بھارتی وزیر اعظم مودی نفرتوں کے علمبردار بن کر کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں، علامہ مقصودڈومکی

16 جون 2015

وحدت نیوز (جعفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کے عالمی ٹھیکیدار، اقوام عالم کو امن اور آزادی دینے میں ناکام رہے ہیں۔ جبکہ ان کا کردار عالمی سامراجی قوتوں کی پشت پناہی اور ان کے جرائم کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔برما سے لیکر فلسطین تک معصوم انسانوں کا بہتا لہو ، اس بات کی دلیل ہے کہ اقوام متحد ظالموں کے آگے بے بس اور بے حس ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ برما میں معصوم انسانوں کا قتل عام روکا جائے اور اس سنگین جرم میں ملوث مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نفرتوں کے علمبردار بن کر کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔ پاکستان کے غیور عوام دشمن کے مقابلے میں متحد اور سینہ سپر ہیں۔ ہم پاک وطن کے ،باوفا بیٹے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔مجلس وحدت مسلمین کے کارکن اور قیادت ، پاک وطن کی سربلندی اور سرافرازی کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہے۔

در ایں اثناء مدرسہ خاتم النبیین ﷺ میں منعقدہ ، قرآن و دینیات سینٹرز کے کوئز مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم کا پڑھنا ثواب ، سمجھنا ہدایت اوراس پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔ رمضان المبارک نزول قرآن اور نزول رحمت کا مہینہ ہے۔ ہمیں معاشرے میں قرآنی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree