وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور ڈویژن کے سیکریٹری امور تربیت علامہ سید جعفرموسوی گذشتہ روز نجف اشرف میں خالق حقیقی سے جا ملے ، مرحوم ملت کا درد رکھنے والے عالم با عمل انسان تھے مرحوم نے زندگی پوری مظلوم ملت کی خدمت میں گزاری ، علامہ جعفرموسوی کی اچانک رحلت پر ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس ، پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی اور مرکزی سیکریٹری امور تربیت علامہ احمد اقبال رضوی نے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور مغفرت کی دعاکی، مرحوم کی تدفین آج نجف اشرف عراق میں قبرستان  وادی السلام میں ہوئی ہے تمام مومنین سے نمازوحشت قبر اور سورہ فاتحہ کی اپیل ہے۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین نے قائد گلگت بلتستان علامہ راحت حسین الحسینی کی ہدایت پر حلقہ2 سے اپنا امیدواردستبردار کر دیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ علامہ راحت حسین الحسینی کی درخواست پر گلگت حلقہ2 سے مطہر عباس کو  دستبردار کر دیا گیا ہے، ایم ڈبلیو ایم گلگت کے سیکرٹری سیاسیاست غلام عباس کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی دستبرداری کا اختیار آغا راحت کو دیا گیا ہے، وہ جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قبیلے کے پانچ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دس دنوں میں دس افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جانا حکومتی ناکامی اور بےحسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان تمام واقعات کے پیچھے نون لیگ کی حکومت کی مذہبی اتحادی ہیں، جہیں ریاستی ادارے کالعدم قرار دے چکے ہیں۔ آگ اور خون کا یہ کھیل ختم نہ ہوا تو اس کے نتائج بھیانک ہوں گے۔ حکومت عوام کو جان و مال کا تحفظ نہیں دے سکتی تو اسے فوراََ مستعفی ہو جانا چاہیے۔ ملک دشمن طاقتیں بلوچستان کو پسماندہ رکھنا چاہتی ہیں، تاکہ یہاں کے لوگوں کی محرومیوں کا پرچار کرکے مذموم مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔ ملک میں موجود کالعدم تنظیمیں ان غیر ملکی قوتوں کے آلہ کار کے طور پر فرائض سرانجام دے رہی ہیں، ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی ان گروہوں کے نشانے پر ہے۔ کالعدم تکفیری گروہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کے منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے لئے اس طرح کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ایسے عناصر پر آہنی ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کیا کہ ان عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے انہیں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتا کرکے سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے۔ ملک میں امن و امان کے حقیقی قیام کا اب اس کے سوا اور کوئی حل نہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز (گلگت)  پاکستان پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما سابق صوبائی وزیر مالیات محمد علی اختر مجلس وحدت مسلمین میں شامل ہوگئے ہیں اور انھوں نے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوارحلقہ۴ ہنزہ نگرسے  علی محمد کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ محمد علی اختر نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار ان سے زیادہ اہل اور پارسا ہیں لہٰذا ان کا حق بنتا ہے کہ وہ عوام کی نمائندگی کریں۔ انھوں نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار علی محمد کو کامیاب کریں۔

یاد رہے کہ محمد علی اختر پیپلز پارٹی کا ٹکٹ نہ ملنے پر اپنی پارٹی سے ناراض تھے۔ پارٹی نے ان کی بجائے ٹکٹ،  چئیرمین گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جاوید حسین کو دے دیا تھا۔ محمد علی اختر نے پہلے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عزم کیا اور اب بالآخر وہ ایم ڈبلیوایم کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔

وحدت نیوز (دنیور) گندم اور نمک پر سبسڈی واپس لے کر نواز لیگ نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم حلقہ 3کے امیدوار شیخ نیر عباس مصطفوی نے مقامی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اتحاد کی باتیں کرنے والے مفاد کی خاطر اپنے اجداد کے قاتلوں کی گود میں بیٹھ گئے ہیں ۔ اتحاد اور اتفاق کی باتیں کرنے والے قومی مفاد میں نہیں اپنے مفاد کی خاطر اتحاد کر رہے ہیں ان حالیہ دستبرداریاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ان کو کس کا مفاد عزیز ہے
بجٹ پر بات کرتے ہوئے علامہ نیر نے کہا کہ یہ بجٹ غریبوں پر بم مارنے کے مترادف ہے۔ مزدور اور ملازم طبقہ اس بجٹ سے مزید متاثر ہوا ہے۔ گلگت بلتستان سے گندم اور نمک پر سبسڈی ختم کر کے نواز لیگ یہاں کے غریب عوام کو بھوکا مارنا چاہتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین اس سنگین معاملے کے حوالے سے مرکزی سطح پر اقدامات اٹھائے گی اور سبسڈی کی دوبارہ بحالی تک تحر یک چلائے گی۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام گلگت کے شاہی پولو گراونڈ میں تاریخی تکمیل پاکستان کانفرنس، شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت، کانفرنس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کی جبکہ علامہ امین شہیدی، صاحبزادہ حامد رضا سربراہ سنی اتحاد کونسل سابق سینیٹر و ترجمان وائس آف شہدائے پاکستان سید فیصل رضا عابدی، علامہ مختار امامی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ نیئر مصطفوی سمیت مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدواروں نے شرکت کی، جبکہ تاحد نگاہ انسانی سروں کا ایک سمندر موجود تھا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree