وحدت نیوز(روندو) یوتھ آف روندو کے چیئرمین اور ایم ڈبلیوایم کے رہنماسید  یاسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آٹھ جون  کو راجہ ناصر علی خان کی کامیابی یقینی ہے، انشاءاللہ ہم اہلیان روندو  راجہ ناصرعلی خان نے کامیابی علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو تحفہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم نے اختیارات اور وسائل کے بغیر گلگت بلتستان کیلئے وہ کام کیئے جو برسراقتدار جماعتیں بھی نہیں کرتیں ، گندم سبسڈی ایشو پر ایم ڈبلیوایم نے قائدانہ کردار ادا کیا جو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔

وحدت نیوز( گلگت) مجلس وحدت مسلمین نے حقیقی معنوں میں اتحاد بین المسلمین کا عملی ثبوت فراہم کیا ہے اورپورے پاکستان میں اتحاد و وحدت کے ذریعے تکفیریت کو شکست فاش سے دوچار کردیا ہے۔ جو جماعتیں کل تک القاعدہ اور طالبان کی پشت پر کھڑی تھیں اور میڈیا اور اسمبلیوں میں ان کے گیت گارہی تھیں انہیں چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی ہے۔ان خیالات کا سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے برمس کے مقام پر عوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا۔ یاد رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا رضاکارانہ طور پر گلگت بلتستان کے حالیہ الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین کے قومی و ملی خدمات کے پیش نظر مجلس کے امیدواروں کی کمپین چلانے کیلئے پچھلے ایک ہفتے سے گلگت کے دورے پر ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے مجلس وحدت کے ساتھ اتحاد کسی ذاتی لالچ یا مفاد کیلئے نہیں کیا بلکہ وسیع تر ملکی مفاد اور استحکام پاکستان کی خاطر کیا ہے اور نہایت ہی قلیل عرصے میں اتحاد کی برکت سے پورے ملک میں دہشت گردوں کے قدم اکھڑ چکے ہیں اور ان دہشت گردوں کے درپردہ حامی بے نقاب ہوچکے ہیں اور چھپتے پھر رہے ہیں۔لہٰذا گلگت بلتستان کے غیور عوام سے اپیل ہے کہ استحکام پاکستان اور گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مجلس وحدت کا ساتھ دیں۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی،سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی الیکشن مہم کا حصہ بننے کیلئے گلگت پہنچ گئے،کارکنوں کی بڑی تعداد اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان علی حیدر نے اُن کا استقبال کیا، گلگت میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید مہدی عابدی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کی بیداری کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے وقت کے فرعونوں سے ٹکر لے کر ثابت کیا کہ وہ سچے پاکستانی ہیں اور وطن عزیز کو دیمک کی طرح چاٹنے والوں کو عبرت ناک شکست دیں گے،ہم نے ہمیشہ وطن دشمنوں اور ظالموں کے خلاف اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کرقیام کیااور اسے اپنے لئے اعزاز قرا ر دیا، آج بھی ہم گلگت بلتستان کے عوام سے یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کے ان غیور سپوتوں کیساتھ کسی سیاسی و مذہبی گروہ کو ناانصافی اور ظلم و جبر کرنے کی اجازت نہیں دینگے،گلگت بلتستان پاکستان کا فطری دفاعی لائن ہیں،یہاں کی شجاع عوام سینہ تان کر ہمارے ازلی دشمن بھارت کیخلاف پاکستان کی سلامتی کے لئے سربکف ہمہ وقت تیار ہیں،پاکستان کے دفاع میں گلگت بلتستان کے نوجوان کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،وطن عزیز کی ان حساس سرحدوں پر آپ لوگوں کی موجودگی پاکستانی عوام کے لئے امن و سلامتی کا ضامن ہے،سید مہدی عابدی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اقتصادی راہ داری کی آل پارٹیز کانفرنس میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنا گلگت بلتستان کے عوام کی توہین ہیں،وفاقی حکومت کی اس عمل سے یہ واضح ہو گیا کہ اُن کو گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی مفادات میں کوئی دلچسپی نہیں،انشااللہ یہاں کے غیور عوام 8 جون کوگلگت بلتستان کے حقیقی ہمدرد قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین کو کامیاب کرکے گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنے والوں کو بھرپور جواب دینگے۔
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغاسید محمد رضا رضوی ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے الیکشن مہم میں حصہ لینے گلگت پہنچ گئے،صوبائی سیکرٹری سیاسیات محمدغلام عباس نے کارکنوں کے ہمراہ ان کا ستقبال کیا ،مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں کارکنان سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین وہ جماعت ہے جس نے مظلومین کو جینے کا سلیقہ سکھایا،آج کوئٹہ سے لے کر سیاچن تک کے مظلوم عوام قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اپنے لئے نجات دہندہ سمجھتے ہیں،مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی دیکھنا چاہتے ہو تو کوئٹہ آپ کے سامنے ہیں،آج حکومتی فنڈز کو ہم پوری ایمانداری کیساتھ عوام پر خرچ کررہے ہیں،ہم پاکستان کے ہر ادارے کو دعوت دیتے ہیں آئیں کوئٹہ میں ہمارا احتساب کریں،ہمارے اثاثے چیک کریں،الیکشن سے پہلے سے اثاثوں میں کمی آئی ہو گی لیکن بڑھے نہیں،ہم عوامی خدمت کو عین عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں،آغا محمد رضا کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام مفاد پرستوں کو مسترد کر دیں گے، مجھے یقین ہے کہ خوشحالی آپ کا مقدر بنے گی، گلگت بلتستان عاشقان رسولﷺ کی سر زمین ہے، یہاں کے عوام پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہے،ان روایتی سیاست دانوں نے اس جنت نظیر علاقے کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،زراعت،معدنیات،سیاحت سے مالا مال خطے کے عوام کے چہروں پر چھائے مایوسی ان سیاسی فرعونوں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے،اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے کہ جب تک انسان خود جدوجہد نہ کریں ہم اس کے حالات کو نہیں بدلیں گے،آج گلگت بلتستان کے عوام کے پاس ایک موقع ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں اگر آپ نے اس میں کوتاہی کی تو آپکی نسلیں اس غلطی کا خمیازہ بھگتیں گے۔

وحدت نیوز (شگر/عابد شگری) مجلس وحدت المسلمین شگر کی عوام کو پٹواری ،پولیس کلچر ،روایتی اور دو شخصیات کی گرد گھومنے والی سیاست سے نجات دلائیں گے۔ایم ڈبلیو ایم اسمبلی میں متوسط اور غریب طبقوں کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے ان کی حقوق کی جدودجہد کرینگے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت المسلمین کے نامزد امیدوار حلقہ 6شگر فدا علی شگری نے حسینی چوک مرکنجہ شگر میں اپنے الیکشن کمپین آفس کی افتتاح کے موقع پرپرہجوم مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ شگر پورے بلتستان اور پاکستان کا ایک معاشی حب ہے یہاں سے نکلنے والی معدنیات اور کے ٹو کی رائلٹی سے پاکستان کی خزانہ کثیر زرمبادلہ کما رہا ہے لیکن کتنی افسوس کا مقام ہے کہ سیاحت ،معدنیات اور آبی مواقعوں کی موجودگی کے باؤجود شگر آج بھی پسماندہ علاقہ ہے۔اس کی اہم وجہ ہماری سیاست میں نابلوغت ہیں ہم آج بھی دو شخصیات کی مفادات کو اپنے سیاست کا مرکز بنایا ہوا ہے جس کی وجہ سے آج شگر پورے گلگت بلتستان میں ترقی کی لحاظ سے سب سے پیچھے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم محض ایک شخص کی ذات کو اسمبلی میں پہنچانے یا کسی ایک مخصوص طبقے کو نوازنے کیلئے میدان میں نہیں آیا۔بلکہ ہم یہاں کے غریب اور پسے ہوئے لوگوں کی آواز بن کر ان کی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے آئے ہیں۔انشاء اللہ کامیاب ہوکر اسمبلی میں عوام اور غریبوں کی آواز بنیں گے۔اور اس محروم اور مظلوم عوام کی داد رسی اور ان کی حقوق کی حصول کیلئے جدوجہد کرینگے۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ شخصیات اور پٹواری سیاست سے نجات حاصل کرنے کیلئے ایم ڈبلیو ایم کی پلیٹ فارم کو مضبوط کریں۔اور آٹھ جون کو اپنا قیمتی ووٹ خیمہ پر لگا کر ایک نئی اور درخشان مستقبل کا آغاز شروع کریں۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین کا گلگت بلتستان میں وجود خطے کے عوام کے لئے نعمت سے کم نہیں،اتحاد بین المسلمین ہو یا عوامی حقوق کے لئے جدو جہد ایم ڈبلیو ایم نے قومی امور میں ہر وقت کلیدی کردار ادا کیا،یہ وہ قومی جماعت ہے جس نے تمام مکاتب فکر کے مظلومین کے لئے آواز بلند کی،آج جس طرح عوام نے اس قومی جماعت کو عزت دی ہے،اس سے باقی جماعتوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہئیے،بلکہ دیگر جماعتیں بھی ایم ڈبلیوایم کی تقلید کرتے ہوئے انسانیت اور ملکی بقا کے لئے کام کریں تاکہ وہ بھی عوام کے دلوں میں جگہ بنا سکے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین نے چندا اور کچورا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین رواداری اور برداشت کی سیاست پر یقین رکھنے والی جماعت ہے،اس جماعت کی ماضی گواہ ہے کہ ہمیشہ مظلومین کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہے چاہے اس کی جتنی بھی قیمت ادا کرنی پڑے،یہ وہ جماعت ہے جہاں شخصیت کو معیار قرار نہیں دیتے بلکہ خوشنودی خدا کو عین معیار سمجھتے ہیں،آج خطے میں عوامی حقوق کے لئے مخلصانہ کردار ادا کرنے والی اگر کوئی جماعت ہے تو اس کا نام مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہے،ہماری قیادت نے عوام کے درمیان رہ کر عوامی حقوق کے لئے جدو جہد کی،یہی وجہ ہے جی بی کے عوام اس جماعت کو اپنے لئے نجات دہندہ قرار دیتی ہے،نہایت افسوس کی بات ہے کہ بلتستان کے عوام کو پھر سے کچھ لوگ مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کے درپے ہیں،ہم مذہب کے نام پر ووٹ لینے کے خلاف ہیں،ہم عوام سے کارکردگی کے بنیاد پر حمایت چاہتے ہیں،علامہ فخرالدین کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین وہ واحد جماعت ہے کہ جس کے الیکشن مہم میں اہلسنت 30 سے زائد جماعتوں پر مشتمل سب سے بڑی جماعت سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بذات خود حصہ لے رہے ہیں،اور یہ اس بات کی غمازی ہے کہ مجلس وحدت مسلمین اتحاد بین المسلمین کے علمبرادار اور اداعی جماعت ہے،میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آزمائے ہووُں کو آزامانے کی پھر سے غلطی نہ کریں،ورنہ یہ اقتدار کے بھوکے آپ کو پھرسے پتھروں کے دور میں دھلیک دیں گے۔

وحدت نیوز (لیہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کی شوریٰ کااجلاس مورخہ 31مئی 2015ء مدرسہ باب الرضا (ع) کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ میں منعقد ہوا، جس میں خصوصی شرکت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل جناب علامہ عبدالخالق اسدی نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی برادر ظفر عباس چشتی اور صوبائی سیکرٹری روابط برادر علی رضا طوری موجود تھے۔اجلاس میں ضلع بھر سے یونٹس کے نمائندگان علماء کرام اور سینئر تنظیمی برادران نے شرکت کی۔اجلاس میں سید غلام سرور شاہ کو ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا جن سے علامہ عبدالخالق اسدی نے حلف وفاداری لیا۔اس موقع پر علامہ عبد الخالق اسدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بہت کم عرصہ میں اپنی خدمات اور مسلسل جدوجہد سے ملت جعفریہ میں پذیرائی حاصل کی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قوم کی نمائندہ جماعت بن کر اُبھری ہے۔ ضلعی شوریٰ کاآئندہ اجلاس 26جولائی کو طلب کیا جائے گا، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، اس فیصلہ کا باقاعدہ اعلان صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ عبدالخالق اسدی نے کیا، جسے تمام شرکائے اجلاس نے قبول کیا، علامہ عبدالخالق اسدی نے ضلع لیہ کے علاقہ چوک اعظم کو تنظیمی طور پر تحصیل کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا، اور بعدازاں علامہ منظر عباس سے تحصیل چوک اعظم کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے حلف لیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree