وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے وطن کے با وفا بیٹوں کی قربانی رائگاہ نہیں جائے گی۔عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے دلیر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہونے پروحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں کہا پوری قوم کو اس بات پر پُراطمینان ہے کہ وطن عزیز کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔افواج پاکستان ناقابل تسخیر اور دشمنوں کے ناپاک ارادوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔ملک سے دہشت گردی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم پر پاک افوج کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک فوج کی جرات و عظمت پر فخر ہے جو ملک میں مختلف داخلی محاذوں پر برسرپیکار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی سرحدوں کے دفاع سے بھی لمحہ بھر غافل نہیں اور ملک دشمن عناصر کو دندان شکن جواب دے کر خاموش کرانا خوب جانتی ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں افواج پاک کے جن نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔دہشت گرد اس ملک و ملت کے دشمن ہیں ۔پاک فوج کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم کی بھرپور تائید حاصل ہے۔ہمارا شروع سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ فوجی آپریشن کے بغیر ممکن نہیں جبکہ حکومت قومی سلامتی کے امور کو سیاسی مصلحت کی بھینٹ چڑھانے پر بضدرہی۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ کوئٹہ اور کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات بھی بھرپور فوجی آپریشن کا تقاضہ کر رہے ہیں۔ آپریش کا آغاز دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے کیا جائے اور پھر اس کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ان پناہ گاہوں کی طرف بڑھایا جائیں جہاں بیٹھ کر یہ عناصر ملکی امن وسلامتی کے خلاف منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ملک میں امن و سلامتی کے حقیقی قیام کا اس کے سوا کوئی دوسرا حل نہیں۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا ہے کہ رمضان المبار ک کے قریب آتے ہی ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور سرگرم ہو چکے ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورکے کسی بھی  بازار میں اشیائے خورد و نوش ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت نہیں کی جارہیں جبکہ عوام مہنگے داموں اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ سستے بازار لگا کر سیاست چمکانے کی بجائے حکومت کو چاہئے شہر بھر کے ہر بازار میں قیمتوں پر کنٹرول کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری کے کہ وہ رمضان المبارک کے مہینے میں ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی کریں اور اس مقدس مہینہ کے فلسفہ کو سمجھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ برکات سمیٹیں۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت چھوٹے موٹے ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ بڑے بڑے مگر مچھوں کے خلاف کروائی کرے جوکہ ابھی سے مصنوعی قلت پیدا کرکے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں،انہوں نے حکومت  سے مطالبہ کیا ہے کہ سخت گرمی  کے موسم میں رمضان المبارک کے مہینہ میں سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،حکومت اپنے تمام تر وعدوں اور دی گئی ڈیڈ لائنزگزرنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے جن پر قابو نہیں پا سکی۔ انہوں نے کہاکہ نا اہل حکومت سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کرنے کی امید رکھا بے معنی ہے۔ لہذا حکومت کو چاہئے کہ کم سے کم سحر اور افطار کے موقع پر لودشیڈنگ کم کی جائے تاکہ مسلمان اس وقت سکون کا سانس لے سکیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے سابقہ ریکارڈ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ عوامی مسائل سمجھنے سے ہی قاصر ہے ہر بار لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا دعویٰ کیا جا تا ہے مگر عمل درآمد دیکھنے میں نہیں آتا۔ ان کا کہنا ہے کہ محلات میں رہنے والے حکمرانوں کو معلوم ہی نہیں کہ بجلی جانے سے ایک عام آدمی پر کیا بیتی اور روزہ کی حالت میں لوڈشیڈنگ کا غزاب جھیلنا اور بھی مشکل ہے۔

وحدت نیوز (سجاول) برما میں مسلم کشی پر اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم ضلع سجاول کے سیکریٹری جنرل برادر مختیار دایو نے کہا کہ یمن اور سعودی مسئلے پر پاکستانی حکمران بڑے ٹائی سوٹ پہن کر سعودی عرب کے چکر لگا رہے تھے اور آل سعود سے بھی زیادہ اسلام کے ٹیکیدار بنے پھر رہے تھے،آج برما میں انہیں مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آرہا کیوں کہ برما کے غریب مسلمان انہیں ریال ڈالر دینے کی سکت نہیں رکھتے،انھوں نے مزید کہا کہ کے ان حکمرانوں کی نطر میں نہ مسلمونوں کا خون عزیز ہے اور نہ ہی کعبہ کی حرمت کا پتا ہےانکی نظر میں فقط اور فقط سعودی کرنسی ہی مقدس ہے جس کے لئے وہ کسی بھی حد تک گر سکتے ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود خان سے ملاقات کی ،اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات پر افسوس ہے۔اراکین پارلیمنٹ اور عوامی نمائندے اس کے سد باب کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔شہید شفیق احمد خان سے لے کر گذشتہ ہفتے دھشت گردی کے سانحہ تک کسی کے قاتل کیفر کردار تک نہیں پہنچے ۔ انصاف کا فقدان سنگین المیہ ہے کہ یہاں کسی کو انصاف نہیں ملتا۔

اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود خان نے کہا کہ دہشت گردی کے مسلسل واقعات پر غم زدہ ہوں۔ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے معصوم انسانوں کا خون ناحق بہایا جارہا ہے۔ ہم متاثرہ خاندانوں کے دکھ کو بخوبی محسوس کر سکتے ہیں۔

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عالمی قوتوں کے دباؤ میں آکر ملکی مفادات پر سودے بازی نہ کی جائے۔ قوم کو بتایا جائے کہ سیو دی چلڈرن پر پابندی کا فیصلہ کیوں واپس لیا گیا۔ ہمیں ایک آزاد اور خود مختار قوم کی حیثیت سے اپنے فیصلے خودکرنا ہوں گے،ملک و قوم کے مفادات سے متصادم سرگرمیوں میں ملوث مدارس کے خلاف کاروائی ہوسکتی ہے تومشکوک سرگرمیوں کی حامل این جی اوز کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہئے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی نے اس انکشاف پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے کہ وطن عزیز میں کچھ غیر ملکی این جی اوز مغربی ممالک کی بھرپور معاونت سے ہم جنس پرستی کی ترویج کے لیے کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا یہ طرز عمل نہ صرف اسلامی روایات کے منافی ہے بلکہ اخلاقی و معاشرتی اقدار کے بھی برعکس ہے۔اسلام دشمن طاقتیں اپنی پوری قوت کے ساتھ مسلمانوں کے ایمان پرکاری ضرب لگانا چاہتی ہیں اسلامی تعلیمات کی کھلے عام تضحیک کرنے اور اہل اسلام کو گمراہ کرنے والے ان عناصرکو نشان عبرت بنایا جانا چاہیے۔ہمارا ملک اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ۔یہاں ایسی کسی بھی غیر اسلامی حرکت کی قطعاََ اجازت نہیں جس کی دین محمدی ﷺمیں صریحاََممانعت ہے۔ ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کواسلام کی صورت مسخ کرنے والے ان غیر شرعی اقدام کے خلاف کھل کر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس معاملے میں خاموشی اسلامی تعلیمات کے دشمنوں کے حوصلوں کو تقویت دینے کا باعث بنے گی۔این جی اوز کے توسط سے جو کلچر امپورٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے وہ اس معاشرے کو کھوکھلا کرنے کے ساتھ ساتھ مادر پدر آزاد بنا دے گا۔جو کہ معاشرتی تنزلی کی جانب سفر کا آغاز ہے۔انہوں نے ریاستی اداروں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں ہوش کے ناخن لے اور ایسی تمام این جی اوز کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں جومغربی ممالک کی ایما پر ہمارے معاشرے کو جنس زدہ کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔

وحدت نیوز (لاہور) برادر زاہد حسین مہدوی مسؤل صوبائی آفس مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے بتایاہے کہ ضلع قصور کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل سید اقبال حسین نقوی کی زیر صدارت کوٹ رادھاکشن میں منعقدہواجس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی ، صوبائی سیکرٹری تبلیغات علامہ حسین رضا ہمدانی ، صوبائی سیکرٹری مالیات رائے ناصر علی ،صوبائی سیکرٹری وحدت یوتھ علی عمران ،ضلعی کابینہ کے اراکین سید تقی جعفری ،سید زمان نقوی سید فیض الحسن ، سید نوید الحسن شمسی ، مولاناظفر ترابی ،صبح سعید علی ،حاجی صبح صادق علی ،حسنین حیات ،سید علی حسین ، صابر شاکر ،چوہدری ارشاد احمد نے شرکت کی جبکہ ضلع بھر سے 33یونٹس نے شرکت کی اس موقع پر تمام یونٹس نے اپنی اپنی کارگردگی رپورٹس پیش کیں جس کے بعدضلعی کابینہ کے اراکین نے اپنے اپنے شعبہ جات کی رپورٹس پیش کیں جس پر ضلعی شوریٰ کے اراکین نے اپنی تسلی کے لیے سوالات کئے ، اجلاس می چک نمبر 55،گھنئے ،کوٹ رادھا کشن سٹی ،بھچوکی ،بھھبے یونٹ،چوئیاں سٹی 1، چوئیاں سٹی iii،داؤکی یونٹ،تلوندی لکھی ،ننھے یونٹ، پھول نگریونٹi،پھول نگریونٹii،پھول نگریونٹiii،نتھے جاگیر ،ڈوبہ یونٹ ، سرائے یونٹ،اٹاری یونٹ ،پتو کی سٹی یونٹi، بیڈوال کلاں ،جیمبرخورد، دینہ ناتھ،کوڑے سیال ،کھارا، چھانگا مانگا،بھوئے آمل ، بھوئے عامل ،چک نمبر18،قاضی والا،بستی قطب شاہ ،کنگن پور، ہنڈال1،ہنڈال2کے یونٹس موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree