رہنماوُں ،عمائدین اور مجلس وحدت مسلمین شگر کے امید وار فدا علی سے ملاقات،ایم ڈبلیوایم کے تحصیل آفس میں عمائدین اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سنٹرل کورکمیٹی کے رکن سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کا ہدف مظلوم اور محکوم لوگوں کو ان کا حق دلانا ہے،اگر یہاں کے مظلوم متحدہو جائیں تو ظالموں میں یہ ہمت نہیں رہیگی کہ وہ آپ کا استحصال کرے،الیکشن کو الیکشن تک ہی محدود رہنا چاہیئے،جمہوریت کا اصل حسن اختلاف رائے کا احترام کرنا ہے،انہوں نے ایک کارکن کے سوال کے جواب میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ سمیت پورے ملک میں دینی جماعتوں سے اتحاد کی خواہاں ہیں،لیاقت بلوچ صاحب کا گلگت بلتستان کے بارے میں تجزیہ زمینی حقائق کے منافی ہے،مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے عوام کے دلوں کی آواز بن چکی ہے،جی بی کے عوام بیدار ہو چکے ہیں،اب وہ کسی ظالم جابراور مذہبی بلعم بعوروں کو اپنے حقوق کو غصب کرنے نہیں دینگے،یہاں عوام مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی سمیت ہر اس جماعت سے جو کہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی رکھتی ہے سے یہ سوال کرتے ہیںکہ گندم سبسڈی کو جب ختم کیا جارہا تھا اس وقت یہ جماعتیں کہاں تھی؟آج تک یہی جماعتیں قومی اسمبلی اور سینٹ میں گلگت بلتستا کے عوام کے حقوق کی آواز کو بلند کیوں نہیں کیا؟اب گلگت بلتستان کے عوام کسی شکاری کے جال میں آنے کے لئے تیار نہیں

وحدت نیوز (گلگت) جیسے جیسے الیکشن کے دن قریب آتے جا رہے ہیں ، گلگت بلتستان میں سیاسی سرگرمیاں عروج پکڑتی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایم ڈبلیوایم کے قائدین اور کارکنان ملک بھر سے جوک درجوک گلگت بلتستان پہنچنا شروع ہو چکے ہیں، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی، چیئرمین خیرالعمل فاونڈیشن نچار علی فیضی ،سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی، جھنگ کے سیکریٹری جنرل علامہ اظہر کاظمی اور متعدد رہنما اور کارکنان گلگت بلتستان پہنچ چکے ہیں جبکہ سینکروں کی تعداد گلگت بلتستان کی جانب رخت سفر باندھ چکی ہے، جو کہ گلگت بلتستان پہنچ کر ایم ڈبلیوایم کی انتخابی مہم کا حصہ بنیں گے، واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس ، فضل نقوی، ناصرشیرازی اور دیگر رہنماگذشتہ ماہ سے ہی گلگت بلتستان میں موجود ہیں ۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے ڈسکہ میں پولیس کے ہاتھوں وکلاء کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے پولیس کو اپنے ذاتی مفادات اور پولیس گری کیلئے رکھا ہوا ہے، ایم ڈبلیو ایم وکلاء کے احتجا ج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں پولیس نے بے گناہ وکلاء کو نشانہ بنایا، جو ریاستی دہشتگردی ہے، پولیس کا کام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، تاہم پنجاب پولیس کبھی ماڈل ٹاون لاہور میں منہاج القرآن کے نہتے مردو خواتین کارکنوں پر گولیاں برساتی ہے تو کبھی لاہور میں نابینا افراد پر تشدد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے ڈسکہ میں بے گناہ وکیلوں کو گولیوں کا نشانہ بناکر بربریت کا ثبوت دیا ہے، مجلس وحدت مسلمین وکلاء کے احتجاج، ہڑتال اور سوگ کی مکمل طور پر حمایت کرتی ہے، پنجاب حکومت فوری طور پر پولیس گری میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرے اور اس کے محرکات جاننے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے کہا ہے کہ آج کی یہ پریس کانفرنس کوئٹہ شہر میں ہونے والے سانحے کے حوالے سے ہے، جس میں ایک شیعہ ہزارہ تاجر کو شہید کیا گیا اور ایک کو زخمی کیا گیا۔ جس کے بعد ایک منظم سازش کے تحت شہر کو آگ و خون میں جھونکنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ کچھ شرپسندوں نے شہر کے اندر نقاب لگا کے، زبردستی دوکانوں کو بند کرنے کی کوشش کی۔ ساتھ ہی تکفیری نعرے لگاتے ہوئے، فائرنگ کرتے ہوئے دندناتے پھرتے رہے اور نہتے عوام پر فائرنگ کرتے رہے۔ سلیم کمپلیس کے قریب پانچ افراد کو نشانہ بنایا گیا، جس میں شیعہ ہزارہ قوم کے دو افراد شہید اور تین شدید زخمی ہوئے۔ جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں، جو صوبے کی قبائلی روایات کے مکمل خلاف ہے۔ اس تمام صورت حال میں قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے۔ ہزاروں حکومتی اہلکاروں کی موجودگی میں کچھ شرپسند عناصر مسلسل شہر میں اپنی وارداتوں سے فرقہ واریت کی آگ بھڑکاتے رہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس ساری صورتحال میں صدر انجمن تاجران کوئٹہ رحیم کاکڑ کا نام بھی لیا جا رہا ہے، جو شرپسندوں کے ساتھ ملکر تکفیری نعرے لگاتے رہے، جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ عجیب بات ہے کہ ہمارے لوگوں کو قتل بھی کیا جاتا ہے اور بےگناہ افراد جو اپنے دوکانوں سے گھروں کی جانب جا رہے ہوتے ہیں۔ اُنہیں اُنکے لائسنس یافتہ اسلحے کے ساتھ گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا جاتا ہے۔ جو انتظامیہ کی جانب سے ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش ہے، جس کو ہم کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ آئے روز شہر میں تاجر پیشہ افراد، راہگیر اور عام شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں جبکہ قانوں نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کو پکڑنے میں ناکام رہتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ یہاں ہم ہر قسم کی دہشتگردی، انتہا پسندی کو صوبے اور شہر میں امن و امان، بھائی چارگی کے لئے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اور ریاستی ادارے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنی ذمے داریاں پوری کریں تاکہ بے گناہ اور نہتے عوام کا قتل عام نہ ہو۔ ہم اس سانحے کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں اور سیاسی، مذہبی، تاجر برادری سے مشاورت کے بعد کل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کرینگے۔ شہداء کے اہل خانہ کے باہمی مشورے سے شہید کی تدفین کا فیصلہ کرینگے اور فی الحال ہم شہید کے جنازے کی تدفین نہیں کرینگے۔ اس سانحے میں شہید ہونے والے تمام افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ اپنے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کرینگے، جسکی خبر آپ کو کردی جائے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree