وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف کامیاب آپریشن کو ایک سال گزرنے پر پاک فوج کی جرات و بہادری کو جتنی داد دی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا جبکہ شریف برادران صرف اپنے اہل خانہ کو تحفظ دینے کے لئے مذاکرات کا ڈھونگ رچاتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فوج کا فیصلہ تھا جس کے باعث دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا گیا، مسلم لیگ نون کے اندر ابھی بھی دہشت گردوں کے لئے ہمدردیاں رکھنے والے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیرستان کی طرز پر آپریشن بلوچستان اور کراچی میں بھی کیا جائے، تاکہ آئندہ آنے والے دنوں میں سانحہ پشاور جیسے افسوسناک واقعات کو روکا جاسکے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وزیراعظم پاکستان کو چاہئے بھارتی وزیراعظم کے بیان کا منہ توڑ جواب دیں، مگر میاں نواز شریف کے اندر بھارت کے لئے ہمدردیاں کچھ زیادہ ہیں، جس کی وجہ ان کے وہاں ذاتی مفادات ہیں، جس کو پوری قوم سے مخفی رکھا جاتا ہے۔

علامہ اسدی کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پنجاب سندھ اور بلوچستان تک پھیلایا جائے، پنجاب میں دہشت گرد تنظیموں کو ایک مکمل منصوبہ بندی کے تحت تحفظ دیا جا رہا ہے، جنوبی پنجاب میں شدت پسند تکفیری گروہ کو مکمل آزادی کے ساتھ اپنے دہشت گرد مراکز چلانے کی اجازت ہے، اس کے برعکس محب وطن شہریوں کو پنجاب حکومت اپنے سیاسی حریف ہونے کے ناطے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں، کوئٹہ میں شدت پسند تکفیری گروہ قانون کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہیں، سرعام لوگوں کے قتل عام کے فتوے جاری کرتے ہیں، لیکن صوبائی حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموشی تماشائی بنے بے گناہوں کی نسل کشی دیکھ رہے ہیں، انڈیا انہی شدت پسندوں کے ذریعے پاکستان کے معاشی شہ رگ اقتصادی راہ داری کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہے، آج ہمارے اداروں کے پالے یہ دہشت گرد وطن عزیز کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہیں، اگر پاکستان کے سلامتی کے اداروں نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو پوری قوم کو ناقابل یقین نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وحدت نیوز (لیہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی مسئول آفس علامہ اصغر عسکری اور مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نے پنجاب کے اضلاع بھکر، لیہ اور چنیوٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر اضلاع کی صورتحال پر تنظیمی ذمہ داران کیساتھ بات چیت کی گئی، دورہ بھکر کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی ذمہ داران اور کارکنان سے نشست ہوئی، علاوہ ازیں امامیہ اسیران اور ان کے لواحقین سے بھی مرکزی رہنماوں نے ملاقات کی، اور انہیں بنیادی حقوق کے لئے معاونت و سرپرستی کی یقین دہانی کرائی، وفد نے علامہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی پیغام بھی شرکاء اجلاس کو پڑھ کر سنایا، بعد ازیں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وفد نے ضلع لیہ کا دورہ کیا، جہاں تنظیمی اراکین سے ضلع میں فعالیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی، اس کے علاوہ علامہ اصغر عسکری اور ملک اقرار حسین نے چنیوٹ کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سیاسیات اخلاق بخاری اور عاشق بخاری کے کیس کے سلسلہ میں تفصیلی گفتگو ہوئی، اور وفد نے یقین دہانی کرائی کہ ہم اسیران کی مکمل سپورٹ جاری رکھیں گے اور مشکل کی اس گھڑی میں اسیران اور ان کے اہل خانہ کو ہرگز تنہائی کا احساس نہیں ہونے دینگے۔

وحدت نیوز (ڈگری) بلدیاتی الیکشن کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے ۔ موجودہ حکومتیں عوام کو اختیار منتقل نہیں کرنا چاہتیں ۔ مجلس وحدت مسلمین عوام کو اختیار منتقل کروانے کی جدوجہد میں پر امن جمہوری قوتوں کے ساتھ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹیری جنرل سید بشیر شاہ نقوی نے ڈگری میں مقامی شادی حال میں این جی او کے تحت مقامی حکومتیں وقت کی ضرورت کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مقامی حکومتیں عوامی مسائل کے حل کا واحد حل ہیں لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونے چاہیے ۔ مولانا وحید علی خاصخیلی سیاسیات سیکرٹیری جرنل نے بھی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اپنے حق کے لیے اٹھنا ہوگا ۔ نواز شریف کی سوچ آمرانہ ہے پر انداز تکبرانہ ہے ۔ گلگت بلستان جیسے الیکشن بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دیں گے ۔ پاکستان عوامی تحریک کے فرحان ،جماعت اسلامی سے یسین گجر ، تحریک انصاف سے رخسانہ قائم خانی ، پی پی شہید بھٹو سے سید جمال شاہ ، ایس ٹی پی سے پرویز نوحانی قومی عوامی تحریک سے اقبال چانڈیو سابقہ نائب ناظم آفتاب آرائیں ، صدر ڈگری پریس کلب سید محمد علی ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز (لودھراں) متحدہ انجمن تاجران لودھراں کے زیر اہتمام برما کے مسلمانوں سپر ظلم و بر بر یت کے خلا ف احتجاجی ریلی سے مجلس و حدت مسلمین ضلع لو دھر اں کے جنر ل سیکرٹری منظور خان مگسی نے کہا کہ بر ما میں انسانی حقو ق کی پا مالی پر امتِ مسلمہ کی خامو شی قابل مذمت ہے ۔ بر ما میں مسلما نوں کا قتل عام پر انسانی حقو ق کی عالمی تنظیمو ں کے ٹھیکیدا روں کی جانب سے کو ئی مذمتی ایکشن نہیں لیا گیا ۔امت مسلمہ اپنے اتحا دسے بر ما میں ظالمو ں کے خلا ف کا روائی کریں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مجلس وحدت مسلمین کے سیکر ٹری میڈیا سیل محمد ضمیر الحسن الحسینی نے کہا کہ بعض ممالک مسلمانوں کے قتل عام پر چپ سادھے ہو ئے ہیں تو دوسری طرف حقوق انسانی کی عالمی تنظیموں نے بھی بر ما میں روہنگیا ئی مسلما نوں پر ظلم کے خلا ف حکومت پر دبا ؤ اور ان فسا دات کو رکو انے کے حوالے سے کوئی کر دار ادا نہیں کر رہی ۔ افسوس یہ ہے کہ امت مسلمہ میں اتحا د وحدت کی کمی کے باعث مصر ، یمن ، بحرین ، فلسطین ، عراق ، شام ، اور کشمیر کے حالا ت اب تک نا ساز ہیں اور مسلمان جو یہو دی فارمو لے کے تحت تقسیم در تقسیم کا شکا رہیں ۔ اس سے قبل مشر قی تیمو ر میں مسلما نوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا اور اب بر ما میں مسلما نوں پر ظلم و بر بر یت کی انتہا کی جا رہی ہے ۔ ہز اروں کی تعداد میں بے گھر مسلمان اور سینکڑوں یتیم بچے جو مسلمان بھائیوں کی مد د کے منتظر ہیں ۔ایسے وقت میں مسلم مما لک کی خامو شی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ہم مجلس وحدت مسلمین لو دھراں کے پلیٹ فارم سے حکومت وقت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ اس درندگی کے خلا ف اپنا بھر پو ر کر دار ادا کریں اور اقو ام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی و علا قائی تنظیمیں اس بر بر یت کے خلا ف آواز اٹھا ئیں ۔

وحدت نیوز (جعفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کے عالمی ٹھیکیدار، اقوام عالم کو امن اور آزادی دینے میں ناکام رہے ہیں۔ جبکہ ان کا کردار عالمی سامراجی قوتوں کی پشت پناہی اور ان کے جرائم کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔برما سے لیکر فلسطین تک معصوم انسانوں کا بہتا لہو ، اس بات کی دلیل ہے کہ اقوام متحد ظالموں کے آگے بے بس اور بے حس ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ برما میں معصوم انسانوں کا قتل عام روکا جائے اور اس سنگین جرم میں ملوث مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نفرتوں کے علمبردار بن کر کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔ پاکستان کے غیور عوام دشمن کے مقابلے میں متحد اور سینہ سپر ہیں۔ ہم پاک وطن کے ،باوفا بیٹے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔مجلس وحدت مسلمین کے کارکن اور قیادت ، پاک وطن کی سربلندی اور سرافرازی کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہے۔

در ایں اثناء مدرسہ خاتم النبیین ﷺ میں منعقدہ ، قرآن و دینیات سینٹرز کے کوئز مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم کا پڑھنا ثواب ، سمجھنا ہدایت اوراس پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔ رمضان المبارک نزول قرآن اور نزول رحمت کا مہینہ ہے۔ ہمیں معاشرے میں قرآنی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہونے کے موقعہ پر میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا پوری قوم اس بات پر پُراطمینان ہے کہ وطن عزیز کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔افواج پاکستان ناقابل تسخیر اور دشمنوں کے ناپاک ارادوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔ملک سے دہشت گردی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم پر پاک افوج کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک فوج کی جرات و عظمت پر فخر ہے جو ملک میں مختلف داخلی محاذوں پر برسرپیکار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی سرحدوں کے دفاع سے بھی لمحہ بھر غافل نہیں اور ملک دشمن عناصر کو دندان شکن جواب دے کر خاموش کرانا خوب جانتی ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں افواج پاک کے جن نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔دہشت گرد اس ملک و ملت کے دشمن ہیں ۔پاک فوج کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم کی بھرپور تائید حاصل ہے۔ہمارا شروع سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ فوجی آپریشن کے بغیر ممکن نہیں جبکہ حکومت قومی سلامتی کے امور کو سیاسی مصلحت کی بھینٹ چڑھانے پر بضدرہی۔ علامہ ناصرعباس نے کہا کہ کوئٹہ اور کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات بھی بھرپور فوجی آپریشن کا تقاضہ کر رہے ہیں۔ آپریشن کا آغاز دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے کیا جائے اور پھر اس کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ان پناہ گاہوں کی طرف بڑھایا جائیں جہاں بیٹھ کر یہ عناصر ملکی امن وسلامتی کے خلاف منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ملک میں امن و سلامتی کے حقیقی قیام کا اس کے سوا کوئی دوسرا حل نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree