وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ حکومت ملک میں دہشتگردوں کے خلاف مسلکی تعصب سے بالاتر ہو کر اقدامات کرے اور دہشت گردی کے مرتکب افراد کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ایسے مفتی یان کو بھی گرفتار کیا جائے جن کے فتویٰ کو نقل کر کے بے گناہ افراد کا قتل کیا جارہا ہے ،کراچی صفورا،کوئٹہ مستونگ گردی کرنے والے غیر مسلم نہیںیہی تکفیری سوچ رکھنے والے دہشتگردریالوں کی چمک پرامریکی مفادات کے حصول کی خاطر افغانستان جہاد کے نام پر منظم ہوئے جنہیں ان کے آقا ؤں عرب ممالک کی مکمل سر پرستی حاصل رہی اور اب پاکستان میں شیعہ و سنی کو لڑانے کی مسلسل کو شش کر رہے ہیں ان کی عالمی دہشتگرد تنظیم القائدہ،داعش النصرہ سمیت دیگر تکفیری گرہوں پوری دنیا میں اسلام و امت مسلمہ کے قلب میں خنجر گھونپ رہے ہیں حالیہ سعودی عرب دمام و قطیف مساجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے یہی تکفیری صہیونی ایجنٹ ہے یمن پر حملہ عرب اتحادیوں کی سنگین غلطی ہے عرب اتحادیوں کو شکست فا ش ہونا خطہ میں دہشتگردی کی نئی تاریخ رقم کی جاری ہے اور یہ آگ ان عرب ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گی۔صفورا،کوئٹہ ،مستونگ اس قسم کی دہشتگردی کا پہلا واقع نہیں گلگت بابوسر کے مقام پر ایسی طرح بسوں سے اتار کر بے گناہ افراد کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے 8جون کو ہونے والے گلگت و بلتستان کے صوبائی انتخابات کے حوالے سے کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام کے آئینی حقوق کی جنگ جیتنے اور علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لیے مظلوموں کو طاقتور بننا ہو گا اگر شفاف ماضی اور با کردار شخصیت کے حامل افراد الیکشن میں جیتیں گے تو عوام کی خدمت زیادہ بہتر ہو سکے گی کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی آغا رضا نے اس وقت تک 2 ارب روپے سے زائدکے ریکارڈ ترقیاتی کام کیے۔ کراچی و حدت ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے جو آپ نے اس کے حقیقی حقدار کو ادا کرنی ہے۔ باکردار اور محب وطن امیدوارکو منتخب کر کے مفاد پرستوں ،کرپٹ اور دھوکے باز امیدواروں کو ہمیشہ کے لیے مسترد کر دیں ۔ ایم ڈبلیو ایم نے پورے ملک میں مظلوموں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اکھٹا کیا ہے گلگت بلتستان کی ترقی اور کامیابی کے لیے ہی ہم اسماعیلی اور نور بخشی کمیونٹی کے ساتھ ملکر جدوجہد کر رہے ہیں۔ الیکشن کے نتائج خواہ کیسے بھی ہوں ہم آپ کی خدمت کرتے رہیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم الیکشن جیت کر گلگت بلتستان کو ماڈل صوبہ بنائے گی اسوقت بھی محدود وسائل کے باوجود پورے ملک میں بالعموم اور جی بی میں بالخصوص مساجد، طبی مراکز ،فراہمی آب پروجیکٹ،کفالت ایتام ،اور نادار غریب لوگوں کے لیے رہائشی منصوبے مکمل کر کے عوامی خدمت کی مثال قائم کی ہے ہماری جماعت اپنے منشور اور شاندار کارکردگی کی بنیاد پر اہلیت رکھتی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کی محرومی وپسماندگی کو مکمل دور کرے الیکشن میں ہمارے امیدوار تعلیم، شخصیت اور خدمت کے اعتبار سے عوام کے لیے بہترین آپشن ہیں امید ہے کہ 8 جون کو پورے خطے میں عوام خیمے پر مہر لگا کر اپنی قسمت بدلنے کا آغاز کرینگے ۔

وحدت نیوز (سکھر) بلدیاتی نظام جمہوریت کا حسن ہے، پیپلز پارٹی اور نوازلیگ نے عوام کو بلدیاتی نمائیندوں سے محروم رکھ کر اپنی غیر جمہوری سوچ کا ثبوت دیاہے اب جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخواصوبوں میں بلدیاتی الیکشن ہوچکے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اب صوبہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا جائے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری امور سیاسیات علامہ مقصودڈومکی نے حسن ہاؤس سکھر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات عبداللہ مطہری ، ممبر بلدیاتی کمیٹی سندھ اطہر حسین لاشاری،سید غلام شبیر نقوی ،منور حسین جعفری ،مشتاق حسین اور نثار احمد ابڑوبھی موجود تھے۔

علامہ مقصودڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور سندھ سطح پر ہم خیال جمھوری سیاسی جماعتوں سے اتحاد کرے گی،مجلس وحدت مسلمین آئیندہ انتخابات میں بہتر کردار کے حامل نمائندوں کو سامنے لائے گی جن کا مقصد کرپشن اور مفادات کے حصول کے بجائے عوام کی خدمت ہوگا سندھ کے عوام شدید مسائل کا شکارہیں پینے کا صاف پانی ، تعلیم اور صحت جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں شہروں میں گندگی کے ڈھیراور ٹوٹے ہوئے روڈ راستے حکمرانوں کی نااہلی کاثبوت ہیں دوسری طرف حکمران طبقے کی کرپشن اقرباٗء پروری ،بدانتظامی ،نااہلیاور بددیانتی کے قصے زبان زد عام ہیں ۔

اس صورتحال میں سندھ کے عوام کسی متبادل کی تلاش میں ہیں مجلس وحدت مسلمین نے موجودہ صورتحال کے سلسلے میں مسلم لیگ (ق) ، اے پی ایم ایل ، پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو ، جمیعت علماء پاکستان ، سنی تحریک سے ملاقات اور مذاکرات کئے ہیں۔

ان ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال پرگفتگوکے ساتھ ساتھ مجوزہ الائینس پر ابتدائی مشاورت کی گئی جبکہ ہم سندھ کی دیگر سیاسی اور قوم پرست قیادت سے ملاقاتیں کرینگے ،مجلس وحدت مسلمین ۸ جون کو صوبہ گلگت بلتستان میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بھرپورحصہ لے رہے ہیں ،سندھ بھر میں ڈویزنل اجلاس کے دوسرے مرحلے میں ہم سندھ صوبے کا تفصیلی دورہ کررہے ہیں جس میں تمام اضلاع میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی ،مجلس وحدت مسلمین اتحاد بین المسلمین اور احترام انسانیت پر یقین رکھنے والی قومی جماعت ہے جو ملک سے فرقہ واریت ،دھشتگردی ،کرپشن اور اقرباء پروری کا اخاتمہ چاہتی ہے۔

وحدت نیوز (نیلم) فکر حسینی ، راہ امام خمینی پر عمل پیرا مجلس وحدت کے کارکنان ہر ظالم سے ٹکرائیں گے، انقلاب امام مہدی ؑ کے انتظار کرنے والے کسی بھی طوفان سے نہیں گھبراتے ، گلگت بلتستان میں مجلس وحدت عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی، خیمے کا نشان کامیابی و کامرانی کا نشان ہوگا، 8جون کو عوام مجلس وحدت پر اعتماد کر کے چوروں ،لٹیروں اور ظالموں کو گھر بھجوائیں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے نیلم میں عہدیداران سے خصوصی خطاب کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ امام خمینی علیہ الرحمہ کی شخصیت عہدساز شخصیت ، دنیا کا نقشہ تبدیل کردینے والی شخصیت ، عالم اسلام کو نہی جہت دینے والی شخصیت تھی،4جون برسی امام خمینی کا دن ، وہ ہستی کے جس نے عالم اسلام کو درس حریت دیا ، ظالموں کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا ، اور بتا دیا دنیا کی سپر پاورز اور ہوتی ہیں ، وہ لوگوں کی بنائی ہوئی ہوتی ہیں ہمارے لیئے سوپر پاور خدا کی ذات ہے، ہم اس پر ایمان رکھتے ہیں ،وہ چاہے کر سکتا ہے ، اور اس پر توکل کر کے امام خمینی جب نکلے جو شاہ جیسوں کو ہمت نہیں ہوئی کہ اس جگہ رک سکیں جہاں خمینی بت شکن آ رہا ہے، شاہ کے ساتھ شاہ کے وفادار زیادہ تھے ، امریکہ و اسرائیل مضبوطی سے حمایت میں تھے ، لیکن خمینی بزرگوار نے امریکہ و اسرائیل کو ناکوں چنے چبوائے۔

علامہ تصور جوادی نے کہا کہ آج جب برما کے مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے، تو عالم اسلام کی خاموشی دیکھ کر دل دہل جاتا ہے، کہ کیا ان کے سینے میں دل نہیں ، کیا یہ انہیں مسلمان نہیں سمجھتے ؟ برما میں نہتے بچوں کو ذبح کیا جارہا ہے، اسلام کے ٹھیکیدار ملک اب بھی خاموش ہیں ، آل سعود کے اقتدار کے محافظ بننے والے اب کیوں کوئی اتحاد تشکیل نہیں دیتے ، اب کیوں کسی اتحاد کا وجود نہیں بنتا ، جہاں اپنے مسلمان بھائیوں کا خون خرابا کیا جا سکتا ہے، دیگر ملکوں سے مدد لی جا سکتی ہے ، مگر جب نہتے بچوں کو ذبح کیا جا رہا ہو، جب کسی اور ملک میں ظلم کی المناک داستانیں رقم کی جارہی ہوں ، بات جب فلسطین کی ، بات جب کشمیر کی ہو ، حتیٰ آنکھوں کے سامنے برما کی حکومت انسانیت کی دھجیاں بکھیر رہی ہو تو اس وقت کیوں کسی ملک آپس میں ملکر مسلمانوں کا قتل عام بند نہیں کرواتے ، استعمار و طاغوت کے ایجنٹ بننے کے لیئے تو ہمہ وقت آمادہ رہتے ہیں ، مگر خوف خدا دل میں نہیں کہ کہاں کیا ہو رہا ، انہوں نے مذید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہمہ وقت مظلوموں کے لیئے آواز بلند کرتی رہے گی، گلگت بلتستان کے انتخابی عمل میں اترنے مقصد بھی مظلوموں کی آواز بننا ہے، اقتدار ہر گز مقصد نہیں مقصد عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانا ہے،کسی بھی ظالم یا اس حمایتی و سہولت کار کے لیئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، عوام انشاء اللہ 8جون کو ظالموں کوان کا انجام دیں گے اور مظلوموں کے حامیوں کو فتح نصیب ہو گی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا کہ برمامیں انسانی حقو ق کی پامالی پر امت مسلمہ کی خاموشی قابل مذمت ہے۔برما میں مسلمانوں کا قتل عام پر عالمی انسانی حقوق کے ٹھیکداروں کی جانب سے بھی کوئی ایکشن نہیں لیاگیا۔امت مسلمہ اپنے اتحاد سے برما میں ظالموں کے خلاف کاروائی کریں ۔ان خیالاف کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے وحدت سیکرٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ان کا کہناتھاکہ کے آج امت مسلمہ یہودی فارمولے کے تحت تقسیم در تقسیم کا شکار ہیں بعض ممالک مسلمانوں کے قتل عام پر چپ سادے ہوئے ہیں تو دوسری جانب حقوق انسانی کی تنظیموں نے بھی برما میں روہنگیانی مسلمانوں پر ظلم کے خلاف حکومت پر دباؤاور ان فسادات کو رکوانے کے حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کر رہی ہیں ۔افسوس امت مسلمہ میں اتحاد و حدت کی کمی کے باعث مصر ، یمن ،بحرین ،فلسطین ،عراق ،شام، اور کشمیر کے حالات اب تک ناساز ہیں اس سے قبل مشرقی تیمور میں مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا اور اب برما میں روہنگیانی مسلمانوں کے گلے کاٹے جارہے ہیں اور ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے ہزاروں کی تعداد میں مسلمان بے گھر ہیں اور سینکٹروں بچے یتیم ہو گئے ہیں جو مسلمان بھائیوں کی مدد کے منتظر ہیں ایسے وقت میں مسلم حکمرانوں کی خاموشی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ علامہ مختار امامی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس درندگی خلاف اپنا بھر پور کردار ادا کرے اقوا م متحدہ سمیت حقوق انسانی کی تنظیمیں اس بر بریت کے خلاف آواز اُٹھائیں انہوں نے عرب ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر مشرق وسطیٰ میں یمن کے حالات خراب ہوتے ہیں تو عرب حکمران نیٹو کی طرز پرقبائلیوں پر حملہ کرتے ہیں اورعالمی سرحدی حدود کے قوانین کو بھی کسی گنتی میں نہیں لایا جاتا بر ما میں روہنگیانی مسلمانوں کے قتل عام پر ان ممالک کے ضمیر ملامت نہیں کرتے اور اس دہشتگردی کے خلاف ان اتحادیوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ) وحدت اسکائوٹس اوپن گروپ لاڑکانہ کی جانب سے، مسجد حضرت ابو طالب علیہ السلام میں ڈسٹرکٹ اسمبلی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں وحدت اسکائوٹس اوپن گروپ صوبہ سندھ کے سکریٹری برادر آصف علی ، سنده بلوچستان کے کوآرڈینیٹر برادر سلامت علی انقلابی نے شرکت کی،اجلاس میں سالانہ پروگرام پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی،اجلاس کی صدارت سکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ لاڑکانہ ،طارق حسین بدوی صاحب نے کی، ان کے علاوه سیکریٹری میڈیا سیل طارق رسول اور سیکریٹری سیاسیات مشتاق علی بھی پروگرام میں شریک تھے،اجلاس کا اختتام دعا امام زمانہ (ع) سے ہوا.اس سے قبل وحدت اسکائوٹس اوپن گروپ لاڑکانہ کی جانب سے، سنده بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے سکریٹری نظام الدین شیخ صاحب سے وحدت اسکائوٹس کے صوبائی سیکریٹری برادر آصف علی ،سنده بلوچستان کے کوآرڈینیٹر برادر سلامت علی انقلابی نے ملاقات کی اور ،وحدت اسکائوٹس اوپن گروپ لاڑکانہ رجسٹریشن کے حوالے سے گفتگو کی ،اور بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کی طرف سے ڈپٹی سیکرٹری وحدت اسکائوٹس اوپن گروپ لاڑکانہ ، برادر محبوب علی کو پرمیشن لیٹر دیا گیا۔

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم نے کوئٹہ میں ازسرِنو شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم قم کے میڈیا سیکرٹری آغا نذر حافی نے کہا ہے کہ نواز حکومت ملک و قوم کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ ملک میں آئے روز نہتے اور بےگناہ شہریوں کا تسلسل سے قتلِ عام کیا جا رہا ہے لیکن حکمران فقط زبانی بیانات پر اکتفا کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں انسان کشی کی بدترین مثالیں قائم کی گئی ہیں۔ سانحہ پشاور، سانحہ صفورا، سانحہ تفتان اور سانحہ مستونگ سمیت متعدد واقعات اس امر پر شاہد ہیں کہ اب عوام کی بےکسی اور حکمرانوں کی بےحسی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں ازسرِنو ٹارگٹ کلنگ کے آغاز پر خصوصاً گذشتہ 10 دنوں میں ہزارہ برادری کے 8 افراد کو نشانہ بنائے جانے پر گہری تشویش اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو  قوم و قبیلے اور مذہب و مسلک کی تمیز کئے بغیر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے تفتان روٹ پر مسافروں کو درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برت رہی ہے۔ سرکاری اہلکاروں کی طرف سے زائرینِ امام حسینؑ کے ساتھ ناروا سلوک انتہائی شرمناک فعل ہے۔ انہوں نے بلوچستان کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ہزارہ برادری اور تفتان روٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے عملی اقدامات کرے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree