وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین ہاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹا ک میں انکشاف کیا ہےکہ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں ہمیں 6کروڑروپے کے عیوض خریدنے کی کوشش کی،انہوں نے بتایا کہ پروگرام میں موجود مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور گورنرگلگت بلتستان برجیس طاہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ 5گلگت میں ن لیگ امیدوار نے مسجد کے ممبر پر 6کڑوڑ روپے رکھ کرکہا کہ ہمیں ووٹ دیں ، دوسری جانب فکر کے علاقے میں موجودہ نگراں حکومت میں شامل ن لیگی وزیر نے مجھے 60لاکھ کا چیک دیا کہ آپ یہ رکھ لیں اور ہماری حمایت کریں یہ چیک 9تاریخ کے بعد کیش ہو جائے گا، علامہ امین شہیدی نے کہا کہ جب ہمیں 6کروڑ میں خریدنے کی ن لیگ نے کوشش کی تو دوسروں کا کیا بھاو لگایا پتا نہیں ۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ، ڈپٹی سیکرٹری سیکرٹری جنرل مولانا سید افتخار الحسن جعفری، سیکرٹری تعلیم مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے وحدت ہاؤس مظفرآباد میں میڈیا سیل سے جاری مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ روہنگیا مسلم برادران کا قتل عام، اقوام متحدہ اور او آئی سی انسانی حقوق نوٹس نہیں بلکہ ہوش کے ناخن لیں ، انسانی حقوق پر آواز اٹھانے والے کھوکھلے نعرے لگایا کرتے ہیں ، عالم اسلام کی مکمل خاموشی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، کیا کوئی اس طرح مسلمانوں کو تن تنہا چھوڑ سکتا ہے، یمن میں جارحیت کے لیئے تو اتحاد بنائے جا سکتے ہیں ، غیر قانون غیر آئینی مداخلتوں کے لیئے تو سر جوڑے جا سکتے ہیں ، اپنے مسلمان بھائی کو کیسے مارا جاسکتا ہے اس کے لیئے پلاننگ کی جا سکتی ہیں ، نام نہاد جہادی تنظیمیں ، کالعدم تنظیمیں ان ممالک کی آشیر باد سے ملک میں آگ و خون کی ہولی تو کھیل سکتے ہیں لیکن جب بات ظلم و ستم کی المناک داستانوں کی ، جب بات نہتے و بے آسرا بچوں کے بہتے خون کی ، جب بات خواتین کی بے حرمتی کی ہو ، جب بات مردوں کے قتل عام کی ، تو مسلم دنیا کے حکمرانوں کو کیوں سانب سونگھ جاتا ، کیوں یہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ نہیں کرتے ؟ کیوں یہ ایک ہو کر طاغوت کے مقابلے میں میدان میں نہیں آتے ؟ کیوں اپنے مسلمان بھائیوں کو مرتا دیکھتے رہتے ہیں ؟ کچھ کرنے کی پوزیشن ہونے کے باوجود کچھ نہیں کرتے ، یہی صورتحال اس وقت ہوئی جب امریکہ کا پالتو اسرائیل فلسطین میں غزہ کی پٹی پر ماہ رمضان کے دوران بمباری کر رہا تھا ، مسلم دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی تھی۔

مجلس وحدت کے رہنماؤں نے کہا کہ ثابت یہ ہوتا ہے کہ مسلم ممالک کے حکمران اپنے اپنے اقتدار کے تحفظ کے لیئے تو کچھ بھی کر سکتے ہیں لیکن جس سے انہیں خطرہ ہو یا جس سے طاغوت ناراض نہ جائے وہ کام ہر گز نہیں کریں گے، چاہے وہ روہنگیا مسلمانوں کو برما کے وحشی فوجی اپنے طرح طرح کے حربوں کا نشانہ بناتے رہیں ، حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ، پتھر دل رکھنے والے حکمران اللہ کے ہاں بھی جواب دہ ہوں گے ، بروز محشر ان بچوں و مظلوموں کو کیا جواب دیں گے ۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا کردار ادا کرے اس طرح کہ جیسے سعودیہ کے لیئے میدان میں کود پڑی تھی ، اگر یہ مسلم امہ کے ممالک کی واحد ایٹمی طاقت ہے تو اس کو اس بات کا بھی احساس ہونا چاہیے کہ بڑے ہونے کے ناطے مسلمانوں کا احساس کرنا ، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں بستے ہوں کی محافظت کے لیئے کوئی اقدامات کر سکتی ہے تو کرے ، اپنے ذاتی کاروبارکے تحفظ کے لیئے قومی سلامتی کے اداروں کو داؤ پر لگانے والے حکمران برما میں مسلمانوں کی مدد کریں ۔وہ مدد چاہے آواز کی صورت میں ہو یا سفارتکاری کی صورت میں پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے سرپرست مولانا علی اکبرکاظمی نے تھانہ نیو ٹاون کے علاقے میں پولیس کے ہاتھوں دو نوجوانوں بھائیوں کی ہلاکت پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں پولیس گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات عوام میں عدم تحفظ کے احساس کو تقویت دے رہے ہیں۔ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے والے ادارے جب شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے شروع کر دیں گے تو پھر ملک میں امن وسکون قائم نہیں رہ سکے گا۔پولیس انتظامیہ کا یہ طرز عمل ادارے کے تقدس کو پامال کرتا جا رہا ہے۔باوردی اہلکاروں کا یوں بے گناہ شہریوں کو سر عام فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دینا پولیس کا اپنے اختیارات سے تجاوزکرنے کا واضح ثبوت ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاون اور سانحہ ڈسکہ کے بعد پولیس نے ایک بار پھر بربریت کی جو مشق دوہرائی ہے وہ انتہائی دلخراش اور قابل مذمت ہے۔اگر حکومت ماضی میں ایسے عناصر پر آہنی ہاتھ ڈالتی تو آج ایک بیوہ ماں کو دو نوجوان بیٹوں کی لاشیں نہ دیکھنی پڑتیں۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سو موٹو ایکشن لیتے ہوئے اعلیٰ پولیس افسران کو عدالت عالیہ میں طلب کریں اور ذمہ داران کو کڑی سے کڑی سزادی جائے۔

وحدت نیوز (لاہور) برادر زاہد حسین مہدوی مسؤل صوبائی آفس مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے بتایاہے کہ صوبہ پنجاب میں ضلعی شوریٰ کے اجلاس منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں شیخوپورہ ، فیصل آباد ، گجرات،نارووال،منڈی بہاوالدین،جہلم،اٹک ،اوکاڑہ ،علی پور،خوشاب،بہاولنگر،لیہ ،لودھراں ، مظفر گڑھ اور ضلع پاکپتن کے ضلعی شوریٰ کے اجلاس منعقد ہو چکے ہیں جبکہ ضلع وہاڑی ، قصور،ملتان کے اجلاس اسی ہفتہ میں ہو جائیں گے ، ان اجلاسوں میں صوبائی و مرکزی کابینہ کے اراکین ، علماء کرام اورسینئر تنظیمی برادران نے خصوصی طور پر شرکت کی اس طرح جن اضلاع کے اجلاس ابھی منعقد نہیں ہوئے ان سے صوبائی آفس رابطہ میں ہے اورتوقع ہے کہ ماہِ جون وجولائی میں تمام اضلاع کے ضلعی شوریٰ کے تنظیمی اجلاس منعقد کر لئے جائیں گے ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا نے احتجاجی جلسے سے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کی حکومت اور سیکورٹی ادارے کوئٹہ شہر میں امن قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں ۔ ٹارگٹ کلنگ کے پے درپے واقعات میں بے گناہ شیعہ ہزارہ مومنین کا بہتا ہوا لہو حکومت اور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ شہر میں عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ شہر میں مسلح نقاب پوش اور دہشتگرد سرعام دندناتے پھر رہے ہیں۔ سیکورٹی ادارے نہ صرف ان سے بخوبی آگاہ ہیں بلکہ ان کے نیٹ ورک اور ٹھکانوں سے بھی آگاہ ہیں اور تمام اختیارات کے باوجود شہر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال نے حکومت اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ پے درپے دہشتگردی کے حالیہ واقعات ایک منظم سازش اور منصوبہ بندی کے تحت کیے جارہے ہیں تاکہ عوام میں بھائی چارے اور کوئٹہ شہر کے پر امن فضا کو خراب کرکے شہری زندگی کو تباہ کیا جا سکے۔ صوبائی حکومت اور سیکورٹی ادارے شیعہ ہزارہ مومنین کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور دہشتگردبلا خوف و خطر دندناتے شہر کے بارونق علاقوں میں آزادی کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ہزارہ مومنین کو چن چن کر شہید کر رہے ہیں۔ مگر سیکورٹی اہلکاروں کو ان کے خلاف کاروائی کی جرات نہیں ہوتی، نامعلوم مسلح نقاب پوش دہشت گرد آزادی کے ساتھ نقل و حرکت کرتے ہیں۔ ان گروہوں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں ہوتی۔ دکانداروں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود ناخوشگوار واقعہ کا پیش آنا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ان تمام اہلکاروں کو شامل تفتیش کیا جائے۔ میزان چوک ایک پر ہجوم علاقہ ہے جہاں پیدل چلنا بھی دشوار ہے ایسے میں نقاب پوش دہشت گرد کس طرح آزادانہ کاروائی کرکے فرار ہوجانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، حالانکہ چند قدم کے فاصلے پر ایف سی اور پولیس کی چیک پوسٹ قائم ہیں اس کے باوجود قاتل دہشتگردوں کا فرار ہوجانا ان چیک پوسٹوں پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین شہر میں تمام برادر اقوام کے ساتھ امن اور بھائی چارگی کے فروغ کے لیے ہر قسم کی تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ حکومت اور ریاستی ادارے ان دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور کاروائی کرکے عبرتناک سزا دیں۔ بیان میں کہا گیا کہ واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین و رشتہ داروں سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے،آغا محمد رضا نے عوامی نیشنل پارٹی ، نیشنل پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان مسلم (ق) ، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، تاجر برادری اور دکان داروں کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا کہ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضاجو کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کی انتخابی مہم میں شرکت کے لئے گلگت میں موجود تھے کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں پانچ شیعہ دکانداروں کی شہادت کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہدایت پر فوری طور پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ، جہاں انہوں نے علمدار روڈ پر اہلیان کوئٹہ اور خانوادہ شہداءکی جانب سے منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے بھی کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree