وحدت نیوز (ہنزہ نگر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی منشور کے مطابق عوام کی خدمت کروں گا ۔نگر کے عوام نے ایم۔ڈبلیو۔ایم پر اعتماد کرکے ہم پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے جس کو بخوبی نبھانے کی ہر ممکن کوشش کرئینگے ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ایم۔ڈبلیو۔ایم اقتدار میں آکر حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کرے گی اورعوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے جماعت کے نمائندے دن رات محنت کرینگے اور اپنے وعدے پر قائم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ایم ۔ایل۔اے ۔جی۔بی۔ایل 5 ہنزہ نگر حاجی رضوان علی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نگر کے عوام نے مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ دے کر ثابت کیا ہے کہ نگر کی سرزمین باشعور و باوفا افراد کی سرزمین ہے ۔انہوں نے عوام کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کی محرومیوں کو دور کیا جائے اور میرٹ کے مطابق ہر فرد کو حق دیا جائے ۔علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر کام کی ضرورت ہے بلخصوص تعلیم و صحت کی میدان میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں اپنی تمام تر صلاحتوں کو بروکارلا ؤں گا۔اسمبلی میں نہ صرف اپنے حلقے کی بلکہ گلگت بلتستان کی ترجمانی کرتے ہوئے ان کی حقوق کی جنگ لڑوں گا اور میری یہ بھی کوشش ہوگی کے اسمبلی کے اندر اور باہر تمام تر تعصبات سے بلاتر ہو کر بھائی چارگی اور امن کا ماحول پیدا کیا جائے۔

وحدت نیوز (لاہور) لوگ شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے سے مر رہے ہیں،کمیشن مافیا میٹرو پروجیکٹ کے ذریعے مال بنانے میں مصروف ہیں،چھ ماہ میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے دعویدار نواز شریف اور شہباز شریف قوم کے مجرم ہیں،کراچی سمیت ملک بھر میں ہوشربا لوڈ شیڈنگ سے ہزاروں افراد کے اموات کا ایف آئی آر صوبائی و وفاقی حکومتوں اور کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف درج کیا جائے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ضلع لاہور کے اراکین کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا،اجلاس میں علامہ امتیاز کاظمی،علامہ اظہر حسین ،نجم الحسن سمیت دیگر عہدیدار شریک تھے ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدالتیں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنے کے بجائے کراچی کے ہزار سے زائد انسانوں کے قتل عام پر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کریں،پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کا واحد حل فوجی عدالتیں ہیں،ان کے خلاف کسی بھی عمل کو عوام برادشت نہیں کریگی،سپریم کورٹ اور بار کونسلز کوئٹہ سمیت ملک بھر میں بے گناہ ساٹھ ہزار سے زائد پاکستانیوں کو انصاف نہیں دے سکے،اب کس ایجنڈے پر پاکستان کی بقا اور سلامتی کی جنگ کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں،علامہ اسدی نے کراچی میں جان بحق ہونے والوں کی مغفرت اور وطن عزیز میں باران رحمت اور آپریشن ضرب عضب میں کامیابی کے لئے جمعہ کو یوم دعا منانے کا اعلان کیا،ہر ضلع میں قرآن خوانی اور دعائیہ اجتماعات ہونگے،انہوں نے کہا کہ پاکستان غیور عوام ہوش کے ناخن لیں اور ان لٹیروں ،سرمایہ داروں،اور سیاسی فرعونوں کیخلاف میدان میں نکلیں ،ان ملک دشمنوں سے پائی پائی کاحساب لینے کا وقت آن پہنچا ہے،اور انشااللہ اس بار نہ کوئی جدہ جائے گا،نہ لندن،پاکستانی قوم اب ان خائن اور قومی مجرموں کو کبھی معاف نہیں کریگی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کونسلر حلقہ 10کربلائی عباس علی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد بجلی کے بحران میں مزید شدت پیدا ہوئی ہے۔ حکومت عوام کو بجلی اور پانی جیسے لوازمات زندگی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ کراچی میں پیدا ہونے والی صورتحال پر صوبائی اور وفاقی حکومتیں منظر عام سے یکسر غائب نظر آتی ہیں۔ جبکہ شہر میں حکومت کی رٹ بھی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ کراچی میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں اس وقت ضروری ہے کہ بجلی کے اس سنگین بحران کے ذمہ داروں کا مکمل احتساب کیا جائے ۔ حکومت نے جس طرح بجلی بحران کو مس ہنڈل کیا ہے اس پر پوری قوم سراپا احتجاج کررہی ہے ۔ کراچی میں لوگ بوند بوند پانی کر ترس رہے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنی اموات پہلے کبھی نہیں ہوئیں، جتنی چند دنوں میں ہو گئی ہیں۔ کراچی کے مردہ خانوں اور قبرستانوں میں جگہ ختم ہوگئی ہے اور میتوں کو غسل دینے کے لیے پانی تک دستیاب نہیں ہے۔ حکمران عوام پر رحم کرتے ہوئے بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کریں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کراچی اور سندھ میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سینکڑوں افراد کی موت پر گہرے رنج ، دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔


دریں اثناء گزشتہ دنوں کوئٹہ گورت سنگھ میں دن دھاڑے بے گناہ شہریوں سے موٹر سائیکل چھینے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور حکام بالا کی توجہ اس طرف بھی مبذول کروانا چاہتے ہیں کہ ڈکیتی کے واردات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں۔ اور روز گزشتہ سیٹلائٹ ٹاون سے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر کی گرفتاری پر حساس اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ باقی ماندہ ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری تک ریاستی ادارے چین سے نہیں بیٹھے نگے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس زیر صدارت عبدالمتین آخونزادہ صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان منعقد ہوا ،اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی صدر مولانا عبدالقدوس ساسولی، مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماء مولانا انوارالحق حقانی، جماعۃالدعوہ کے صوبائی امیر مفتی محمد قاسم ، تنظیم اسلامی کے عبدالسلام عمر، خطبائے جمعہ کمیشن کے انچارج ڈاکٹر عطاء الرحمن ، جماعت اسلامی کے مولانا عبدالحق ہاشمی، معروف دانشور امان اللہ شادیزئی ، و دیگر شریک ہوئے۔

ٓٓاس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالمتین آخونزادہ نے کہا کہ امت مسلمہ کے مسائل پر ہمیں ضرور سوچنا چاہیے۔مگر اس مسئلہ ہمیں اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہے۔اب بات اختلاف اور فتویٰ سے بڑھ کر قتل و غارت گری تک پہنچی ہے۔اس میں نقصان تواہل دین کا ہے۔بے دین طبقہ یہ بات کہتا ہے کہ یہ قتل و غارت مسجد و مدرسہ اور امامبارگاہ کے باعث ہے۔ماہ مبارک رمضان کو برما اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانی چاہئے۔

اس موقعہ پرمجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان میں دھشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے دھشت گردی ملک کا سنگین مسئلہ بن چکی ہے ۔دھشت گردی اور نفرتوں کے خاتمہ کے لئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ خاموش تماشائی بننے سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔اس موقعہ پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے سالانہ فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں اجلاس کے شرکاء کو دعوت دی۔

عبدالقدوس سا سولی صوبائی سینئر نائب صدر MYC نے کہا کہ دینی جماعتوں کے قائدین جب مل بیٹھتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔امت مسلمہ کے انتشارکے باعث ہم کمزور ہیں ۔آراء مختلف ہونے کے باوجود ہم اتحادامت کے نکتے پر متفق ہیں۔پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا چاہیے اس کے بعد عالمی حالات ،سازشی عناصر کے لئے ہمارے اختلافات بہترین موقع ہیں۔کچھ گروہ شدت پسندی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔قتل و غارت اور جلاؤ گھیراؤان کا وطیرہ ہے۔ ہم نے کبھی کھل کر ان کی مذمت بھی نہیں کی ہم اس کا ذمہ دار سامراج کو قرار دیتے رہے۔ان کا ایجنڈاپہلے شیعہ کافر اور اب بریلوی کافر کے نعرے لکھے جارہے ہیں۔میرے خلاف نہیں تو خیر ہے کارویہ ٹھیک نہیں ہمیں خوف خدا کے ساتھ حق بات کہنی چاہیے۔جوتباہی 5سال بعد آنی ہے اسے روکنا چاہئے۔

وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن لیڈر، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کی جا نب سے گلگت کے مقامی ہوٹل میں اجلاس طلب کیا گیا، بلائے گئے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف ، بالاورستان نیشنل فرنٹ اور تحریک اسلامی کے نو منتخب اراکین اسمبلی اور دیگر پارٹی قائدین شریک ہوئے۔اجلاس میں متفقہ طور پرفیصلہ کیا گیا کہ جمہوری روایات کو برقرار رکھنے کی غرض سے مجلس وحدت مسلمین کے نو منتخب ممبر حاجی ڈاکٹررضوان علی وزیر اعلیٰ ، تحریک انصاف کے راجہ جہانزیب خان سپیکر اور اور تحریک اسلامی کے سکندر علی ڈپٹی سپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) سانحہ عاشور راولپنڈی کے دوران لوٹ مار کی غرض سے جلوس میں داخل ہونے والے اشتہاری ملزم ظاہر شاہ کو مانسہرہ پولیس ہیڈکوارٹر کے ڈی ایس پی ذوالفقار خان جدون نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دس محرم سانحہ عاشور میں افراتفری کے دوران آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والا ظاہر شاہ نامی ایک شخص ہجوم میں گھس کر لوٹ مار میں مصروف ہو گیا ۔بعد ازاں پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔دوران حراست اس نے خود کو مکتب تشیع کا ایک فرد ظاہر کرتے ہوئے ضمانت کے لیے مدد کی درخواست کی۔مسلکی وابستگی کے تحت راولپنڈی کے ایک رہائشی نے اس کی ضمانت دے دی تاہم بعد میں یہ انکشاف ہو ا ہے کہ اس شخص کا تعلق مکتب تشیع سے نہیں تھا بلکہ لوٹ مار کرنے والے ایک گروہ سے تھا۔ ضمانت کے بعد یہ شخص روپوش ہو گیا۔عدالت کی طرف سے اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد اس کی تلاش میں راولپنڈی پولیس نے متعدد بار آزادکشمیر کا بھی دورہ کیا ۔گزشتہ روز مانسہرہ پولیس کو یہ اطلاع ملی کہ پنجاب پولیس کو مطلوب یہ شخص نوگزی کے علاقے میں چھپا ہوا ہے۔ مانسہرہ پولیس کے اعلی پولیس افسر ذوالفقار خان جدون نے فوری نفری تیار کر کے اس جگہ کا محاصرہ کیا اور ظاہر شاہ کو گرفتار کر لیا۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے سرپرست سید علی اکبر کاظمی نے ڈی ایس پی ذوالفقار جدون اور پولیس کے دیگر اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے اس کامیابی کو فرض شناسی اور اعلیٰ کارکردگی کا ثبوت قرار دیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree