وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سعودی عرب کے شہر دمام کی مسجد امام حسینؑ میں دوران نماز جمعہ دہشتگردوں کی جانب سے خود کش بم حملے کی شدید مذمت کی اور واقع میں شہید ہونے والے 4 سے زائد نمازی کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر و حدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے گزشتہ جمعہ قطیف جامع مسجد امام علی ؑ اورآج دہشتگردوں نے جامع مسجد امام حسین ؑ کو اپنا ہدف بنایا جانا سعودی حکومت کی داعش اور القائدہ کو فراہم کردہ پشت پناہی خودکش حملوں کا باعٖث ہے مساجد اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے عناصرکے ہاتھ ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کے خون سے تر ہیں۔سعودیہ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانے والے یزیدی فکر کے پیرو کار ہیں دہشتگردی کے مسلسل واقعات سعودی حکومت پر سوالیہ نشان ہیں سعودی حکومت نے اپنے سیاسی و اقتصادی مفادات کے حصول کے لیے عالم اسلام کو شدید خطرات سے دوچار کررکھا ہے۔ تکفیری گروہوں کی سعودی پشت پناہی ان کے حوصلے بلند کرنے میں لگی ہوئی ہے جو دنیا بھر میں دہشت کی علامت بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی اولین شرط تکفیری سوچ کو شکست دینا ہے جس کی جڑوں کی آبیاری سعودیہ میں ہو رہی ہے اور شاخیں ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں۔مسلمان کا مسلمان کے ہاتھوں نعرہ تکبیر کے ساتھ قتل قہر خداوندی کو دعوت کے سوا کچھ نہیں عرب بادشاہوں نے جن ثانپ نما مجاہدوں کوپاکستان ، افغانستان، ایران ، عراق، شام، لبنان کیلئے دودھ پلا کر پالا تھا آج وہی سانپ سعودیہ عرب میں عوام کو ڈس رہے ہیں ۔ جب تک سعودی حکومت ان عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی نہیں کرتی تھی تب تک دنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں۔انہوں نے اقوام عالم سے بالعموم اور امت مسلمہ سے بالخصوص مطالبہ کیا کہ وہ عالمی امن وامان کے قیام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سعودی حکومت پر دباو ڈالے کہ وہ ان عناصر کی معاونت ترک کرے جو اسلام کے نام پر قتل و غارت کے مرتکب ہو کر دنیا بھر میں مسلمانوں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق کی جنگ بھرپور انداز سے لڑے گی اور اس وقت تک حکمرانوں کا جینا دوبھر کردینگے جب تک یہاں کے عوام کو آئینی حقوق نہیں دئیے جاتے۔ہمارا یہ نعرہ صرف انتخابی مہم کا حصہ نہیں بلکہ یہ نعرہ ہمارے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔ان خیالات کا اظہا ر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے نگر خاص میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے کوئی ایسا غیر قانونی اقدام نہیں اٹھائینگے جس سے عوام ہمیں مستقبل میں ندامت کا سامنا کرنا پڑے ۔ خطے کے عوام کو گزشتہ 68 سالوں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اور ہم انشاء اللہ اقتدار میں آکر پہلے پانچ سالوں میں گلگت بلتستان کے عوام کی ان محرومیوں کا ازالہ کرینگے اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے دن دوگنی رات چکنی محنت کرینگے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ضلع ہنزہ نگر کیلئے بے داغ ماضی ، اہل اور دیانت دار افراد کا انتخاب کیا ہے جو یقیناًدوسری جماعتوں کے نامزد کردہ امیدواروں سے ممتاز ہیں اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کرینگے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کو غصب کرنے والوں سے جلد حساب لیا جائیگا ،عوام مطمئن رہیں مجلس وحدت مسلمین خطے کے عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔ہم نے علاقے کی نمائندگی کیلئے اہل افراد کو میدان میں اتار کر اپنی وعدے کی پاسداری کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ عوام ہمارے نامزد کردہ امیدواروں کا ضرور کامیابی دلوائیں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بلند و بالا چٹانو ں کے درمیان رہنے والے باوفا پاکستانیوں کا شعور بھی بلند ہے اور ان جوانوں کے حوصلے بھی چٹانوں کی مانند مضبوط ہیں۔ان سنگلاخ چٹانو ں کے درمیان بسنے والے عوام کی صلاحیتیں کسی سے کم نہیں ،لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مفاد پرست حکمرانوں نے آج تک خطے کے با صلاحیت افراد کو اقتدار میں شامل کرکے ان کی صلاحیتوں استفادہ کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے۔ حکمرانوں نے 63 سال بعد ایک پیکیج کے ذریعے ڈمی صوبائی سٹیٹس تو دیا ہے لیکن تمام تر اختیارات کو یہاں کے منتخب عوامی نمائندوں کو منتقل نہیں کیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکمران علاقے کے عوام سے مخلص نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین نے پورے پاکستان میں تکفیریت کو بے نقاب کردیا ہے اگر وحدت مسلمین پاکستان کو میرے خون کی ضرورت پڑی تو دریغ نہیں کرینگے اور سنی شیعہ اتحاد وحدت کی قوت سے پاکستان دشمن قوتوں کا قلع قمع کردینگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز دہشت گردوں کی پشت پناہی اور انہیں تحفظ فراہم کررہی ہے جس کے ہمارے پاس شواہد موجود لہٰذا گلگت بلتستان کے عوام نواز لیگ کے جھوٹے نعروں کے دھوکے میں نہ آئیں ورنہ رانا ثناء اللہ جیسے تکفیری سوچ رکھنے والے لیگی متوالے آپ کے مستقبل کے فیصلے کرنے لگیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 8 جون کا سورج وحدت مسلمین کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا ۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی ادارہ خیرالعمل کے تحت نلتر، گلگت میں مسجد کا افتتاح، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ امین شہیدی، خیرالعمل کے چیئرمین نثار فیضی، رہنما ایم ڈبلیو ایم سندھ علامہ مختار امامی، رہنما ایم ڈبلیو ایم خیبر پی کے علامہ وحید عباس کاظمی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی چیئرمین برادرسید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ، میڈیا سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم خیبر پی کے نوید حسین نقوی اور دیگر کی شرکت۔ اہلیان علاقہ اور خیرالعمل کے تعاون سے قلیل عرصہ میں صحت افزاء مقام نلتر میں خوبصورت مسجد بنائی گئی، اہلیان علاقہ نے اس تعاون پر خیرالعمل فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے آگے حکومتی بے بسی قومی المیہ ہے۔ بے گناہ انسانوں کے قاتل دہشتگرد آج بھی دندناتے پھر رہے ہیں۔معصوم اور بے گناہ انسانوں کا بہتا لہو حکومتی، سیاسی و مذہبی جماعتوں ، سول سوسائٹی ، میڈیا اور ہر ذی شعور انسان سے سوال کرتا ہے کہ انہیں کس جرم میں قتل کیا جا رہاہے۔ دہشتگرد چاہیے کسی مدرسے میں ہوں یا کسی سیاسی و مذہبی جماعت میں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ عصر کے خوارج کی درندگی اپنی جگہ لیکن نااہل حکومت اور ناواقف سیکورٹی ایجنسیوں کی غفلت اور حکمرانوں کی بزدلی ان کی درندگی سے بھی زیادہ شرمناک ہے۔ وطن عزیز پاکستان کی بدقسمتی اس سے زیادہ اور کیا ہوسکتی ہے کہ پاکستان کے عوام بلخصوص شیعہ ہزارہ قوم آئیے روز دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اس حکومت سے کسی خیر کی توقع کرنا حماقت ہے کیونکہ یہ دہشت گرد خود ان کے پالے ہوئے ہیں۔ حکومتی جماعت اس وقت دہشت گردوں اور کالعدم جماعتوں کی پشت پناہ بن چکی ہے۔ حکمرانوں نے دہرا معیار اپنا رکھا ہے، ایک طرف فوج کے ساتھ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں تو دوسری جانب دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ قومی ایکشن پلان کو صرف شمالی وزیر ستان تک محدود نہ کیا جائے بلکہ پورے ملک بشمول کوئٹہ میں جو چھوٹے چھوٹے وزیر ستان بنے ہوئے ہیں ان سب علاقوں میں بھر پور آپریشن کیا جائے۔ ایک ایسا ملک جس کی بنیاد کو کرپشن اور در و دیوار کو دہشت گردی نے چھلنی کر رکھا ہو ، جس کے مستقبل پر کئی سوالیہ نشان لگے ہو اس کی قیادت کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خود پر نیند حرام کر لینا چاہیے۔ہماری قوم اور فوج دہشت گردی کے خلاف لڑ رہی ہے۔ قومی ایکشن پلان پر موثر طریقے سے عمل درآمد کرایا جائے، اگر قومی ایکشن پلان کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کی گئی تو اس سے بھی بڑا واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ایک وفد نے مجلس وحدت مسلمین کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں مرکزی مسئول علامہ اصغر عسکری سے ملاقات کی، جس میں اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں نے خواہش ظاہر کی کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں یہ دونوں جماعتیں اتحادی بن کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا ماضی میں بھی ہم ایک دوسرے کے بہت قریب رہے ہیں۔ ہمارے تعلقات کی بنیاد نظریات کی ہم آہنگی پر مبنی ہے۔ جس پر کبھی حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ایک مضبوط اور مقبول عوامی جماعت ہے۔ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے دوران ہم مضبوط اتحادی بن کر میدان میں نکلیں گے اور بھاری مینڈینٹ سے کامیاب ہوں گے۔ علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ ہمارا اتحاد اصولی بنیادوں پر ہے۔ دہشت گردی اور ظلم کے خلاف اشتراک عمل ہی ہمارے اتحاد کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کی اٹھانوے فیصد یونین کونسلز میں اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ امیدوراوں کے چناو سمیت انتخابی مہم کی کامیابی کے لئے اہداف بھی متعین کئے جاچکے ہیں۔

علامہ عسکری کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خاموشی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس وقت ہماری تمام تر توجہ گلگت بلتستان الیکشن پر مرکوز ہے۔ ہماری ساری قیادت وہاں کے مختلف علاقوں کے دورے پر ہے۔ 8 جون گلگت بلتستان کے الیکشن کے بعد ہم پولٹیکل ونگ کی میٹنگ بلا کر آپ کی پیشکش پر ان سے رائے لے لیں گے۔ انہوں نے کہا اس وقت تحریک انصاف کے رہنماوں سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے بھی ہم سے رابطہ کیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل ظہیر نقوی نے کہا ہے ہم تنظیم کی افرادی قوت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف حلقوں میں اتحاد کی پوزیشن میں ہیں۔ ماضی میں بھی ہم نے باہمی خلوص کے ساتھ ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور انشاءاللہ مستقبل بھی ہماری کوشش ہوگی کہ ہم مل کر مضبوط سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں۔

وحدت نیوز ( کراچی) حکومت سانحہ شکار پور شہداء کے لواحقین سے کئے گئے مطالبات پورے کرے، شکارپور میں دہشت گردی کا المناک سانحہ ہوا۔جس میں ۶۵ معصوم نمازی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔ وارثان شہداء کمیٹی کے لانگ مارچ کے نتیجے میں ۱۹ فروری کو سندھ حکومت سے ۲۲ نکاتی معاہدہ طے پایا مگر چار ماہ کا طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود آج بھی شہداء کے وارث اور زخمی اپنے مسائل کے سلسلے میں پریشان ہیں ،وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے معاہدے پر عمل در آمد کے سلسلے میں قائم کمیٹی کا فقط ایک اجلاس منعقد ہوا ۔نشادہی کے با وجو دہشتگرد مدارس کے خلاف کوئی آپریشن نہیں کیا گیا اور نہ ہی رینجرز کی شکارپور میں برگیڈ قائم کی گئی اور وعدوں کے با وجود متاثرہ امام بارگاہ کی تعمیر اور مرمت کا کام بھی ابھی تک نہ ہوسکا۔ ہم نے کراچی میں کمیٹی کے رکن صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی ، ایم پی اے سید ناصر حسین شاہ اور دیگر سے ملاقات کرکے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔مگر تمام مطالبات سرد مہری کا شکارہیں، ملک ریاض صاحب نے شہداء کے لئے دس لاکھ جبکہ سانحے کے زخمیوں کے لئے پانچ لاکھ روپے معاوضے کا وعدہ کیا تھا، مگر یہ رقم ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔ان خیالات کا اظہار وارثان شہداء کمیٹی شکارپورکے سر براہ علامہ مقصود علی ڈامکی نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ کانفرنس کے دوران کیا کانفرنس میں ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما عبداللہ مطہری، مولانا سکندر علی الحسینی، قمر دین شیخ، سید بشارت علی شاہ موجود تھے علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ سانحہ شکار پور سندھ کی تاریخ بلکہ پاکستان کی تاریخ میں المناک سانحہ ہے،اور جس کا سبب یہ تھا کہ گذشتہ چند سالوں سے اس ضلع میں اور سندھ کے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس اور مراکز کی فعالیت تھی، ریاستی ادارے دہشت گردی کے تربیتی مراکز اور ان کے معاونین کے خلاف کاروائی کی بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔پاکستان بھر کے عوام ، بالخصوص سندھ کے بہادر بیٹوں نے دہشت گردی کے اس المناک واقعے کے بعد دہشت گردی اور مذہبی جنونیت کے خلاف جس موثر رد عمل کا اظہار کیا و ہ بھی قابل ستائش ہے علامہ مقصودر علی ڈومکی کا ملکی موجودہ ص ورتحال بلخصوص کراچی اور کوئٹہ میں شیعہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور حکومت و سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاست دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کرے۔اور شکارپور سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا جائے، تو پاک وطن کے بہادر عوام دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لئے اپنی بہادر افواج اور اداروں کی پشت پر ہوں گے۔حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ معاہدے پر فوری عمل در آمد کرے کیونکہ معاہدے پر عمل در آمد میں تاخیر پر عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ اس لئے امید ہے کہ سندھ حکومت جلد اپنا وعدہ وفا کرے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree