ماہ رمضان تزکیہ نفس ،اصلاح ،ہمدردی اور غم خواری کا مہینہ ہے ،علامہ ولایت جعفری

18 جون 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت جعفری نے کہا ہے کہ ماہ رمضان انفرادی تزکیہ و اصلاح کیساتھ ساتھ مخلوق خدا سے محبت ،ہمدردی اور خیر خواہی کا مہینہ ہے ۔انسانوں کی سب سے بڑی خیر خواہی یہ ہے کہ انہیں ان کے رب کے راستے پر لگایا جائے ۔ماہ رمضان ہر سال ایک ٹریننگ کی صورت میں ہمیں معاملات ،رویوں ،تعلقات کے جائزے ،احتساب کا موقع فراہم کرتا ہے اس پورے معاشرے کے ٹھیک ہونے سے پہلے اس کی ضرورت سب سے زیادہ ہے کہ معاشرے کی اکائی یعنی فرد درست ہو ،بد گمانی ،تکبر ،ظلم ،غصہ ،جھوٹ ،بد عنوانی وغیر ہ سب اخلاقی برائیاں ہیں ۔ماہ رمضان ان برائیوں کا علاج کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے ،تحریکی ،سماجی ،خاندانی اور گھریلو دائرے میں اپنے سابقہ رویوں کا خالصتاً آخرت کے نقطہ نظر سے جائزہ لینا چاہئیں۔رمضان کی فضیلتوں ،برکتوں ،سعادتوں کا شمار ممکن ہی نہیں ،لہذا ہمیں چاہیئے کہ جس قدر ممکن ہو سکے اس ماہ مبارک سے رحمتیں اور برکتیں سمیٹ لیں اگر امت مسلمہ اخروی مسائل کے ساتھ دنیا میں در پیش مسائل و مشکلات سے بھی نجات چاہتی ہے تو اسے ماہ رمضان کی برکتوں اور فیوض کو اسکی روح کے مطابق سمیٹنا ہوگا اور اگر ایسا ہو جائے تو عہد حاضر کا کوئی استعمار مسلمانوں پر مسلط نہیں ہو سکتا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree