وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے رہنمااسد عباس نقوی کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں جب فوج تکفیری دہشت گردوں کے خلاف ایک اہم آپریشن میں مصروف ہے ایسے میں فوج کے بارے میں بیانات دینانہایت قابل مذمت اور غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے بعد آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالنا اس جماعت کی سیاسی موت تھی۔ انہوں نے کہاکہ ایک ماڈل کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی قیادت اس حد تک بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ اب پاکستان کے سب سے اہم ادارے فوج کے بار ے میں بھی غیر ذمہ دارانہ بیانات دیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم پاک کے شانہ بشانہ ہیں اور ایسے بیانات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور کے ریکارڈ کرپشن میں ن لیگ برابر کے شریک ہیں،پاکستان میں سیاست دان خوشحال اور عوام کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں،ریاستی ادارے اگر ملک قوم سے مخلص ہیں تو پاکستان کے دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے،تاکہ غریب اور کی حلال کی کمائی لوٹنے والوں کو اس کی سزا مل سکے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت جعفری نے کہا ہے کہ ماہ رمضان انفرادی تزکیہ و اصلاح کیساتھ ساتھ مخلوق خدا سے محبت ،ہمدردی اور خیر خواہی کا مہینہ ہے ۔انسانوں کی سب سے بڑی خیر خواہی یہ ہے کہ انہیں ان کے رب کے راستے پر لگایا جائے ۔ماہ رمضان ہر سال ایک ٹریننگ کی صورت میں ہمیں معاملات ،رویوں ،تعلقات کے جائزے ،احتساب کا موقع فراہم کرتا ہے اس پورے معاشرے کے ٹھیک ہونے سے پہلے اس کی ضرورت سب سے زیادہ ہے کہ معاشرے کی اکائی یعنی فرد درست ہو ،بد گمانی ،تکبر ،ظلم ،غصہ ،جھوٹ ،بد عنوانی وغیر ہ سب اخلاقی برائیاں ہیں ۔ماہ رمضان ان برائیوں کا علاج کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے ،تحریکی ،سماجی ،خاندانی اور گھریلو دائرے میں اپنے سابقہ رویوں کا خالصتاً آخرت کے نقطہ نظر سے جائزہ لینا چاہئیں۔رمضان کی فضیلتوں ،برکتوں ،سعادتوں کا شمار ممکن ہی نہیں ،لہذا ہمیں چاہیئے کہ جس قدر ممکن ہو سکے اس ماہ مبارک سے رحمتیں اور برکتیں سمیٹ لیں اگر امت مسلمہ اخروی مسائل کے ساتھ دنیا میں در پیش مسائل و مشکلات سے بھی نجات چاہتی ہے تو اسے ماہ رمضان کی برکتوں اور فیوض کو اسکی روح کے مطابق سمیٹنا ہوگا اور اگر ایسا ہو جائے تو عہد حاضر کا کوئی استعمار مسلمانوں پر مسلط نہیں ہو سکتا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئرمین نثار علی فیضی نے کہا کہ ما ہ رمضان برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے جو اللہ کے تقرب کے حصول کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے اس ماہ میں ہر نیک عمل قبولیت کی بلندی پرفائزہوتاہے صوم و صلوۃٰکیساتھ صدقہ و خیرات عبادات کو خالص کر دیتے ہیں غریب ،لاچاروبے کس اور مستعضفین کی خدمت اس ماہ کی معنویت کو سمیٹنے کا بہترین ذریعہ ہیں اس آمادگی اور معنویت سے بھر پور مہینہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ہر کارکن کو عبادات الہی کی بجاآوری کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کے ہر ذریعہ سے بھر پور استعفادہ کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہ مقدس رمضان کے حوالے سے بیان میں کیا۔

نثار علی فیضی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ فلاح وبہبود خیرالعمل فاؤنڈیشن جو سارا سال دکھی انسانیت کی خدمت میں سرگرم رہتا ہے اس ماہ مبارک میں کارکنان اورمسؤلین سے خصوصی توقعات رکھتا ہے کہ وہ اس ماہ مقدس میں سماجی سرگرمیوں میں تیزی لائیں سب سے پہلے اپنی معنویت اور اللہ کے ساتھ تعلق و رشتہ کو مضبوط کریں پھر اپنے علاقے میں ضرورت مندوں کی درست تشخیص دیں اور اسکے بعد علاقے کی موئثر ثروت مندوں اور مخیرحضرات کوترغیب دیتے ہوئے ان ضروریات کی فراہمی کے اقدامات کریں ۔خیرالعمل فاؤنڈیشن گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ماہ مبارک صیام میں راشن پروگرام ، عشرہ ایتام اور عید گفٹ کے پروگراموں کا انعقاد کر رہی ہے جس سے ہزاروں ضرورت مند خاندان،یتیم بچے اور مستحق افراد کی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد حاصل ہو سکے گی ۔

وحدت نیوز (نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کے سیکریٹری جنرل اعجاز علی ممنائی نے اپنے پریس بیان میں کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں نے ملک کو کنگال کر دیا ہے ان کی کرپشن کی وجہ سے ہم دنیا میں بدترین قوم کا اعزاز دیا جا رہا ہے جو ایک افسوس ناک بات ہے انہوں نے سابقہ صدر پاکستان آصف زرداری کی جانب سے پاک فوج پرزبان درازی پر اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ زرداری نے اپنے دور حکومت میں نااہل جنرلوں کے خلاف قدم کیوں نہیں اٹھایا اب جب پیپلز پارٹی کو بلوچستان خیبر پختوں خواہ اور گلگت بلتستان میں شکست ہوئی ہے تو وہ پاک فوج کے خلاف باتیں کر رہا ہے  انہوں نے پاک فوج اور سپریم کورٹ کو اپیل کی کہ تمام سیاستدانوں کو احتساب کے کٹہرے میں لیا جائے تاکہ ملک کو ان لٹیروں سے نجات مل سکے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ  راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ ظلم بڑھ گیا، مظلوم اکٹھے ہو کر ظالموں سے لڑیں، شہیدوں کا خون اپنا راستہ خود بنائے گا، بہادر آدمی ظالم نہیں ہوتا،حکمران دھاندلی زدہ الیکشن کمیشن کے ذریعے مقرر ہوئے، نہ ڈریں گے نہ جھکیں گے نہ بکیں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف لیکر رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداءکی یاد میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتےہوئے کیا،سالانہ احتجاجی اجتماع میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری اور فیڈرل علماء کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ احتجاجی جلسہ سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی، سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا، میاں منظور وٹو، چودھری سرور، ڈاکٹر رحیق عباسی اور لیاقت بلوچ نے خطاب کیا۔

علامہ راجہ ناصرعباس کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کا ایک سال مکمل ہوجانے کے باوجود اصل مجرموں کاقانون کی گرفت میں نہ آنا افسوس ناک امر ہے، ۱۴ بے گناہ مظلوموں کے اصل قاتل شریف برادرا ن ہیں ، یک طرفہ جے آئی ٹی میں انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا، بڑے مجرموں کو بچانے کیلئے پولیس کے عام ملازمین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، ہم مظلوموں کو انصاف دلانے تک  ڈاکٹر طاہر القادری کی جدوجہد میں ان کےشانہ بشابہ  ہیں ،انہوں نے کہا کہ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان بیٹیوں کو جنہوں نے سیرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا پر عمل کرتے ہوئے عصر کی یزیدی قوتوں کے مقابل قیام کیا اور راہ خدا میں جام شہادت نوش کیا،

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دو روزہ دورے پر کوئٹہ تشریف لائے انھوں نے مجلس وحد ت مسلمین کوئٹہ ڈویژن اور اجتماعی شادی کمیٹی کے زیر اہتمام آٹھویں اجتماعی شادی میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس پروقار تقریب جس میں21 اہل تشیع اور اہل سنت جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا یزدان خان ماڈل ہائی سکول کے سبزہ زار پر اہتمام کیا گیا ۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلا تفریق رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ۔ ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ۔ جس کا عملی ثبوت آج کی یہ پر وقار شادی کی تقریب ہے جس میں تمام برادر اقوام سے تعلق رکھنے والے جوڑے شامل ہیں۔ اسلام ہمیں سادگی کا درس دیتا ہے اس کو اپناتے ہوئے ہمیں غلط رسومات کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی تا کہ لوگ بآسانی اپنی رسومات کو ادا کر سکیں ۔ ہم مستقبل میں بھی اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اسی قسم کی تقریبات کا اہتمام کرے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے تقریبات کے انعقاد سے شہر میں برادر اقوام کے درمیان بھائی چارہ گی کی فضاء قائم ہوگی اور ان عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی جو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے برادر اقوام میں نفرت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔اس پروقار تقریب میں علامہ ہاشم موسوی ، ممبر صوبائی اسمبلی سید محمد رضا ، اراکین اسمبلی ، کونسلران ، معززین شہر اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree